Type "C" City Hospital Karak
ٹائپ "سی" ہسپٹل سٹی کرک
05/10/2026
یہی ہے اصل انسانیت مریضوں کی خدمت سب سے مقدم ❤️
کرک ٹائپ "سی" وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک میں موجودہ حساس صورتحال کے پیشِ نظر ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمن صاحب نے ہسپتال کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
جنوبی اضلاع میں متوقع لانگ مارچ کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بڑے حادثے کے پیشِ نظر تمام طبی و معاون عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایم ایس صاحب کی جانب سے تمام DMS صاحبان اور یونٹ انچارجز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ:
🔹 تمام ڈاکٹرز
🔹 نرسنگ اسٹاف
🔹 پیرامیڈیکل اسٹاف
🔹 کلریکل اسٹاف
🔹 درجہ چہارم ملازمین
🔹 وارڈ، OT، صفائی اور دیگر معاون عملہ اپنی مقررہ ڈیوٹی پر بروقت حاضری یقینی بنائیں۔ ہائی الرٹ کے دوران تمام قسم کی چھٹیاں معطل ہیں اور صرف ناگزیر ہنگامی صورتحال میں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی پیشگی منظوری سے چھٹی دی جا سکے گی۔
مقصد صرف ایک ہے: کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرنا۔
👏 یہی ہے اصل انسانیت مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی، اپنے فرض اور انسانیت کو مقدم رکھنا۔
ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمن صاحب کی یہ بروقت اور ذمہ دارانہ حکمتِ عملی قابلِ تحسین ہے۔
Type-C/Women & Children Hospital City Karak
مریضوں کی خدمت، ہماری اولین ذمہ داری ❤️
Type C Hospital Takhte Nasrati Karak "Official"
Faheem Ullah
Faheem Ullah
28/09/2026
🏥 بدل رہا ہے ٹائپ "C" ہسپتال سٹی کرک 🏥
چارج سنبھالتے ہی عملی اقدامات کا آغاز!
ٹائپ "C" ہسپتال سٹی کرک میں ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمن صاحب نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہسپتال میں موجود مسائل اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔
مریضوں کے لیے بیڈز کی کمی ایک اہم مسئلہ سامنے آیا جبکہ موجودہ بیڈز بھی کافی عرصے سے استعمال ہونے کے باعث پرانے اور خستہ حال ہو چکے تھے ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمن صاحب نے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے نئے بیڈز کی فراہمی یقینی بنائی تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر اور مناسب سہولیات میسر آ سکیں یہ صرف نئے بیڈز کی فراہمی نہیں بلکہ مریضوں کی سہولت، عزت اور بہتر علاج کے لیے ایک عملی قدم ہے۔
🌿 جہاں ضرورت نظر آئے، وہاں فوری اقدام ہو یہی حقیقی خدمت ہے۔
ٹائپ "C" ہسپتال سٹی کرک
بہتری کا سفر عملی اقدامات کے ساتھ جاری ہے۔
19/09/2026
19/09/2026
خواتین و اطفال ہسپتال کرک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ:
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، خواتین و اطفال ہسپتال کرک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور سروسز کی فراہمی، مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، انفیکشن کنٹرول اور مجموعی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران متعلقہ شفٹ DMSs کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے متعلقہ شفٹ میں بہتر سروس ڈیلیوری، معیاری مریضوں کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہدایت کی کہ گائنی OPD کو فوری طور پر لیبر روم سے منتقل کرکے مختص گائنی OPD میں شروع کیا جائے تاکہ لیبر روم میں موجود مریضوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھا جا سکے اور OPD سروسز کو بھی بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔
اسٹرلائزیشن اسٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول کے تمام اقدامات اور مقررہ SOPs پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید واضح کیا کہ تمام ملازمین مقررہ ڈیوٹی اوقات، نظم و ضبط اور مناسب ڈریس کوڈ کی پابندی کریں۔ غیر مجاز غیر حاضری، غفلت اور تفویض کردہ فرائض کی عدم انجام دہی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
قابلِ اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق "ڈیوٹی نہیں تو تنخواہ نہیں" (No Duty, No Pay) کے اصول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ تمام متعلقہ نگران افسران کو مؤثر مانیٹرنگ اور ان احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی :
14/09/2026
🏥 ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے چارج سنبھال لیا
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں ڈاکٹر عنایت الرحمان نے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اضافی چارج سنبھال لیا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ہسپتال کی طبی سہولیات، سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا فوری اور جامع جائزہ لیا ڈاکٹر عنایت الرحمان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ عملے سے ہسپتال کی موجودہ صورتحال، مسائل اور فوری توجہ طلب امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر ہسپتال کے عملے کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سروس ڈیلیوری، نظم و ضبط، عملے کی بروقت حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیحات قرار دیا گیا۔
دریں اثناء میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر شعیب صاحب کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں ہسپتال میں جاری بحالی، تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا جاری کاموں کے معیار اور طریقۂ کار کے حوالے سے بعض تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی کام منظور شدہ Technical Specifications اور BOQs کے مطابق مکمل کیے جائیں ڈاکٹر عنایت الرحمان نے واضح کیا کہ عوامی فنڈز کا شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی غیر معیاری یا ناقص کام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
🧹 صفائی اور حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ:-
ہسپتال کے وارڈز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ ہسپتال کے تمام حصوں میں صفائی، سینیٹیشن اور حفظانِ صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور اس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
"معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا"
ڈاکٹر عنایت الرحمان نے کہا کہ تعمیراتی و بحالی کے کاموں، صفائی، مریضوں کی دیکھ بھال، نظم و ضبط اور عوامی وسائل کے استعمال میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا نئی انتظامیہ نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کو ایک صاف ستھرا، محفوظ، منظم اور مریض دوست طبی مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جہاں خواتین اور بچوں کو بروقت، معیاری اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔
🌹 ہم نئے ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمان صاحب کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ہسپتال کی کارکردگی، صفائی، طبی سہولیات اور مجموعی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
نیک تمنائیں اور بہترین خواہشات!
