Wellness With Arsh
Welcome to Wellness With Arsh 🌿
Your ultimate destination for health, fitness, and mindfulness!
We’re here to help you live your best life with Healthy and Happy.
جن راستوں پر تمہیں اللہ لے کر جاتا ہے اُن راستوں پر تم اکیلے نہیں چلتے بلکہ وہ تمہارے ساتھ چلتا ہے، جب وہ غم کے حالات پیدا کرتا ہے وہ تمہیں ان حالات سے لڑنے کی ہمت بھی دیتا ہے، وہ نہ تمہیں خوشی میں تنہا چھوڑتا ہے اور نہ ہی غم میں۔ 🥰🥰
Did you know?
🍎 Adults should aim for at least 400g of fruits & vegetables every day
🧂 Too much salt increases the risk of high blood pressure and heart disease
🥤 Free sugars should make up less than 10% of daily calories
🌾 Whole grains, beans, lentils, fruits and vegetables help keep your body and gut healthy
*انسان کی سب سے بڑی فکر رزق ہوتی ہے۔*
کل کیا ہوگا؟ آمدنی کیسے بڑھے گی؟ ضروریات کیسے پوری ہوں گی؟ یہ سوالات دل کو بے چین کر دیتے ہیں۔
لیکن قرآن ہمیں ایک خوبصورت حقیقت یاد دلاتا ہے کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہی دیتا ہے، وہی بڑھاتا ہے اور وہی ایسے راستے کھولتا ہے جن کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کوشش نہ کرے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ کوشش کے ساتھ دل میں اللہ پر یقین بھی ہو۔
کبھی کبھی رزق دیر سے ملتا ہے، لیکن جب اللہ دیتا ہے تو بہترین وقت اور بہترین انداز میں دیتا ہے۔
اس لیے اپنی محنت جاری رکھیں، مگر دل کو ٹینشن اور سوچوں کے بجائے اللہ کے بھروسے سے جوڑ لیں۔
انسان وہی بن جاتا ہے
جو وہ بار بار کرتا ہے۔
رمضان شریف میں ہم نے
صبر کیا
عبادت کی
خود کو روکا
یہ سب ہماری نئی شخصیت کا حصہ بن سکتا ہے…
بس شرط یہ ہے کہ ہم اسے جاری رکھیں۔
گرمی آ رہی تھی اور سردی جا رہی تھی ۔۔
پھر دونوں کی ٹکر ہو گئی اب دونوں کو یاد نہیں آ رہا ۔۔
*کون جا رہا تھا اور کون آ رہا تھا ۔*😄۔
زندگی کی خوبصورتی کا ایک انڈیکیٹر یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
کسی کی مشکل آسان کر دینا،
کسی کو اچھی بات بتا دینا،
کسی پریشان انسان کو تسلی دے دینا،
یا کسی کا بوجھ کم کر دینا…
یہ سارے کام جو بظاہر چھوٹے لگتے ہیں مگر اللہ کے نزدیک بہت قیمتی ہیں۔
اچھا انسان صرف اپنے فائدے کے بارے میں نہیں سوچتا، بلکہ اسکی موجودگی سے دوسروں کی زندگی بھی آسان ہوتی ہے۔
اس لیے کسی نہ کسی طرح کسی کے کام ضرور آئیں۔
بعض اوقات زندگی ہمیں خالی محسوس ہوتی ہے…
کیونکہ ہم مقصد بھول جاتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ سے بات کرنا پسند کریں تو ان موضوعات پر بات کریں جو انہیں پسند ہوں۔
یہ طریقہ، تعلق کو قدرتی طور پر مضبوط بناتا ہے۔
روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں، کیونکہ یہ صرف جسم کی نہیں، بلکہ دماغ اور دل کی بھی تربیت کرتا ہے۔
جب ہم روزہ رکھ کر صبر کرتے ہیں تو ہمارے اندر ایموشنل کنٹرول بڑھتا ہے۔ ہم اپنے خیالات اور احساسات کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنا سیکھتے ہیں۔
Category
Contact the business
Telephone
Address
Karachi
75530
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Wellness With Arsh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
