Radio Broadcasters Association

Radio Broadcasters Association

Share

On-Air Hosting: Radio broadcasters are often the voice of the station. we host shows, introduces musi

29/11/2025
29/11/2025

خبر/

ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان کے زیرِ اہتمام 21 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں جناب بخت محمد یوسفزئی صاحب کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے۔
یہ کاغذاتِ نامزدگی جناب انیس ٹکر صاحب اور سینئر جرنلسٹ جناب محبوب علی صاحب نے جمع کرائے۔

کاغذات الیکشن کمیشن کے سیکرٹری جناب ملک حنیف اعوان صاحب، چیف الیکشن کمشنر جناب سجاد احمد خان ہوتی صاحب اور رکن الیکشن کمیشن جناب ایم‌ زیب صاحب کے حوالے کیے گئے۔

جنگریز اعوان
ترجمان الیکشن کمیشن RBA مردان
28/11/25

26/11/2025

اِنَّا لِلّٰهُ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ ربّ العزت صابر بالاگڑھی کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور پسماندگان کو اس سانحے پر صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین۔

اس غم کے موقع پر ہم صابر بالاگڑھی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس مشکل وقت میں آسانیاں عطا فرمائے اور ان کے دلوں کو سکون نصیب کرے۔

سجاد احمدخان ہوتی
چیف الیکشن کمشنر RBA

ملک حنیف اعوان
بانی و جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن RBA

جنگریز خان اعوان
ترجمان الیکشن کمیشن RBA

جملہ ممبران الیکشن کمیشن ریڈیو براڈ کاسٹرز ایسویسی ایشن مردان

26/11/2025

معروف براڈکاسٹر ڈاکٹر علی خان کی کاغذات نامزدگی آج الیکشن کمیشن کے سیکٹری ملک حنیف اعوان کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر براڈکاسٹرز جناب ارشد قمر علی یوسفزئی اجمل شاہ یوسفزئی اور عبدلحسیب یوسفزئی موجود تھے۔ اس موقع پر درخواست جمع کی گئی۔

Photos from Radio Broadcasters Association's post 18/11/2025

الیکشن کمیشن کے انتخابی اجلاس کی رپورٹ

ریڈیو براڈکاسٹرز فورم مردان کے انتخابات برائے سال ۲۰۲۶/۲۷ کے لیے ایک اہم مشاورتی اجلاس مورخہ ۱۷ نومبر ۲۰۲۵ کو اے زیڈ الیکٹرانکس مردان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین الیکشن کمیشن محترم سجاد احمد خان ہوتی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری الیکشن کمیشن ملک حنیف اعوان نے انجام دیے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جنگریز اعوان نے حاصل کی۔

ایجنڈا

۱۔ ووٹرز لسٹ کا تعین
۲۔ امیدوار کے انتخاب کے لیے نشان یا نام کا فیصلہ
۳۔ الیکشن کمیشن کے ووٹ کے متعلق فیصلہ
۴۔ کابینہ کی مدت
۵۔ الیکشن سیٹس کی تعداد
۶۔ کاغذات نامزدگی اور الیکشن کی تاریخ

اجلاس کی کارروائی

ابتدائی کلمات میں ملک حنیف اعوان نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں چیئرمین الیکشن کمیشن سجاد احمد خان ہوتی نے ایجنڈے کے ہر نکتے پر تمام شرکاء سے انفرادی طور پر رائے لی۔

اجلاس کے آغاز میں صدرِ محفل نے ایک قرارداد کے ذریعے جنگریز اعوان کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کے طور پر نامزد کیا، جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

ایجنڈے پر ہونے والی تفصیلی بحث

۱۔ ووٹرز لسٹ کا تعین

تمام اراکین الیکشن کمیشن اور سینئر براڈکاسٹرز اس بات پر متفق ہوئے کہ سابقہ ووٹرز لسٹ برقرار رکھی جائے گی، جبکہ نئے ممبرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ہر نئے ممبر کی شمولیت متعلقہ اسٹیشن منیجر سے تصدیق کے بعد ہوگی۔

۲۔ امیدواروں کے انتخاب کے لیے نشان کا فیصلہ

فیصلہ کیا گیا کہ امیدواروں کو مخصوص انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ ہر امیدوار اپنا پسندیدہ نشان منتخب کرنے کا حق رکھے گا۔

۳۔ الیکشن کمیشن کے ووٹ سے متعلق فیصلہ

اکثریتی رائے سے یہ طے پایا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین ووٹ دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔

جو ممبر ووٹ دینا چاہے، دے سکتا ہے۔

جو ووٹ نہ دینا چاہے، اس پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کوئی رکن کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے گا۔

۴۔ کابینہ کی مدت

کابینہ کی مدت دو سال متفقہ طور پر مقرر کی گئی۔

۵۔ الیکشن سیٹس کی تعداد

تفصیلی بحث کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ اس بار الیکشن صرف صدر کے عہدے کے لیے ہوگا، اور منتخب ہونے والا صدر اپنی کابینہ خود تشکیل دے گا۔

۶۔ کاغذاتِ نامزدگی اور الیکشن شیڈول

کاغذات نامزدگی ۱۸ نومبر تا ۲۸ نومبر ۲۰۲۵ وصول کیے جائیں گے۔ ہر امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبلغ ۵۰۰۰ روپے جمع کرنے کا پابند ہوگا
اعتراضات ۲۹ اور ۳۰ نومبر کو وصول کیے جائیں گے۔
۱ دسمبر کو حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن ۲۱ دسمبر ۲۰۲۵ کو منعقد ہوگا۔

الیکشن کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اختتامی کلمات

اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ڈاکٹر علی خان نے الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکائے اجلاس

سجاد احمد خان ہوتی
ملک حنیف اعوان
جنگریز خان اعوان
ساحل یوسفزے
انیس ٹکر
نورالرحمان سحر
شاہد خان
ڈاکٹر علی خان
بخت محمد یوسفزے
علی یوسفزے
اجمل شاہ یوسفزے
محمد علی جوہر
سکندر حیات
گل حبیب الرحمان

رپورٹ .. جنگریز خان اعوان ( ترجمان الیکشن کمیشن RBA مردان) 17/11/2025

Photos from Radio Broadcasters Association's post 09/11/2025

ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان ریجن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایشن کی موجودہ کابینہ کو مدت مکمل ہونے سے پانچ روز قبل تحلیل کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ چار گھنٹے طویل اجلاس کے بعد تمام کابینہ اراکین کی اتفاقِ رائے سے کیا گیا، جس کا مقصد ایسوسی ایشن میں جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنانا اور آئندہ انتخابات کے لیے شفاف اور منظم انتقالِ اقتدار کو یقینی بنانا ہے۔

کابینہ کی تحلیل کے بعد تمام اراکین نے متفقہ طور پر ایک مینجمنٹ اینڈ میٹنگز کمیٹی تشکیل دی ہے جو انتخابات کے اعلان تک ایسوسی ایشن کے معمول کے امور کی نگرانی کرے گی اور الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہے گی۔

کمیٹی کے اراکین درج ذیل ہیں:

1. جناب زہیر جہان — کنوینر

2. جناب اجمل شاہ یوسفزئی — سیکرٹری

3. جناب پامیر جان — رکن

4. جناب حسیب یوسفزئی — رکن

5. محترمہ روحما یوسفزئی — رکن

ڈاکٹر علی خان نے کہا کہ ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ سے جمہوری اقدار اور شفاف طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ادارے کے اندر تنظیمی استحکام اور رکنیت میں جمہوری شمولیت کو مزید فروغ دینا ہے۔

Telephone

Website