IQRA Online Quran Academy

IQRA Online Quran Academy

Share

online Quran Teacher

31/07/2026
03/06/2026

02/06/2026

*ابراہیمی ہاؤس کی ممانعت*

*سعودی فتویٰ ھاؤس نے محمد بن سلمان کی درخواست کے برعکس مذاہب کے اتحاد کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا اور اس کی دعوت دینے والوں کو کفر کا مرتکب قرار دیا*۔

سعودی عرب کی مستقل فتویٰ کمیٹی نے “مذاہب کے اتحاد” اور “ابراہیمی ھاؤس” کے متعلق پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے درج ذیل فتویٰ جاری کیا:

مستقل فتویٰ کمیٹی کا فتویٰ - فتویٰ نمبر 19402

“تمام تعریفیں الله کے لیے ہیں اور درود و سلام ھو اُن پر جن کے بعد کوئی نبی نہیں، اور ان کے اہلِ بیت و صحابه اور جو ان کے طریقے پر چلتے رھے قیامت تک۔ بعد ازاں…”

مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتاء نے ان سوالات اور میڈیا میں شائع مضامین کا جائزہ لیا جو مذاہب کے اتحاد (اسلام، یہودیت، اور عیسائیت) کے بارے میں پیش کیے گئے، جن میں یه تجویز دی گئی که ایک ہی جگہ مسجد، چرچ، اور مندر بنائے جائیں یا قرآن، تورات، اور انجیل کو ایک ہی جلد میں شائع کیا جائے۔ اس مسئلے پر غور کے بعد کمیٹی نے درج ذیل فیصلہ کیا:

Fatwa no:19402

1. پہلا نقطه:
اسلامی عقیدے کی بنیاد یه ھے که اسلام کے علاوہ کوئی اور دین حق نہیں ھے، اور یہ آخری دین ھے جو تمام سابقہ مذاہب اور شریعتوں کو منسوخ کر چکا ھے۔ قرآن میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں:
“بیشک الله کے نزدیک دین اسلام ھی ھے۔”
2. دوسرا نقطه:
قرآن مجید الله کی آخری کتاب ھے اور اس نے تورات، زبور، انجیل اور دیگر کتب کو منسوخ کر دیا ھے۔
3. تیسرا نقطه:
تورات اور انجیل کے منسوخ ھونے کے ساتھ ساتھ ان میں تحریف بھی کی گئی ھے، جیسا کہ قرآن کی آیات میں ذکر ھے۔
4. چوتھا نقطه:
حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔
5. پانچواں نقطه:
جو کوئی اسلام قبول نه کرے، خواہ وہ یہودی، عیسائی یا کوئی اور ھو، وہ کافر ھے اور الله کا دشمن ھے، اور اگر وہ توبه نه کرے تو وہ جہنم کا مستحق ھے۔
6. چھٹا نقطه:
مذاہب کے اتحاد کی دعوت ایک فتنه انگیز اور مکارانه سازش ھے جس کا مقصد اسلام کو کمزور کرنا اور مسلمانوں کو مرتد کرنا ھے۔
7. ساتواں نقطه:
اس دعوت کا ایک اثر یه ہوگا کہ اسلام اور کفر کے درمیان فرق ختم ھو جائے گا اور مسلمانوں کا کفار کے ساتھ بیزاری کا رویه ختم ھو جائے گا، جس سے جہاد اور الله کا کلمہ بلند کرنے کی جدوجہد بھی ختم ھو جائے گی۔
8. آٹھواں نقطه:
اگر کوئی مسلمان اس دعوت کو فروغ دے تو وہ دینِ اسلام سے مرتد ھو جاتا ھے، کیونکہ یہ دعوت اسلام کے اصولوں کے منافی ھے۔
9. نواں نقطه:

• مسلمان کے لیئے اس دعوت کی حمایت کرنا، اس کے سیمینارز میں شرکت کرنا یا اس کے خیالات کو پھیلانا جائز نہیں۔
• قرآن، تورات اور انجیل کو ایک ھی جلد میں شائع کرنا یا مسجد، چرچ اور مندر کو ایک جگہ بنانا ناجائز ھے، کیونکہ یه اسلام کی برتری کو مسترد کرنے کے مترادف ھے۔

مستقل فتویٰ کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتاء
“الله اس فیصلے کو کمیٹی کے لیئے اجر کا ذریعہ بنائے، آمین۔
اللہ سب سے بڑا ھے۔”

*اس پیغام کو آگے بڑھائیں اور آپ کو ان لوگوں میں شمار کیا جائے گا جو اس گمراہ کن نظریے کے سب سے پہلے انکار اور رد کرنے والے
ہیں، اور بطور داعی، معلم، طالب علم اور اجر کے متلاشی اس پیغام کا حصه بنیں۔*

20/05/2026

❁ *`کن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے؟`* ❁

روایت ہے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے

رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرتے ہوئے (جب کہ میرا ہاتھ آپ ﷺ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے) فرمایا چار قسم کے جانوروں کی قربانی درست نہیں ایک کانا جس کا کانا پن واضح ہو دوسرے بیمار جس کی بیماری عیاں اور ظاہر ہو تیسرے لنگڑا جس کا لنگڑا پن نمایاں ہو چوتھا ایسا لاغر اور دبلا پتلا جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔عبید نے کہا میں اس جانور کو بھی مکروہ جانتا ہوں جس کے کان میں نقص ہو تو براء رضی اللہ عنہ نے کہا جسے تم ناپسند کرو اسے چھوڑ دو لیکن دوسروں پر اسے حرام نہ کرو۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اہل علم کا اس حدیث پرعمل ہے کہ جس قربانی میں یہ چاروں عیب ہوں ان کی قربانی جائز نہیں ہے۔

*`سنن ابن ماجه : 3144 (قال الشيخ الألباني / الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح)`*

19/05/2026

Virsa Multigrain Atta Flour in Pakistan – Healthy Ingredients & Taste 19/05/2026

Virsa Multigrain Atta Flour in Pakistan – Healthy Ingredients & Taste Virsa Multigrain Flour in Pakistan – a healthy blend of natural grains for wholesome nutrition, better digestion, and everyday wellness.

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Johar Town
Lahore
54782