Tajweed ul quran
ilm-Ul-Quran-Academy
رحیمی نورانی قاعدہ کا اہم سبق ، مفردات کی تختی کی مشق ، یہ صفحہ بچوں کو اچھی طرح مخارج کے مطابق (مخارج یاد کروانے ضروری نہیں، مخارج کے مطابق ادائیگی بے حد ضروری) یاد کروا دیے جائیں اور یقیناً مضبوط بنیاد کھڑی ہو جائے گی
حق تعالیٰ خوب شوق و ذوق، محنت ، یکسوئی، توجہ اور لگن سے پڑھانے کی توفیق مرحمت فرمائے
14/10/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Zohaib Khan, Asgar Ali, You Sos, Mohram Ali, Mohib Ullah, সুবহে সাদিক, Sheikh Nayem, Jannat Sheikh, Amjid Nawaz, Shania Noor
Durood e Ibrahim
سبق نمبر 15
ر متحرک اور ر ساکن کے 10 قواعد
نیچے دی گئی تصویر کو بغور مطالعہ کریں کوئی سوال ہونے کی صورت میں بلاجھجک
comment کریں۔
جزاکم اللّٰہ تعالٰی
اللّٰہ تعالٰی ہم سب سے سیکھنے سکھانے کو قبول فرمائے آسان فرمائے آمین ۔
✨ خواتین اور بچوں کے لیے آن لائن قرآن پاک سیکھنے کا سنہری موقع! ✨
گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ قرآنی تعلیم حاصل کریں۔ ہماری ماہر اور تجربہ کار خواتین اساتذہ (Female Teachers) کے زیرِ نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم حاصل کریں۔
📖 کورسز کی تفصیل:نورانی قاعدہ اور تجوید کورس ناظرہ / حفظِ قرآن کریم
🤲مسنون دعائیں اور نماز کورس
#رـساکن #رـمتحرک #قواعد
سبق نمبر 14
اظہار و اخفا کا قاعدہ
نیچے دی گئی تصویر کو بغور مطالعہ کریں کوئی سوال ہونے کی صورت میں بلاجھجک comment کریں۔
جزاکم اللّٰہ تعالٰی
اللّٰہ تعالٰی ہم سب سے سیکھنے سکھانے کو قبول فرمائے آسان فرمائے آمین ۔
✨ خواتین اور بچوں کے لیے آن لائن قرآن پاک سیکھنے کا سنہری موقع! ✨
گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ قرآنی تعلیم حاصل کریں۔ ہماری ماہر اور تجربہ کار خواتین اساتذہ (Female Teachers) کے زیرِ نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم حاصل کریں۔
📖 کورسز کی تفصیل:نورانی قاعدہ اور تجوید کورس ناظرہ / حفظِ قرآن کریم
🤲مسنون دعائیں اور نماز کورس
📖 Can you recognize the different types of Arabic letters in Tajweed?
From heavy letters and soft letters to Qalqalah, Leen and Madd letters, each group has its own pronunciation rules. ✨
Use this post as a quick reference while learning and revising Tajweed.