Type C Hospital Takhte Nasrati Karak "Official"
Faheem Ullah
Faheem Ullah
@
18/08/2026
ٹائپ "سی" ہسپتال سٹی کرک میں شجرکاری کا دن 🌱
آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز علی کی ہدایات پر ٹائپ سی ہسپتال کرک میں شجرکاری کا دن منایا گیا۔
شجرکاری کی سرگرمی ڈی ایم ایس ڈاکٹر زوہیب خٹک اور ڈاکٹر عمران کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی اس کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو صاف، سرسبز اور صحت مند بنانا اور ماحولیاتی بہتری کو فروغ دینا تھا۔ 🌳💚
ایسی سرگرمیاں صحت مند ماحول اور بہتر مستقبل کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
🌿 آج پودا لگائیں کل صاف ہوا میں سانس لیں! 🌿
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز علی
ٹائپ "سی" ہسپتال سٹی کرک
Type C Hospital Takhte Nasrati Karak "Official"
10/08/2026
دفتری حکم نامہ
درج ذیل کمیٹی ٹائپ C ہسپتال سٹی کرک میں موجود درختوں کی جس حالت میں ہیں اسی حالت میں (As Where Is Basis) کھلی نیلامی کے لیے تشکیل دی جاتی ہے۔
یہ کھلی نیلامی 11 اگست 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے منعقد ہوگی یہ نیلامی صحت کی سہولت کی بحالی/تزئین و آرائش کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ لہٰذا عوامی مفاد میں آپ سے درخواست ہے کہ اس عمل کو مکمل کرنے میں ضروری سہولت فراہم کریں۔
@
12/07/2026
🌹 انتہائی خوشی کے ساتھ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک میں ممتاز ماہرِ اطفال ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ 🌹
💫 ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب نہایت قابل، تجربہ کار اور بچوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے معالج ہیں ہمیں یقین ہے کہ ان کی آمد سے ہسپتال میں بچوں کو مزید بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
🌟 ان شاء اللہ کل بروز پیر سے ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب ہسپتال کی او پی ڈی (OPD) میں باقاعدہ طور پر بچوں کا معائنہ اور علاج شروع کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب چلڈرن وارڈ B کے انچارج کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے ذریعے بے شمار بچوں کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
🌹 وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کی جانب سے ڈاکٹر فہیم اللہ صاحب کو ایک بار پھر خوش آمدید۔ 🌹
👈 منجانب: رفیق خٹک
چلڈرن وارڈ B (ایوننگ شفٹ)
30/04/2026
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک میں عمارتوں کی مسماری کے دوران حاصل ہونے والا سامان (جیسے قابلِ استعمال اینٹیں، لوہے کے گرل، دروازے وغیرہ) نیلام کیا جائے گا۔
مذکورہ مسمار شدہ یونٹ کے سامان کی نیلامی مورخہ 04-05-2026 بوقت دن 11:00 بجے درج ذیل کمیٹی اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوگی:
ڈاکٹر نیاز علی خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک
ڈی ایم ایس (ایڈمن) وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک
نمائندہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک
نمائندہ ضلعی انتظامیہ کرک
نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کرک
تمام دلچسپی رکھنے والے ٹھیکیداروں/بولی دہندگان کو اوپن نیلامی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے شرکاء کو نیلامی سے قبل 5٪ قابلِ واپسی سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروانا ہوگا.
ایم ایس ڈاکٹر نیاز علی خان:
وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سٹی کرک
28/12/2025
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Type "C" City Hospital Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Subscribe
We will notify you when anything happens in Karak.