Haji Muhammad Riaz Welfare Trust and Library
A trust that will facilitate Sarwar Begum Hospital to treat poor and needy patients
03/03/2026
جناب یاسر صدیق بٹ صاحب نے دوبئی سے حاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ لائبریری کے زیر اہتمام سرور بیگم ہسپتال بھروٹ گالہ میں زکوۃ کے مستحق لوگوں کے علاج کے لئے نقدی 50000کاتحفہ دیا ہے اللہ تعالٰی قبول فرمائیں اور اجر عظیم عطا کرے۔جزاک اللہ
01/03/2026
محترم جناب عطاء الرحمن غازی صاحب نے حاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ لائبریری کے زیر اہتمام سرور بیگم ہسپتال بھروٹ گالہ میں زکوۃ کے مستحق لوگوں کے علاج کے لیے پچاس ہزار روپے50000کا تحفہ دیا ہے اللہ تعالٰی قبول فرمائیں اور اجر عظیم عطا کرے۔جزاک اللہ
27/02/2026
انشاءاللہ
ضروری نوٹ:
مزدور/ زکوۃ'کے مستحق /ٹرسٹ والے مریض فری چیک اپ، ٹیسٹ اور ادویات کے لئے ڈاکٹر صاحب یا کاونٹر پر بتائیں شکریہ ۔براہ مہربانی جن کو زکوۃ' نہیں لگتی وہ دوسروں کا حق نہ کھائیں-
ہسپتال آ کر یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کر کے اپنا ٹوکن نمبر لے لیں اور اتوار کے دن اپنے حاصل کردہ اپوئنٹمنٹ کے وقت پر تشریف لائیں تا کہ آپ کوانتظار نہ کرنا پڑے۔
0315-5165875
26/02/2026
🌙✨ رمضان المبارک – رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ✨🌙
💎 اپنے زکوٰۃ، صدقات اور عطیات
💖 مستحقین تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ
🌟 حاجی محمد ریاض ویلفئیر ٹرسٹ 🌟
رمضان کے بابرکت مہینے میں
اپنی زکوٰۃ و صدقات عطیہ کریں
تاکہ:
✔️ غریب اور نادار مریضوں کا علاج
✔️ لاچار اور بے بس افراد کی مدد
✔️ بیواؤں اور یتیموں کی کفالت
✔️ مزدور طبقہ کے مستحق مریضوں کا
💊 انتہائی کم خرچ یا مکمل فری علاج
🏥 باعزت، معیاری اور بہترین انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔
🤲 آئیں! اس رمضان
اپنے مال کو پاک کریں
اور کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کریں۔
📿 آپ کا تعاون – کسی کی زندگی کا سہارا
20/02/2026
ماشاءاللہ 🌿
اہلِ مرہوٹہ کے لیے باعثِ فخر شخصیت *حاجی محمد ریاض منہاس صاحب* (حال مقیم یوکے) ہمیشہ سے خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو رزق عطا فرمایا ہے، اس میں سے باقاعدگی کے ساتھ فلاحی و رفاہی کاموں میں خرچ کرنا ان کا معمول ہے۔
اپنے آبائی گاؤں کے اسکول کی تعمیر، تزئین و آرائش اور بہتری کے لیے کثیر فنڈ فراہم کرنا ان کی تعلیم دوستی اور دردِ دل کا واضح ثبوت ہے۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے حاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ علاج مستحق مریضوں کے لیے مبلغ *_ایک لاکھ روپے_* نقد عطیہ پیش کیا، جو یقیناً کئی ضرورت مند مریضوں کے لیے امید اور سہارا ثابت ہوگا۔
ہم ان کے اس بے لوث تعاون پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ مزید خدمتِ خلق کی توفیق دے، اور ان کے اس صدقۂ جاریہ کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔
جزاکم اللہ خیراً
انتظامیہ
حاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ
20/02/2026
الحمدللہ ربِّ العالمین 🌿
*محترم ندیم حسین صاحب* (حال مقیم سپین)، جناب **پروفیسر محمد مالک صاحب* کے بھتیجے، ہمیشہ سے رفاہی و فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والی باوقار شخصیت ہیں۔ آپ پہلے بھی حاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں اور آکسیجن مشین کی صورت میں ایک قیمتی و عظیم تحفہ عطا کر چکے ہیں، جس سے متعدد مریضوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔
اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اور ٹرسٹ انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید *پچاس ہزار روپے* بطور عطیہ پیش کیے ہیں۔ یہ تعاون یقیناً مستحق مریضوں کے علاج میں ایک اہم کردار ادا کرے گا اور کئی گھروں میں امید کی کرن روشن کرے گا۔