Save it for later! 🤍
سبق نمبر 13
اس تختی کو سمجھنے اور پڑھنے کا سب سے آسان اور مختصر طریقہ یہ ہے:
1۔ جزم (سکون) کیا ہے؟علامت: حرف کے اوپر آنے والا چھوٹا سا نشان (^) جزم (کبھی یہ حرف پر چھوٹی سی دال یا گول دائرے کی صورت میں بھی ہوتا ہے)کہلاتا ہے۔
قاعدہ: جزم والا حرف اکیلا نہیں پڑھا جاتا۔ اسے ہمیشہ پچھلے حرف سے ملا کر پڑھتے ہیں۔
2۔ پڑھنے کا آسان فارمولاپہلے حرف کی آواز (زبر، زیر یا پیش) کو جزم والے حرف کی آواز کے ساتھ جوڑ کر وہیں روک دیں۔
3۔ پہلی لائن کو پڑھنے کی مثالیں اُاْ ہمزہ + ہمزہ پیش = اُاْ (آواز کو جھٹکے سے روکیں)
اُعْ (ہمزہ + عین پیش = اُعْ) (حلق سے آواز نکال کر روکیں)
اُثْ (ہمزہ + ثا پیش= اُثْ) (زبان کی نوک دانتوں سے لگا کر نرمی سے روکیں)
(اُذْ ہمزہ + ذال پیش = اُذْ)
(نرمی سے آواز روکیں)
نوٹ 👇
اس تختی میں حروف قلقلہ کو واضح کر کے قلقلہ کے ساتھ ادا کریں گے
👇
قلقلہ کا سادہ اور عام فہم مطلب ہے "آواز کا پلٹنا یا ٹکرانا"۔
جب ہم بولتے ہوئے کسی حرف پر رکتے ہیں، تو آواز وہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک جھٹکے یا ٹکراو کے ساتھ واپس آتی ہے۔
جیسے دیوار پر ماری ہوئی گیند واپس پلٹتی ہے۔
1۔ قلقلہ کے حروف (صرف 5 ہیں)قرآن پاک کے صرف ان پانچ حروف پر قلقلہ ہوتا ہے: ق ، ط ، ب ، ج ، د۔(یاد رکھنے کے لیے ان کا مجموعہ "قُطْبُ جَدٍ" ہے)۔
2۔ قلقلہ کب ہوتا ہے؟
جب ان پانچ حروف (ق، ط، ب، ج، د) کے اوپر جزم (سکون) ہو، تو ان کو پڑھتے وقت آواز کو ہلکا سا جھٹکا دے کر پلٹایا جاتا ہے۔
3۔ عام فہم مثالیں (اردو کے ذریعے)اَبْ (Ab): اگر ہم عام اردو میں "اب" کہیں، تو آواز 'ب' پر رک جاتی ہے۔
لیکن قلقلہ میں اسے "اَبْ۔بہ" کی طرح ہلکا سا پلٹائیں گے
اَجْ (Aj): آواز کو صرف 'ج' پر روکنا نہیں ہے، بلکہ "اَجْ۔جہ" کی طرح ہلکی سی بازگشت (Echo)
پیدا کرنی ہے۔
اللّٰہ تعالٰی ہمارے سیکھنے سکھانے کو قبول فرمائے آسان فرمائے آمین ۔
✨ خواتین اور بچوں کے لیے آن لائن قرآن پاک سیکھنے کا سنہری موقع! ✨گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ قرآنی تعلیم حاصل کریں۔ ہماری ماہر اور تجربہ کار خواتین اساتذہ (Female Teachers) کے زیرِ نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم حاصل کریں۔
📖 کورسز کی تفصیل:نورانی قاعدہ اور تجوید کورس ناظرہ / حفظِ قرآن کریم
🤲مسنون دعائیں اور نماز کورس
سبق نمبر 12
نیچے دئیے گئے الفاظ کو بغور پڑھیں اور گزشتہ سبق نمبر 11 میں ہم نے جو پڑھا اسکی روشنی میں ان الفاظ میں سے
مد متصل 01
مد منفصل 02
مد عارض وقفی مدہ 03
اور مد عارض وقفی لین 04
کی مثالیں کمنٹس میں تحریر فرمائیں
اللّٰہ تعالٰی ہمارے سیکھنے سکھانے کو قبول فرمائے آسان فرمائے آمین ۔
✨ خواتین اور بچوں کے لیے آن لائن قرآن پاک سیکھنے کا سنہری موقع! ✨گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ قرآنی تعلیم حاصل کریں۔ ہماری ماہر اور تجربہ کار خواتین اساتذہ (Female Teachers) کے زیرِ نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم حاصل کریں۔
📖 کورسز کی تفصیل:نورانی قاعدہ اور تجوید کورس ناظرہ / حفظِ قرآن کریم
🤲مسنون دعائیں اور نماز کورس
سبق نمبر 11
تصویر میں دیے گئے قاعدے کے مطابق مد متصل اور مد منفصل کو پڑھنے اور سمجھنے کا آسان طریقہ درج ذیل ہے:
