Iman Ki Roshni

Iman Ki Roshni

Share

10/07/2026

اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
دوستوں ابھی تک راشن کارڈ کی قسط نہیں آئی ۔
ابھی مزید انتظار کریں شکریہ

02/07/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے میرا پیج لائک کریں شکریہ

02/07/2026

اہم اطلاع: بی آئی ایس پی قسط کے حوالے سے وضاحت
تمام مستحق خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2 جولائی 2026 سے قسط کی ادائیگی کا آغاز صرف درج ذیل 7 اضلاع میں ہو رہا ہے:
۱۔ مری
۲۔ راولپنڈی
۳۔ اٹک
۴۔ خوشاب
۵۔ سرگودھا
۶۔ چکوال
۷۔ جہلم
واضح رہے کہ ان سات اضلاع کے علاوہ پورے پاکستان میں آج کسی بھی مقام پر قسط جاری نہیں کی جائے گی۔اور نہ ہی اکثر علاقوں میں اکاؤنٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع ہو سکا ہے لہذا شدید گرمی کے پیشِ نظر گزارش ہے کہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی بھی مستند اطلاع کے بغیر ادائیگی مراکز کا رخ نہ کریں
محفوظ رہیں، باخبر رہیں۔

28/06/2026
28/06/2026

*🍁لا حول و لا قوة الا بالله*
"اللہ کے سوا کوئی طاقت اور قوت نہیں۔"

یہ الفاظ صرف ایک دعا نہیں، بلکہ ایک عقیدہ ہیں، ایک عمل، اور ایک شعور — کہ آپ کی ہر حالت، ہر تبدیلی، ہر قوت اور ہر عمل کا اصل ماخذ اللہ ہے۔

یہ کب پڑھیں؟
• جب ہمیں لگے: "یہ کام میرے بس سے باہر ہے…"
• *جب ہم تعریف سے غرور میں پڑنے لگیں۔*
• جب ہم خود کو تنہا محسوس کریں۔
• جب ذمہ داریاں بڑھ جائیں اور وقت کم لگے۔
• جب دل تھک جائے اور ہمت ختم ہونے لگے۔
• جب ہم بدلنا چاہیں مگر وسائل نہ ہوں۔
• جب بری عادتیں چھوڑ کر نیک بننے کا ارادہ کریں۔
• جب کام شروع کرنے سے پہلے ڈر محسوس ہو۔
• جب لوگ ہم سے بہتر لگیں اور موازنہ دل دکھائے۔
• جب ہم سوچیں: "میں کچھ نہیں کر سکتا/سکتی…"
• جب ہم social anxiety محسوس کریں۔
• جب رات کو کروٹ لیں۔
• جب مؤذن "حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح" کہے۔
• نماز کے بعد اذکار میں۔

اسی وقت زبان سے نکالیے:
*“لا حول و لا قوة الا بالله”*
اور اللہ پر توکل کیجیے۔

*مفہوم*
• حول کا مطلب ہے: ایک حال سے دوسرے حال میں تبدیلی۔
• قوة کا مطلب ہے: عمل، ارادہ، ہمت، طاقت

یعنی:
*"نہ ہم کسی حال سے دوسرے حال میں خود جا سکتے ہیں۔*
نہ کسی عمل میں قوت رکھتے ہیں۔
یہ سب کچھ صرف اللہ تعالٰی کی توفیق سے ہوتا ہے۔"

اسی لیے:
جب نیکی کی طرف بڑھیں، کہیے:
"یہ میری نہیں، اللہ کی توفیق تھی۔"
جب برائی سے بچیں، کہیے:
"یہ میرے ارادے سے نہیں، اللہ کی مدد سے تھا۔"
*لا حول ولا قوة الا باللہ*
روزمرہ لمحوں میں ذکر کا موقع بنائیں۔
• جب کوئی نیا کام شروع کریں۔
• جب دل کہے: "یہ میرے بس کا نہیں۔"
• جب سستی، خوف، یا الجھن آئے۔
• انتظار کے لمحوں میں: لفٹ، گاڑی، قطار، کھانے کا انتظار۔
• فارغ وقت میں، بطور ورد۔

ایک تسبیح روزانہ پڑھیں:
"لا حول و لا قوة الا بالله۔"

