Aseefa bhutto fan

Aseefa bhutto fan

Share

Jiye Butto Jiye Awam Jiye Mohtarma Aseefa Bhutto ♥️💫🇱🇾

06/06/2026

گلگت بلتستان میں 7 جون کو تیروں کی بارش ہو گی
انشاءاللہ

Photos from Aseefa bhutto fan's post 01/06/2026

شگر (یکم جون 2026ئ)
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر (گلگت بلتستان) میں پیر کے روز ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کیا جس کے انتظامات شگر کے حلقے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران ندیم نے کئے تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول نے کہا کہ آج وہ شگر کے عوام کے پاس واپس آئے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ تین نسلوں سے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان پہاڑوں پر کھڑا ہو کر کہہ سکتا ہوں کہ "زندہ ہے بھٹو، زندہ ہے"۔ انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ مخالفین دبانا چاہتے تھے مگر شگر کے عوام نے مخالفین کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ءکا آئین دیا اور جب انہوں نے شگر اور جی بی کے عوام کا ساتھ مانگا تو عوام نے بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دیا ۔ اس ملک کے عوام نے انہیں پہلا براہِ راست وزیراعظم منتخب کیا تو انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنا دیا۔ انہوں نے ہمیشہ کمزور طبقے کا ساتھ دیا جب وہ یہاں آئے تو انہوں نے شگر اور جی بی کے عوام کی غربت دیکھی تو انہوں نے ان کی قسمت بدلنے کا پروگرام دیا۔ شہید قائدعوام کا سب سے بڑا کارنامہ جی بی کے عوام کو سبسیڈی کا تحفہ تھا جو آج تک جاری ہے اور اسی کی وجہ سے یہان کے عوام کو پٹرو اور گندم اسی قیمت پر ملتے ہیں جس قیمت پر کراچی میں ۔ انہیں شہید کرکے یہ سمجھا گیا تھا کہ غریب کی آواز دبا دیں گے تو کسان ، مزدور عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لئے بولنے والا کوئی نہیں رہے گا لیکن یہ ان کی بھول تھی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 30 سال تک عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی جدوجہد کی۔ وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں اور ملک کے عوام نے انہیں دو مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ دنیا پاکستان کو شہید بی بی کے نام سے جانتی ہے اور بطور وزیر خارجہ وہ جہاں بھی گئے انہیں عزت صرف اس وجہ سے نہیں ملی کہ وہ کم عمر ترین وزیر خارجہ تھے بلکہ اس وجہ سے کہ وہ شہید بی بی کے بیٹے اور قائدعوام کے نواسہ ہیں ۔ اور اس وجہ سے بھی کہ میں پاکستان کے عوام کا نمائندہ ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر شگر کے عوام کا ساتھ مانگنے آیا ہوں اور آپ نے کبھی مایوس نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ انتخابات کے موقع پر کیا گیا استقبال یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری پی ڈی ایم کو ناراض کرکے آئے تھے کیونکہ اس وقت بلوچستان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو رہا تھا لیکن وہ شگر کے عوام کے پاس آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ بھی عمران ندیم کو جیتے ہوئے انتخابات ہروائے گئے تھے لیکن اس وقت حالات مختلف تھے اور مختلف ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے جیالے عوام کے نمائندے کو منتخب کریں گے اور عوام کا نمائندہ عمران ندیم ہے۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی کی نو(9) سیٹیں چھینی گئی تھیں ۔ انہوں نے شگر کے عوام کو کہا کہ آپ فارم 45 کا بندوبست کرلیجئے گا وہ فارم 47 کا بندوبست کر لیں گے۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ اس دفعہ کوئی ان کی سیٹ نہیں چھین سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے اور پارٹی نے کبھی کسی سے بھی سلیکٹ کرنے کی درخواست نہیں کی۔ ہم ہمیشہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اور یہی مطالبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ تیر پر ٹھپہ لگائیں اور جس طرح قائد عوام اور شہید بی بی نے عوام کی خدمت کی تھی اسی طرح ابھی بھی ہمارا نعرہ "روٹی، کپڑا اور مکان" ہی ہے۔ ہمارا منشور ہے کہ ہم جی بی کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔ ہماری سیٹیں چھینی گئیں پھر بھگی تین سیٹوں کے ساتھ عوام کی بھرپور خدمت کی۔ جی بی کے عوام کے حق حاکمیت اوار ملکیت کے لئے ہم نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے جس طرح اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کے ان کے حقوق دلوائے ہیں اسی طرح جی بی کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں اور یہ کام صرف پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے۔ جی بی اور آزاد کشمیر کے انتخابات پاکستان کے عام انتخابات کے ساتھ ہوں تو حق ملکیت و حاکمیت دلوانا آسان ہو جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے مخالفین ہر چیز اسلام آباد سے چلانا چاہ رہے ہیں چاہے وہ گوادر ہو یا کراچی ۔ جی بی کے فیصلے جی بی کے عوام کو کرنے ہیں اور شگر کے فیصلے شگر کے عوام کو۔ جی بی اور آزاد کشمیر کے لئے وزیروں کی کوئی ضرورت نہیں وفاق کہتا ہے کہ وہ کنگال ہوگیا ہے تو یہ وزارتیں ختم کی جائیں۔ جی بی کے پہاڑوں کے وسائل آپ کے وسائل ہیں اگر شگر کے عوام کو یہ فیصلے کرنے دئیے جائیں تو شگر کے عوام کو معاشی خودمختاری ملے گی۔ ہم نے صوبہ سندھ میں کوئلے سے بجلی بنا کر یہ ثابت کیا ہے۔ شہید بی بی 90 کی دہائی میں یہ منصوبہ مکمل کرنا چاہتی تھی لیکن اسے 30 سال تک التواءمیں رکھا گیا ۔ ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ کام کرکے دکھایا ہے اور تھر کول منصوبے کی کامیابی سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوا ہے اور یہ منصوبہ سب سے سستی بجلی بنا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا زور رہا ہے کہ عوام کو روزگار دلوانا ہے۔ شہید بھٹو نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ کا حق دیا اور بیرون ملک ان کے لئے روزگار کابندوبست کیا اور ان کی بھیجی ہوئی رقم اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا کردار ادا کر ہیں ۔ شہید بی بی 2007ءمیں جب پاکستان واپس آ رہی تھیں تو عوام کا نعرہ "بینظیر آئے، روزگار لائے گی" ۔ حق ملکیت سے حق روزگار بھی ملے گا اور پاکستان کے نوجوان روزگار کے لئے جی بی آئیں گے۔ اب آپ کی اور میری باری ہے تاکہ عوام کو قائد عوام اور شہید بی بی کا مشن مکمل کرکے خوشحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے خطے اور دنیا میں پریشانی ہے، امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے ایرانی قیادت اور سکول کے بچوں کو شہید کیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ فیلڈ مارشل امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم بھی جنگ کے خلاف ہیں اس جنگ کا معاشی بوجھ دنیا کے نوجوان اٹھا رہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بے تحاشہ بڑھی ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ امن کی کوششیں کامیاب ہوں اور مہنگائی میں کمی آئے۔ آپ اس وقت کس کو اپنی نمائندگی کرنے دینا چاہتے ہیں اگر سمجھتے ہیں کہ پی ایم ایل (ن) عوام کی خدمت کر سکتی ہے تو سو بسم اللہ لیکن وہ ایسا نہیں کرتی جبکہ پی پی پی نے ہمیشہ غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کا ہمیشہ خیال رکھاہے۔ پی پی پی ہی غریب کی آواز اور غریب کی جماعت۔ پی پی پی کی پالیسیاں غریب دوست ہوتی ہیں۔ بی آئی ایس پی اس کی مثال ہے۔ ہر مشکل وقت میں پورے ملک کی غریب خواتین کو بی آئی ایس پی سے مدد ملتی ہے۔ بی آئی ایس پی اور غریب کا تحفظ پی پی پی ہی کر سکتی ہے اس لئے پی پی پی کو جتوانا ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ بی آئی ایس پی کو سبوتاژ کریں۔ یہ شہید قائد عوام اور شہید بی بی کے فلسفے اور سوچ سے ڈرتے ہیں۔ ان کی تجویز ہے کہ بی آئی ایس پی کو صوبوں کے حوالے کیا جائے۔ دنیا بھر میں اس قسم کے پروگرام وفاقی حکومت ہی چلاتی ہے۔ کیا جی بی کے پاس وسائل ہیں کہ وہ اس پروگرام کو چلا سکے۔ جب وہ وزیر خارجہ تھے تو انہوں نے افغانستان کو بھی کہا کہ وہ اس طرح کا کامیاب منصوبہ بنائیں۔ اس وقت مصر سے لے کر برازیل تک بی آئی ایس پی کی نقل کرکے اسی طرح کا پروگرام جاری ہے۔ بطور وزیر خارجہ سیلاب کے وقت بھی بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام کی مدد کی۔ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا تھا تو اس وقت بطور غریب دوست جماعت سندھ کے وزیراعلیٰ کو کہا کہ پہلے غریبوں کو گھر بنا کر دیں اور اس کے بعد دیگر ترقیاتی کام پر توجہ دیں۔ یہ دنیا کا گھر بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ہم غریبوں کو 20لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ جس کی ملکیت گھر وں کی خواتین کے نام ہے۔ ہم نے خواتین کو معاشی طور پر طاقتور بنایا ہے۔ یہ زمین کی منتقلی کا سب سے بڑا منصوبہ بھی ہے اور اس منصوبے ذریعے ہم نے 10 لاکھ افراد کو روزگار مہیا کہا ہے جو یہ گھر بنا رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کی سوچ ہمیشہ غریب دوست رہی ہے۔ ہم نے پورے سندھ میں ہسپتال بنائے ہیں جو عوام کو مفت علاج مہیا کر رہے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو علاج معالجے اور تعلیم کی سہولت مہنگی ملتی ہے جبکہ سندھ میں پورے صوبے میں مفت علاج کے لئے عالمی معیار کے ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے۔ ان ہسپتالوں میں پورے ملک کے غریب عوام اپنا علاج مفت کر ا رہے ہیں۔ دل، گردے اور جگر کے علاج بہت مہنگے ہوتے ہیں جو کہ سندھ میں مفت مہیا کئے جا رہے ہیں۔ خیرپور کی چھوٹی اور پسماندہ تحصیل گمبٹ میں بھی عالمی معیار کا مفت علاج کا ادارہ موجود ہے۔ اگر آپ میرے نمائندے کو کامیاب کروا دیتے ہو، شگر کے عوام کے لئے شگر میں اسی قسم کا مفت علاج کا ادارہ بنا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں آپ کی آواز پہنچائی جائے تو ایک ہی جماعت ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ سات جون کو تیر پر ٹھپہ لگا کر اور عمران ندیم کو کامیاب کروا کر گزشتہ انتخابات کی ناانصافی کا حساب آپ نے لینا ہے۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ تیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں اور تین نسلوں کی اس جدوجہد کو آگے لے کر جائیں۔ آپ نے کبھی قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، صدر زردار اور مجھے مایوس نہیں کیا اور امید ہے کہ اس مرتبہ بھی نہیں کریں گے۔ اپنے خطاب کے آخر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے پارٹی کے لئے نعرے بھی لگوائے۔