1۔ مد متصل (مدِ واجب)جب حروفِ مدہ کے بعد ہمزہ (ء) اسی ایک ہی لفظ (کلمہ) کے اندر موجود ہو، تو اسے مد متصل کہتے ہیں۔
معنی: متصل کا مطلب ہے "ملا ہوا ہونا"۔
پہچان: حروفِ مدہ کے بعد چھوٹا ہمزہ (ء) آتا ہے۔
مثالیں: جیسے جَاءَ اور غُثَاءً (یہ پورے ایک ہی لفظ ہیں)۔کھینچنے کی مقدار: اسے تین الف کے برابر لمبا کر کے پڑھتے
ہیں۔
2۔ مد منفصل (مدِ جائز)جب حروفِ مدہ پہلے لفظ کے آخر میں ہو اور ہمزہ (ا) دوسرے لفظ کے شروع میں ہو، تو اسے مد منفصل کہتے ہیں۔معنی: منفصل کا مطلب ہے "الگ الگ یا جدا جدا ہونا"۔
پہچان: حروفِ مدہ کے بعد دوسرے لفظ کے شروع میں الف کی شکل والا بڑا ہمزہ (اَ، اِ، اُ) آتا ہے۔مثالیں: جیسے اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ یا اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ (ان میں 'اِنَّا' پہلا کلمہ ہے اور 'اَنْزَلْنَا/اَعْطَیْنٰکَ' دوسرا کلمہ ہے)۔کھینچنے کی مقدار: اسے بھی تین الف کے برابر لمبا کر کے پڑھا جاتا ہے
آسان خلاصہ اگر مد اور ہمزہ ایک ہی لفظ میں ہوں 👈 مد متصل (جیسے: جَاۤءَ)۔
اگر مد ایک لفظ میں اور ہمزہ دوسرے لفظ کے شروع میں ہو 👈 مد منفصل (جیسے: اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ)۔
(ان اسباق کی پریکٹس کیلئے الفاظ اگلے سبق میں پوسٹ کیے جائیں گے ان شاءاللہ)
✨ خواتین اور بچوں کے لیے آن لائن قرآن پاک سیکھنے کا سنہری موقع! ✨گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ قرآنی تعلیم حاصل کریں۔ ہماری ماہر اور تجربہ کار خواتین اساتذہ (Female Teachers) کے زیرِ نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم حاصل کریں۔
📖 کورسز کی تفصیل:نورانی قاعدہ اور تجوید کورس ناظرہ / حفظِ قرآن کریم
🤲مسنون دعائیں اور نماز کورس
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
✨ آج کا سبق: حروفِ لین (سبق نمبر 10) کو پڑھنے اور یاد کرنے کا طریقہ ✨
حروفِ لین کو درست تجوید کے ساتھ پڑھنے اور ذہن نشین
کرنے کے لیے ان قواعد پر عمل کریں:حروفِ لین کی پہچان: حروفِ لین کل دو (2) ہیں: "واؤ (و)" اور "یا (ی)"۔
لین کب بنتے ہیں؟ جب واؤ ساکن (وْ) یا یاء ساکن (یْ) سے پہلے زبر (◌َ) ہو، تو انہیں حروفِ لین کہا جاتا ہے (جیسے: بَوْ، بَیْ)۔
پڑھنے کا درست طریقہ: حروفِ لین کو بغیر کھینچے (بغیر مد کیے) اور بغیر جھٹکا دیے، بہت نرمی سے پڑھا جاتا ہے۔حروفِ مدہ اور لین میں فرق:اگر واؤ ساکن سے پہلے زبر ہو تو وہ واؤ لین ہے (جیسے: بَوْ)، اور اگر پیش ہو تو واؤ مدہ ہے (جیسے: بُو)۔اگر یاء ساکن سے پہلے زبر ہو تو وہ یاء لین ہے (جیسے: بَیْ)، اور اگر زیر ہو تو یاء مدہ ہے (جیسے: بِي)۔مشق کا طریقہ: نیچے دی گئی تختی میں موجود الفاظ (جیسے: تَوْ، تَیْ، ثَوْ، ثَیْ) کو بار بار نرمی سے دہرا کر تلفظ کی مشق
کریں
✨ خواتین اور بچوں کے لیے آن لائن قرآن پاک سیکھنے کا سنہری موقع! ✨گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ قرآنی تعلیم حاصل کریں۔ ہماری ماہر اور تجربہ کار خواتین اساتذہ (Female Teachers) کے زیرِ نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بالکل مفت تعلیم حاصل کریں۔
📖 کورسز کی تفصیل:نورانی قاعدہ اور تجوید کورس ناظرہ / حفظِ قرآن کریم
🤲مسنون دعائیں اور نماز کورس
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Tajweed ul quran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
