Junaid Nazir

Junaid Nazir

Share

Entertainment

07/05/2026

Once again and eye opener for people who are buying from Online and unknown sources..

06/05/2026
06/05/2026

1st Floor slab is getting ready , may Allah give us chance to donate for this noble cause....
Jamiat Ahli Hadees-JK Aabir Lateef Jamia Ahlihadees Zampa kadal Jameit Ahl-e Hadis Halqa Lal Bazar

29/04/2026

Dr Abdul Latief Al kindi ....

28/04/2026

ہے کرنے اک ہی مشعل کی
ابوبکر عمر عثمان علی۔۔رضی عنہما

26/04/2026

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کا ایک اور اہم سنگِ میل — 23 سال بعد حلقہ نوگام کی تنظیمِ نو
24 اپریل 2026 کو علاقہ نوگام میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک باوقار اور اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر جمعیت، ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب حفظہ اللہ نے فرمائی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد حلقہ نوگام کی ازسرِ نو تشکیل اور نئے صدر حلقہ کا انتخاب تھا۔
اجلاس نہایت منظم اور خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھا، اور باقاعدہ انتخابی عمل کے بعد متفقہ طور پر محترم غلام محمد بٹ صاحب کو صدر حلقہ جمعیت اہلحدیث نوگام منتخب کیا گیا، الحمدللہ۔
اس اہم مرحلے سے قبل جمعیت کے آئینی اور تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق حلقہ نوگام کے تمام یونٹس کی تشکیل ایک ماہ قبل عمل میں لائی گئی۔ یہ حلقہ چار یونٹس پر مشتمل ہیں، اور ہر یونٹ کے لیے علیحدہ صدور کا انتخاب کیا گیا۔ بعد ازاں ان یونٹس سے منتخب شدہ شوریٰ ممبران کے نام بروقت جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے آرگنائزنگ بورڈ کو ارسال کیے گئے، جس کے بعد باقاعدہ انتخابی عمل کا آغاز ہوا۔ اس منظم اور آئینی طریقۂ کار نے حلقہ کی تشکیل کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔
اس اجلاس میں جمعیت کے معزز ذمہ داران بھی شریک رہے، جن میں محترم مشتاق احمد وانی صاحب (ناظم اعلیٰ جمعیتاہلحدیث جموں وکشمیر)، محترم طارق احمد کلو صاحب (آرگنائزر جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر)، محترم انجینئر نثار احمد صاحب (ناظم تعمیرات جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر) اور محترم حامد بٹ صاحب (ناظم امور عامہ جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر) شامل تھے۔
اس موقع پر صدر جمعیت ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے اپنے خطاب میں کارکنان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی مشورہ، اتحاد، اتفاق، اخلاص اور محنت کو اپنا شعار بنائیں، اور منہجِ سلف کی پیروی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح اسلاف نے اخلاص، محنت اور بھائی چارے کے ساتھ اس جماعت کو مضبوط کیا اور منہجِ سلف کی آبیاری کرتے ہوئے اسے جموں و کشمیر کے ہر گاؤں اور بستی تک پہنچایا، اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر ایک مضبوط اور منظم دینی تحریک کے طور پر سامنے آئی ہے، جس کی نگرانی میں ہزاروں مساجد کا منظم انتظام، ہزاروں مدارس میں لاکھوں طلبہ کی دینی تعلیم، اور متعدد دینی و تعلیمی و فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں، جو منہجِ سلف کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس موقع پر صدر جمعیت، محترم ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نوگام ماضی میں بھی جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے ساتھ باقاعدہ طور پر منسلک اور رجسٹر رہا ہے، اور آج طویل عرصہ (23 سال) کے بعد اس کی دوبارہ فعال تنظیم ایک بڑی کامیابی اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو جمعیت کی مضبوطی اور اس کے اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا۔
اس کے بعد محترم طارق احمد کلو صاحب (آرگنائزر) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے تنظیمی طریقۂ کار اور آرگنائزنگ سسٹم کو نہایت واضح انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے تحت تمام اضلاع، تحصیلوں، حلقہ جات اور مقامی یونٹس ایک منظم اور مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں، اور یہی مضبوط تنظیمی ڈھانچہ جمعیت کی کامیابی اور استحکام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حلقہ نوگام کو بھی اسی آئینی و تنظیمی نظام کے تحت اپنی سرگرمیاں انجام دینی ہوں گی اور آرگنائزنگ بورڈ کی رہنمائی میں کام کرنا ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے نظم و ضبط، باہمی رابطہ اور ادارہ جاتی نظام کی پاسداری کو جمعیت کی مضبوطی کا بنیادی ذریعہ قرار دیا۔
محترم مشتاق احمد وانی صاحب (ناظم اعلیٰ) نے نہایت اہم نصیحت فرمائی کہ باہمی اختلافات کو ختم کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنا اہلِ حدیث کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ محض ایک اخلاقی خوبی نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے بہترین اخلاق، نرمی اور حسنِ سلوک کے ذریعے نہ صرف اپنے ساتھیوں بلکہ دیگر لوگوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرے، کیونکہ یہی رویہ جماعت کے استحکام اور دین کی صحیح نمائندگی کا ذریعہ بنتا ہے۔

16/07/2024

Important and compulsory for our society..

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Srinagar