PML-N Alipur Chattha
Serving the Voice of PML-N Supporters in Alipur Chattha
ڈیرہ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ
رکھ سنگھ پورہ ماڈل ویلیج کی تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور منصوبہ تکمیل کی جانب کامیابی سے گامزن ہے۔"
24/07/2026
انشا اللہ فتح ہمارا مقدر ہوگی
ہرچوکی میں عوامی خدمت کی ایک اور مثال
ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر ہرچوکی میں حافظ احمد طور، فوجی نصر اللہ تتلہ، حاجی افضال احمد طور، بلال حسین تارڑ اور چوہدری غضنفر تتلہ نے ہیوی مشینری کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر نالے کی صفائی کا کام مکمل کروایا۔
شدید بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو رہا تھا، پل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، جبکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں سانپ تک داخل ہو گئے تھے، جس سے اہلِ علاقہ شدید پریشانی اور خوف کا شکار تھے۔
صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی، نالے کی صفائی کروا کر پانی کی بہترین نکاسی کو یقینی بنایا گیا، جس کے بعد علاقے کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا اور بروقت عوامی خدمت پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ صاحب اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
عدنان افضل چٹھہ صاحب ممبر اسمبلی پنجاب کا دریائے چناب پر ہنگامی دورہ
کوٹ بیلہ دریائے چناب میں ڈوبنے والی 8 خواتین میں سے 2 کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر عرفان افضل چٹھہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔
#
مرکزی انجمن تاجران علی پور چٹھہ کے وفد کی عرفان افضل چٹھہ صاحب سے ملاقات
گاؤں کوٹ بیلہ، دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کی تفصیلات
فاضل خاندان
رابطہ نمبر: 0348-1607180
گاؤں کوٹ بیلہ میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں درج ذیل افراد متاثر ہوئے:
🔹 مرحومہ:
حفظہ بی بی زوجہ محمد ناصر، قوم گل، سکنہ برج منچر چٹھہ، عمر 35 سال — افسوسناک طور پر فوت ہو گئیں۔
🔹 ریسکیو کیے گئے (زندہ بچ گئے):
1. شمائلہ بی بی دختر محمد فاضل — ریسکیو کر لیا گیا، زندہ بچ گئیں، اور اس وقت سول ہسپتال رسول نگر میں زیر علاج ہیں۔
2. عاصمہ زوجہ اسلم، عمر 20 سال — ریسکیو کر لیا گیا، زندہ بچ گئیں۔
3. وجیہہ دختر فاضل، عمر 14 سال — ریسکیو کر لیا گیا، زندہ بچ گئیں۔
4. علیشہ دختر عامر، عمر 12 سال — ریسکیو کر لیا گیا، زندہ بچ گئیں۔
🔹 تاحال لاپتہ افراد:
1. سمیہ بی بی زوجہ محمد آصف، عمر 22 سال
2. سیرت شہزادی دختر محمد ناصر، عمر 7 سال
3. بانو دختر عامر، عمر 10 سال
ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان افضل چٹھہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر عرفان افضل چٹھہ صاحب ،نتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لاپتہ افراد کی جلد بحفاظت بازیابی فرمائے۔ آمین۔
عرفان افضل چٹھہ صاحب کی APC News سے گفتگو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Gujranwala
52080
