jirga Sector R SMT

jirga Sector R SMT

Share

Discussion about Sector R SMT
No political discussion allowed

Photos from jirga Sector R SMT 's post 03/02/2026

شیخ ملتون ٹاؤن جرگہ کے مشران کی ڈی ایس پی سے ملاقات، سیکیورٹی و دیگر مسائل زیرِ بحث. ڈی ایس پی کا مسائل کو فوری ختم کرنے کی یقین دہانی
مردان:
شیخ ملتون ٹاؤن جرگہ کے مشران نے ڈی ایس پی شیخ ملتون ارشاد خان سے ملاقات کی، جس میں علاقے میں عوام کو درپیش سیکیورٹی مسائل، پیشہ ور بھکاریوں ، تیزرفتار اور ہیوی ٹرانسپورٹ اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ارشاد خان نے متعلقہ مسائل کے بروقت حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ شیخ ملتون ٹاؤن میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔
جرگہ مشران نے شیخ ملتون ٹاؤن کے اندر بڑی گاڑیوں کے داخلے اور پیشہ ور گداگروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
جرگہ مشران میں میاں الطاف باچا خالد خان یوسفزئی اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے ڈی ایس پی شیخ ملتون کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر مختیار، انجینئر ممریز خان، ظفر خان یوسفزئی، عارف خان، عماد اکبر صدیقی، افضل خان لالا، اجمل خان,میاں صفیان اور شاہد خان بھی موجود تھے۔

15/01/2026

شیخ ملتون ٹاؤن میں بھاولے کتے کے حملے، پانچ معصوم بچے زخمی، عوام میں شدید خوف و ہراس
مردان (نمائندہ خصوصی)
شیخ ملتون ٹاؤن میں بھاولے کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔ جمعرات کے روز شیخ ملتون ٹاؤن کے سیکٹر آر اور سیکٹر ایس میں ایک بھاولے کتے نے پانچ معصوم بچوں کو کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد اہلیانِ شیخ ملتون شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں۔ عوام نے اپنے بچوں اور بزرگوں کے تحفظ کے لیے مساجد میں اعلانات کروا کر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات دیں۔
شیخ ملتون جرگہ کے سربراہ خالد خان یوسفزئی اور میاں الطاف حسین شاہ نے اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بھاولے اور آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اہلیانِ شیخ ملتون ٹاؤن نے آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شیخ ملتون ٹاؤن اور گردونواح سے فوری طور پر فالتو اور خطرناک کتوں کو تلف کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔
عوامی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ موجود ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Photos from jirga Sector R SMT 's post 12/01/2026

ADC (MARDAN) PD (MDA) visit sector R SMT
The visit was related to:
Development projects : Addressing issues in sector R
Infrastructure issues: Resolving problems like road conditions, water supply or drainage
Public grievances : Meeting residents to address concerns

Photos from jirga Sector R SMT 's post 11/01/2026

مردان: شیخ ملتون ٹاؤن سیکٹر آر کے رہائشیوں کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
جرگے میں سیکٹر آر کے رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے باوجود مکمل نہیں کیے جا رہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جرگے نے مطالبہ کیا کہ سیکٹر آر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
شرکاء نے ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام تعمیراتی کام BOQ (بل آف کوانٹیٹیز) کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں۔
اس موقع پر جرگے کے فیصلے کے مطابق دس افراد پر مشتمل مجلسِ عاملہ قائم کی گئی، جس کے ممبران حاجی فضل اکبر، شاہد خان ، محمد امین، سہیل خان، ظفر علی یوسفزئی، ڈاکٹر سلیم، عبدالصبور، طاہرعلی اور پیر کمال مقرر کئے گئے جبکہ میاں الطاف حسین شاہ اور خالد خان یوسفزئی پر مشتمل دو رکنی سربراہی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جرگہ نے متفقہ طور پر عماداکبر صدیقی کو ترجمان جبکہ شاہد خان کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا۔
جرگے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے کے لوگ غمی و خوشی کے مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون، اتحاد اور برادری کے جذبے کو فروغ دیں گے اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Sector R Sheik Maltoon Town Mardan
Mardan