Step AheaD
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Step AheaD, Muzaffarabad.
06/04/2024
Dead board available
23/06/2020
Apko Rs 1300 ma app ko buy krni ki koi zroort ni free ma description sa la lo......
https://youtu.be/EcYOPjQKx2w
15/06/2020
11/06/2020
12/05/2020
06/05/2020
Copied
گھر میں فریج رکھنا حرام ہے
مجھے ایک بار ایران کے ایک گمنام قصبے میں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ اصفہان اور شیراز کے درمیان تھا‘ میں اس کا نام بھول گیا ہوں‘ مجھے وہاں رات گزارنا پڑ گئی‘ میں یہ جان کر حیران رہ گیا پورے قصبے میں فریج نہیں تھا‘ میزبان نے بتایا ہم خوراک کو فریج میں رکھنا گناہ سمجھتے ہیں‘ میں حیران رہ گیا‘ وہ بولا‘ شاہ ایران کے دور میں حکومت عوام کو فریج خریدنے کی ترغیب دیتی تھی‘ قسطوں پر ٹی وی اور فریج مل جاتے تھے‘ پورے شہر نے فریج خرید لیے۔
ہمیں چند دن بعد احساس ہوا ہمارے دل تنگ ہو گئے ہیں‘ ہم نے فالتو کھانا فریجوں میں رکھنا شروع کر دیا ہے‘ لوگ اس سے پہلے اضافی کھانا ضرورت مندوں یا ہمسایوں میں بانٹ دیا کرتے تھے‘ ہم میں سے ہر شخص اپنی ڈش ہمسائے کے گھر بھجواتا تھا اور ہمسائے اپنا کھانا ہمیں دے دیتے تھے‘ فریج نے میزبانی اور محبت کا یہ سلسلہ روک دیا‘ ہمارے امام صاحب نے ایک دن پورے شہر کو اکٹھا کیا اور فریج کو حرام قرار دے دیا‘ حکومت نے بہت زور لگایا لیکن ہم لوگوں نے اپنے فریج بیچ دیے یا پھر اپنے دور دراز کے رشتے داروں کو دے دیے‘ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ہمارے قصبے میں فریج واپس نہیں آیا۔
میں نے پوچھا اس سے کیا فائدہ ہوا؟ وہ ہنس کر بولا ”بہت فائدہ ہوا‘ ہمارے پورے شہر میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا‘ لوگ پیٹ بھر کرکھانا کھاتے ہیں اور باقی کھانا کسی نہ کسی مسکین‘ حاجت مند یا بھوکے کو دے دیتے ہیں‘ ہم لوگ ہمسایوں میں بھی کھانا بانٹتے ہیں یوں پورے شہر میں کوئی بھوکا نہیں رہتا“
"دماغ کا ڈاکٹر"
___________________
شوھرِ نامدار کو بیوی کی دماغی حالت پر شبہ تھا. لہذا دماغی امراض کے بہت ھی مقبول ڈاکٹر سے ٹائم لیا اور بیوی کو لے کر پہنچے.....
جی بی بی....
کیا مسئلہ ھے؟
ڈاکٹر صاحب!! یہ تو آپ نے بتانا ھے نا؟
ڈاکٹر کچھ دیر کے لیئے خاموش ھوا...
اور پھر ھوش سنبھالتے ھوئے گویا ھوئے....
اچھا تو یہ بتائیں کہ کیا مصروفیات ھیں آپکی؟
میرا مطلب ھے سارا دن کیسے بتاتی ھیں؟
ڈاکٹر صاحب!
گھریلو کام کاج میں ھی گزرتا ھے گھر میں شوھر ھیں..... انکی والدہ ھیں..... ھمارے بچے ھیں گھر بار کو دیکھنا..... سارا دن ایسے ھی گزرتا ھے جی.....
اسکے علاوہ کیا مشاغل ھیں؟
بس سر! تھوڑا بہت لکھنے کا شوق ھے...
اوھو... تو میں اس وقت ایک لکھاری سے بات کر رھا ھوں.....
نہیں سر! لکھاری کہاں.. میری تو دماغی حالت ھی سہی نہیں تو.......
اچھا... یہ بتائیں زیادہ تر کیا لکھتی ہیں؟ یعنی کن موضوعات پر لکھنا پسند ھے؟
ایسا کچھ خاص تو نہیں بس عام فہم سا لکھتی ھوں... ھلکی پھلکی تحریریں.... جو سامنے بیت رھا ھو.... جو دیکھ رھی ھوتی ھوں..... بس اسی پہ قلم چل جاتا ھے....
مثال کے طور پر.....
یہ آپکی میز پر آدھا بھرا ھوا گلاس پڑا ھے... تو اسی پر ھی لکھ دوں گی.... کہ ایک ڈاکٹر کی میز پر پانی کا گلاس پڑا ھوا تھا جو کہ ڈھکا ھوا نہیں تھا اور میرے سامنے دو مرتبہ اسکے اوپر مکھی بیٹھی جس کو ڈاکٹر نے ھاتھ مار کر اڑایا.... اور پھر کچھ دیر بعد وھی پانی اٹھا کر پی لیا تھا....
یا پھر ایسے بھی لکھ سکتی ھوں کہ میں دماغی امراض کے ڈاکٹر کے کلینک پر گئ تو اس نے میرے سامنے آدھا پیا ھوا سگریٹ ایش ٹرے میں رگڑ کر بجھایا.... تو میں سوچنے لگی.... یہ ڈاکٹر دماغ کا علاج کرتا ھے تو یقیناً دل اور سانس کی بیماریوں سے بھی واقف ھو گا لیکن اسکے باوجود سگریٹ پیتا ھے جبکہ اسکو سگریٹ کے نقصان بھی معلوم ھوں گے.... تو پھر اسکا مطلب تو یہ ھوا کہ اسکا تو اپنا دماغ کام نہیں کرتا.... تو یہ میرا علاج کیا کرئے گا.....
بس ڈاکٹر صاحب! ایسی ھی چھوٹی چھوٹی تحریریں لکھتی رھتی ھوں......
اور.....
اب....
ڈاکٹر....
شوھر کا بغور جائزہ لے رہا ھے..
حَيِّ عَلَی الفَلَاح
Click here to claim your Sponsored Listing.