*فوائد اور فضائل*
• *جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔* (مسند احمد)
• سوشل اینگزائٹی، پریشانی، خوف اور تھکن کا علاج ہے۔
• توکل اور تواضع پیدا کرتا ہے
• بڑے فیصلے، چیلنجز، اور خطرناک مواقع پر دل کو مضبوط کرتا ہے۔ (ابن قیم: بادشاہوں کے دربار میں جانے جیسی صورتحال میں حیران کن اثر ہے)
• *عقیدۂ توحید اور اللہ پر مکمل انحصار سکھاتا ہے۔*
• نیکی کی طرف رغبت اور غرور سے بچاتا ہے۔

یہ دعا ہمیں سکھاتی ہے:
• عاجزی
• توکل
• نیکی کی طلب
• شکر اور صبر
• کامیابی پر اعتدال

اللہ تعالٰی ہمیں مکمل شعور اور توکل کے ساتھ اس کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے...!!🤲🏻🕋🥹

28/06/2026

*پانچ اوقات جن میں آسمان کہ دروازے کھولے جاتے ہیں*

❶ پہلا وقت :
☜ ظہر سے پہلے
☆ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
( سورج ڈھلنے تک آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ظہر کی نماز کے بعد بند ہوتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ اس وقت میری طرف سے کوئی بھلائی ہی اوپر جائے )
📚صححه الألباني في
📚صحيح الجامع - رقم: (1532)

❷دوسرا وقت :
☜ ہر اذان کہ وقت :
☆ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
(( جب نماز کے لیے بلایا جاتا ہے(اذان کے وقت ) تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا بھی قبول کی جاتی ہے ))
📚الألباني في
📚صحيح الترغيب - رقم: (260)
📚صحيح الجامع - رقم: (818)

❸ تیسرا وقت :
☜ دو نمازوں کے درمیان انتظار کرنے پر :
☆ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
(( خوش ہو جاؤ کہ تمہارے رب نے آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دیا ہے، فرشتوں کے سامنے تم پر ناز کر رہا ہے، اور کہہ رہا ہے میرے بندوں کی طرف دیکھو ایک فریضہ (نماز )ادا کرنے کے بعد دوسرے کا انتظار کر رہے ہیں ))
📚صححه الألباني في
📚صحيح الترغيب - رقم: (445)
📚صحيح الجامع - رقم: (36)

❹ چوتھاوقت :
☜ نصف رات کے وقت :
☆ رسول الله ﷺ نے فرمایا :
( آدھی رات کے وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں پھرایک منادی کرنے والا اعلان کرتا ہے
ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اس کی دعا کو قبول کیا جائے ؟
ہے کوئی سوال کرنے والا کہ وہ عطاکیا جائے ؟
ہے کوئی مصیبت میں مبتلا جس سے مصیبت دور کی جائے ؟
پھر کوئی مسلمان باقی نہیں رہتا جو دعا کرنے والا ہو مگر یہ کہ اللہ اس کی دعا کو قبول کرلیتا ہے ؛
📚صحيح الجامع - رقم: (2971)

❺ پانچواں وقت :
☜نماز شروع کرنے سے پہلے یہ کلمات کہنے پر [ اللهُ أكبرُ كبيرًا والحمدُ لله كثيرًا وسبحان اللهِ بكرةً وأصيلاً] .
ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کسی قوم کہ ایک آدمی نےکہا کہ:*اللهُ أكبرُ كبيرًا والحمدُ لله كثيرًا وسبحان اللهِ بكرةً وأصيلاً* .
تو رسولُ اللهِ ﷺ نے فرمایا : (یہ اور یہ كلمات کس نے کہے) ؟
اس قوم کے آدمی نے کہا :میں نے اللہ کے رسولَ ِ
رسول ﷺنے فرمایا : مجھے ان پر تعجب ہوا ان کلمات کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے ہیں (ع)
ابنُ عمرکہتے ہیں : جب سے میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی ہے میں نے ان کلمات کو ترک نہیں کیا .
📚صحيح مسلم (601).

ان کو پھیلاؤ کیوں کے علم کو پھیلانا عظیم قربتوں کا ذریعہ ہے
☜ ابن المبارك رحمه الله کہتے ہیں :
⇦ «میں نہیں جانتا نبوت کے بعد علم کو پھیلانے سےزیادہ افضل درجہ کوئی ہے ».
خدا آپ کے اوقات کو اچھا بنائے جو آپ کو دنیا اور آخرت میں فائدہ پہنچائیں

24/04/2026

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Okara?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Okara
56300