Daily Report
Delivering breaking news, real stories, and trusted updates. Dedicated to honest reporting and keeping people informed every day. 🎙️ @waqarjournalist
سردار ضیاء القمر کا بلاول بھٹو کی باغ آمد پر سٹیج سے بھرپور نعرہ بازی
بیرپانی عثمان حنیف کی جانب سے نعرہ بازی
حلقہ وسطی باغ کے امیدوار برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان اور ان کے حمایت یافتہ راجہ یاسین اور عبدالرشید ترابی کی جانب سے آج ایک بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی۔ ریلی باغ کے مرکزی الیکشن آفس سے شروع ہو کر تحصیل بیرپانی پہنچی، جہاں تینوں رہنماؤں اور نئے شامل ہونے والے کارکنان نے شرکاء سے خطاب کیا۔
بعد ازاں ریلی بیرپانی سے منگ بجری (تحصیل ہاڑی گہل) کی جانب روانہ ہوئی۔ شدید بارش کے باوجود کارکنان، خصوصاً نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی رہا اور وہ ڈٹے رہے۔ منگ بجری پہنچنے کے بعد واپسی پر تحصیل ہاڑی گہل میں بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا گیا۔
اپنے خطاب میں برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان، راجہ یاسین اور عبدالرشید ترابی نے کہا کہ "ہم یہ الیکشن جیت چکے ہیں اور 10 تاریخ کو صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔ اس بار نہ شیر کا زور چلے گا اور نہ تیر کی برسات ہوگی، بلکہ ہر طرف صرف انصاف اور ترازو کی جیت ہوگی۔"
ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
یہ الیکشن ہم جیت چکے ہے راجہ محمد یایسن کا تحصیل بیرپانی میں شرکہ ریلی سے خطاب
86 فیصد حلقہ وسطی باغ کا الیکشن ہم جیت چکے ہے دس تاریخ کو رسمی کاروائی باقی ہے برگیڈئیر ر ڈاکٹر محمد خان کا خطاب
ریلی کے موقع پر تحصیل ہاڑی گہل نوجوانوں کی بھرپور نعرہ بازی برگئڈئیر ر ڈاکٹر محمدخان کے حق میں
08/08/2026
نامزد امیدوار عوامی دست و بازوں سردار ثاقب نعیم برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان کے حق میں اپنے کارکنوں عزیزوں کے ساتھ دستبردار ہو گئے۔
08/08/2026
جنوبی باغ میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا،
سردار شیراز ایوب، سردار صابر صاحب، جاوید چغتائی (روالے) اور رولی نے اپنی سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے
برگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد خان کے قافلے میں باقاعدہ حمایت کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
07/08/2026
باغ( وقار اختیار سے)
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی الیکشن 2026 کے سلسلے میں بھرپور انٹری، کارکنان نے انہیں ہاڑی گہل سے موٹرسائیکلوں اور سینکڑوں گاڑیوں کی صورت میں ایک بڑی ریلی کی شکل میں باغ الیکشن آفس تک پہنچایا۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
باغ الیکشن آفس پہنچنے پر سردار تنویر الیاس نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسطی حلقہ خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس میری صورت میں ایسا نمائندہ موجود ہے جو وزیراعظم یا صدر کے منصب تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی حلقہ کے عوام نے 2021 کے انتخابات میں انہیں کامیاب بنایا اور انہوں نے اپنے مختصر دورِ حکومت میں بھرپور کام کیے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تھا جو آزاد کشمیر میں 32 سال بعد ممکن ہوا، اور آج ہر یونین کونسل اور وارڈ میں ان کے منتخب نمائندے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محدود وقت کے باوجود انہوں نے عوامی خدمت کے متعدد منصوبے مکمل کیے، اگر انہیں مزید وقت ملتا تو وہ ریاست کو ایک مثالی اور خوبصورت خطہ بنا دیتے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں وسطی حلقہ ایک بار پھر انہیں کامیاب بنائے گا اور وہ آزاد کشمیر اور وسطی حلقہ کی بھرپور نمائندگی اور خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وسطی حلقہ سے ہی وزیراعظم بنے تھے اور دوبارہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
