Mirza Write
پیج بنانے کا مقصد اچھی تحریر اور اقوال زریں ہے تمام دوس?
20/11/2022
فٹبال سے اگر دل چسپی ہے تو اتنی ہی جتنی آٹے میں نمک ہوتا ہے 🤩 نیمار میسی رونالڈو ،صلاح اس کے علاوہ ہمارا علم جواب دے جاتا ہے 😍 لیکن فیفا ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے اور جس انداز سے قطر کروا رہا ہے شاید ہی کسی نے کروایا ہو اسلام کی طرف رغبت دلانا وہ بھی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں ♥️❤️ اور باقی کافی کچھ اس ورلڈ کپ میں ہے مطلب اب گوریاں بھی فل لباس میں نظر آئیں گی ۔اور بھی کافی کچھ ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ♥️❤️
منقول
قطر مسلسل حیران کر رہا ہے
کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت عالمی مبلغین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جنکے لئے خصوصی سہولیات فراہم کیں گئیں ہیں ۔قطر نے کہا ہے کہ ایل جی بی ٹی کو ورلڈکپ میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا ۔شراب پر بھی پابندی اور عورتوں کے چست لباس پر بھی پابندی عائد۔قطر کا کہنا ہے کہ ہم 28 دن کیلئے اپنا مذہب نہیں بدل سکتے۔دنیا کو ہماری روایات و اقدار کا پاس رکھنا ہوگا۔۔۔۔
20/09/2022
مکار چہرے کی تصاویر کی ایک تصویر،
وہ ڈوبنے والے کوہاتھ بڑھاکراس ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا،
لیکن وہ پانی ٹھنڈا کرنے کے لئے تھوڑا سا گرم پانی ڈال کر مدد کرنے کا ڈرامہ کرتا ہے..
کچھ لوگ ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں لیکن اصل میں وہ آپ کو ڈوبتے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں
دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد کرنے سے بچو.
12/09/2022
ترکی سے ایک محبت نامہ:
ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک خط موصول ہوا کہ جس کے ساتھ پچاس لیرا (ترک کرنسی) کا نوٹ بھی تھا ، ذیل میں خط و کرنسی نوٹ کا عکس دیکھا جا سکتا ہے کہ جو پاکستانی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔۔۔ خط اور رقم بھیجنے والا پانچ سالہ ترک بچہ "یونس ہاجد" ہے، خط کا ترجمہ کچھ یوں ہے:
”محترم سفیر صاحب،
ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پہ بہت غمزدہ ہیں، اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں ، میری والدہ آپ کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور میرا پورا خاندان آپ کے لیے دعا گو ہے ۔ میں اسکول ٹرپ کے لیے اپنی جمع شدہ جیب خرچی اپنے برادر پاکستان کو دیتا ہوں ، اللہ آپ کی مدد فرمائے"۔ ❤️
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ فیس بک کے ری ایکشن بٹن کی ترتیب بھی ویسے ہی ہوتی ہے، جیسے ہمارے تعلقات کے شروع ہونے سے ختم ہو جانے کی ہوتی ہے۔
پسند • محبت • کیئر • خوشی • حیرت • اُداسی• اور پھر آخر میں نفرت. ♦️🙂
04/09/2022
ایک بادشاہ سلامت نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنی تو صبح وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کررہے تھے ۔کیا وجہ ہے ۔اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے ۔انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اس لیے فریاد کررہےہیں ۔تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے 😍۔وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں ۔ تو صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا کہ کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا۔تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا ۔اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہےہیں ۔تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے😜😜۔صبح پھر موجیں لگ گئیں وزیر کی ۔حسب عادت کچھ بستریں گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔جب پھر رات آئی تو بدستورآوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں ۔تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئین کرنا ہی تھا ۔اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی۔تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ۔جب واپس آئے تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کررہے.....
بلکہ آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں ...
اور روزانہ کرتے رہیں گے۔بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا...!!!!
اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے ۔ ملازمین و عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ۔مگر یہاں رپورٹ سب اوکے دی جارہی ہے۔اور بادشاہ سلامت خوش ہیں...!🙈
Click here to claim your Sponsored Listing.
