deen ki batay
deen ki batay achii
11/08/2026
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک برطانوی شخص کو فون پر کلمۂ شہادت پڑھتے اور جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اس واقعے اور ویڈیو کی تفصیلات کی کسی معتبر ذریعے سے آزادانہ تصدیق دستیاب نہیں۔ اس لیے اس دعوے کو فی الحال غیر مصدقہ قرار دیا جاتا ہے۔
Disclaimer: یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر مبنی ہے۔
09/08/2026
سوشل میڈیا پر عیسائیت چھوڑ کر دینِ اسلام قبول کرنے والی ایک یورپی خاتون کی ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا نام سنتھیا (Synthia) ہے، جنہوں نے حال ہی میں عیسائیت کو خیرباد کہہ کر سچے دل سے کلمہ شہادت پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔
وائرل ہونے والی اس ایمان افروز ویڈیو میں وہ انگلی اٹھا کر اللہ کی توحید کی گواہی دیتے ہوئے اپنے اس خوبصورت روحانی سفر کا تذکرہ کر رہی ہیں۔ دنیا بھر کے لاکھوں مسلم صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور خاتون کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دینِ حق میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
