Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri, Health/Beauty, Abul hasan ispahani Road gulzar e hijri, Karachi.
پشین، سرانان میں مسلح افراد نے پولیس تھانے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے
17/08/2026
*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*
*مورخہ* : 17 اگست 2026
*پولیس مقابلہ اپڈیٹ — تھانہ لیاقت آباد*
لیاقت آباد پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، 03 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد
لیاقت آباد پولیس نے سندھی ہوٹل ندی کنارے، لیاری ایکسپریس وے کے قریب مسلح ملزمان سے پولیس مقابلے کے بعد 03 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت جنید ولد جاوید، نقاش ولد محمد ولی اور محمد طاہر ولد ظہیر کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 03 پستول، 05 راؤنڈز، نقد رقم اور بغیر نمبر پلیٹ سپر اسٹار بلیک 70 موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم جنید ولد جاوید کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ نمبر 310/2022، بجرم 392، 397، 34، تھانہ یوسف پلازہ۔
2۔ مقدمہ نمبر 192/2022، بجرم 6/9-B، تھانہ لیاقت آباد۔
3۔ مقدمہ نمبر 59/2021، بجرم 6/9-A، تھانہ شاہراہِ آباد۔
4۔ مقدمہ نمبر 37/2021، بجرم 381-A، تھانہ حیدری مارکیٹ۔
جنید کے قبضے سے برآمدگی: ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ 02 راؤنڈز اور 200 روپے نقد۔
گرفتار ملزم نقاش ولد محمد ولی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ نمبر 48/2020، بجرم 23(1)(A)، تھانہ یوسف پلازہ۔
2۔ مقدمہ نمبر 419/2022، بجرم 23(1)(A)، تھانہ گلبرگ۔
3۔ مقدمہ نمبر 261/2021، بجرم 6/9-B، تھانہ پاپوش۔
4۔ مقدمہ نمبر 684/2022، بجرم 381-A، تھانہ تیموریہ۔
نقاش کے قبضے سے برآمدگی: ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 02 راؤنڈز اور 250 روپے نقد۔
گرفتار ملزم محمد طاہر ولد ظہیر کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ نمبر 369/2024، بجرم 23(1)(A)، تھانہ پاک کالونی۔
2۔ مقدمہ نمبر 729/2023، بجرم 6/9-A، تھانہ عزیز آباد۔
3۔ مقدمہ نمبر 746/2021، بجرم 379، تھانہ پریڈی۔
محمد طاہر کے قبضے سے برآمدگی: ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 01 راؤنڈ اور 170 روپے نقد۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بغیر نمبر پلیٹ سپر اسٹار بلیک 70 موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پولیس مقابلے کے واقعہ کا مقدمہ FIR نمبر 518/2026 بجرم 353/324/34 درج کیا گیا، جبکہ برآمد شدہ اسلحہ کے حوالے سے FIR نمبر 519/2026، 520/2026 اور 521/2026 بجرم 23(1)(A) درج کیے گئے۔
مذکورہ مقدمات انچارج CIC لیاقت آباد کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ گرفتار زخمی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے اور سابقہ وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان:
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP
16/08/2026
سپر مارکیٹ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
تھانہ سپر مارکیٹ کی پولیس نے فٹبال گراؤنڈ C-1 ایریا، الیاس گوٹھ کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلے کے بعد کاشف ولد اشفاق کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
16/08/2026
تھانہ سکھن کی کارروائی؛ پولیس مقابلے کے بعد مویشی منڈی سے رقم لے جانے والے تاجروں کو لوٹنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔
ملزم سلامت عرف شاہد سے 30 بور پستول اور 3 زندہ راؤنڈز برآمد۔ مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔
15/08/2026
ملیر پولیس، تھانہ قائدآباد کی گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سردار ولد نورالسلام اور معراج ولد مشرف کے نام سے ہوئی۔ ملزم سردار کے قبضے سے 1500 گرام جبکہ معراج کے قبضے سے 1200 گرام گٹکا برآمد کیا گیا۔
فرار ملزم ہیبت خان کی جانب سے پھینکے گئے شاپر سے بھی 1000 گرام گٹکا برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر 3700 گرام گٹکا برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
12/08/2026
ہم اپنی وکلاء کی ایک ٹیم بنا رہے ہیں جہاں بھی پشتونوں پر ظلم ہو رہا ہو وہاں ہم وکلاء بھائی کھڑے ہونگے۔
پھر دیکھتے ہیں یہ لوگ کیسے دہشتگردی کے ایف آئی آر کاٹتے ہیں۔
ہم ان کو قانون سیکھائیں گے۔ انشاء اللہ
صوبہ سندھ کراچی میں ہوٹل واقعہ پر کراچی وکلاء کا دوٹوک مؤقف
12/08/2026
ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی کارروائیاں
ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔
• تھانہ زمان ٹاؤن: ڈکیتی کے مقدمے میں نعیم عرف باس ولد محمد رفیق گرفتار۔
• تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: چوری کے مقدمے میں علی ولد رئیس گرفتار۔
• تھانہ کھوکھراپار: اغوا کے مقدمے میں انزلہ دختر وحید خان کو بازیاب کرایا گیا۔
• تھانہ لانڈھی: دھوکہ دہی اور جال سازی کے مقدمے میں نعیم ولد وفاتی خان گرفتار۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
12/08/2026
*ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی*
*مورخہ* : 10 اگست 2026
*ٹکرز برائے میڈیا*
کراچی: ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
کراچی: گرفتار ملزمان شاہد ولد عبدالرحمن اور فہد ولد سجاد شہریوں سے اے ٹی ایم پن حاصل کرکے کارڈز چوری کرتے تھے۔
کراچی: ملزمان چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے غیر قانونی ٹرانزیکشنز اور پی او ایس مشینوں سے خریداری کرتے تھے۔
کراچی: گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی 30 بور پستول اور ایمونیشن برآمد۔
کراچی: ملزمان کے قبضے سے فراڈ کے ذریعے خریدا گیا برانڈ نیو باکس پیک موبائل فون برآمد۔
کراچی: پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ و غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔
کراچی: برآمد موٹر سائیکل کے چیسز نمبر میں ردوبدل کیا گیا تھا۔
کراچی: ملزمان کے قبضے سے متعدد مسروقہ بینک و دیگر کارڈز اور نقد رقم بھی برآمد۔
کراچی: گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ اور دیگر مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب رہے ہیں۔
کراچی: ملزمان تھانہ میمن گوٹھ، مدینہ کالونی، خواجہ اجمیر نگری اور سائٹ سپر ہائی وے کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔
کراچی: گرفتار ملزمان تھانہ سائٹ سپر ہائی وے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے FIR No. 662/2026 میں بھی مطلوب ہیں۔
کراچی: ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا تھانے میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی پر FIR No. 265/2026 اور 266/2026 درج۔
کراچی: مقدمات سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(1-A) کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
کراچی: پولیس کی شہریوں سے اپیل، اے ٹی ایم فراڈ یا غیر مجاز ٹرانزیکشن کا شکار افراد فوری پولیس سے رابطہ کریں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ڈاکٹر محمد عمران خان PSP
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Subscribe
We will notify you when anything happens in Karachi.