28/05/2026

Eid ul Azha reminds us of sacrifice, compassion, and our duty towards one another. Today as we celebrate, let us remember those spending this Eid in grief and hardship, and strive to build a kinder and more compassionate world for future generations.

Eid Mubarak to all celebrating in 🇵🇰 and around the world. May this Eid renew in us the values of peace, brotherhood, and humanity.

18/05/2026

30/04/2026

30/04/2026

“I’m not perfect, but I’m always improving.” ✨
Every day is a new chance to grow, to learn, and to become a better version of myself. I believe in progress over perfection, and I’m proud of how far I’ve come. The journey continues… 💫

Aseefa Bhutto Insight

29/04/2026
26/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں اور ایک باعزت باوقار اور محبِ وطن پارٹی کا حصہ بنیں. !!
🇱🇾🇱🇾🇱🇾

23/04/2026

Walking down memory lane today. There’s a certain kind of ache that comes with missing your childhood—the simplicity, the warmth, and the feeling of being completely protected by a mother’s love.
No matter how much time passes, that bond remains an anchor. Thinking of the incredible connection between mothers and daughters, and how their strength continues to guide us even when we’re just leaning on our memories. ❤️✨

23/04/2026

Jiye Aseefa Bhutto Zardari

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sharjah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Dubai
Sharjah
OTHER