ٹرسٹ انتظامیہ ان کے اس مخلصانہ جذبے اور مسلسل تعاون پر دلی تشکر اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے، صحت و سلامتی نصیب فرمائے اور ان کے اس صدقۂ خیر کو دنیا و آخرت میں ان کے لیے بہترین اجر کا ذریعہ بنائے۔
جزاکم اللہ خیراً
انتظامیہ
حاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ
05/12/2025
🌹 شکریہ Wintons blinds Bradford UK
حاجی محمد ریاض ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سےWintons blinds کے اونرز محترم حاجی عبدالرزاق صاحب (UK)،جناب صوفی عبد القادر صاحب اورصوفی نبیل صاحب گوڑہ والوں کادلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹرسٹ کے غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کے لیے نقدی رقم کا قیمتی تحفہ عطا فرمایا۔
آپ کی یہ خدمتِ انسانیت قابلِ صد تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق، صحت اور اہلِ خانہ میں بے حساب برکتیں عطا فرمائے، اور اس نیکی کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲
"جو شخص لوگوں پر رحم کرتا ہے، اللہ اس پر رحم فرماتا ہے۔"
(حدیث مبارکہ)
حاجی محمد ریاض ویلفئیر ٹرسٹ
دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مشن
05/09/2025
ضروری نوٹ:
مزدور/ زکوۃ'کے مستحق /ٹرسٹ والے مریض فری چیک اپ، ٹیسٹ اور ادویات کے لئے ڈاکٹر صاحب یا کاونٹر پر بتائیں شکریہ ۔
ہسپتال آ کر یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کر کے اپنا ٹوکن نمبر لے لیں اور اتوار کے دن اپنے حاصل کردہ اپوئنٹمنٹ کے وقت پر تشریف لائیں تا کہ آپ کوانتظار نہ کرنا پڑے۔
0315-9463421
19/08/2025
🌸خراجِ تحسین(اماں سید صاحبہ بھروٹ گالہ )✨🌸
✨حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ `
🥀تم میں سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاۓ٬
دائی ایک ایسی عظیم خاتون ہوتی ہے جو ماں بننے کے حسین سفر میں ایک عورت کی نہایت محبت، خلوص اور تجربے کے ساتھ رہنمائی کرتی ہے۔ وہ صرف بچے کی پیدائش کا عمل سرانجام نہیں دیتی بلکہ ایک ماں کو حوصلہ، تسلی اور ہمت بھی دیتی ہے
دائی ایک ماہر، ایک مددگار اور ایک خاموش ہیرو ہوتی ہے، جو نئی زندگی کو جنم دینے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ ایسی خواتین قابلِ فخر ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں دوسروں کی خوشیوں کے لیے وقف کر دی ہیں۔
ایسی ہی ایک ہماری وادی بناہ کی ہیرو ہماری دائی اماں 🌹(بیجی سید) محترم یاسر صدیق بٹ صاحب کی دادی محترمہ کچھ دن پہلے اس عارضی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف کوچ کر گئی۔
ان کے پوتے جناب یاسر بٹ صاحب نے ان کے ایصال ثواب کے لیے حاجی محمد ریاض ویلفئیر ٹرسٹ میں غریبوں بیواؤں اور یتیموں کے مفت علاج کے لیے نقدی رقم (15000) بدست چیئرمین ٹرسٹ ادا کی .
اللہ پاک مائی صاحبہ کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرماۓ۔۔۔۔آمین🤲
30/03/2025
جناب چوہدری غلام جیلانی صاحب بنڈیاں ابدال ہال مقیم دوبئی والوں نےحاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ لائبریری کے زیر اہتمام سرور بیگم ہسپتال بھروٹ گالہ میں زکوۃ کے مستحق لوگوں کے علاج کے لئے نقدی تحفہ دیا ہے اللہ تعالٰی قبول فرمائیں اور اجر عظیم عطا کرے۔
جزاک اللہ
30/03/2025
استاد محترم جناب ریٹائرڈ پرنسپل عبداللہ طاہر صاحب نےحاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ لائبریری کے زیر اہتمام سرور بیگم ہسپتال بھروٹ گالہ میں زکوۃ کے مستحق لوگوں کے علاج کے لئے نقدی تحفہ دیا ہے اللہ تعالٰی قبول فرمائیں اور اجر عظیم عطا کرے۔
جزاک اللہ
30/03/2025
جناب چیئرمین محمد اسحاق صاحب منجوال والوں نےحاجی محمد ریاض ویلفیئر ٹرسٹ اینڈ لائبریری کے زیر اہتمام سرور بیگم ہسپتال بھروٹ گالہ میں زکوۃ کے مستحق لوگوں کے علاج کے لئے نقدی تحفہ دیا ہے اللہ تعالٰی قبول فرمائیں اور اجر عظیم عطا کرے۔
جزاک اللہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Azad Kashmir
11200
