Natural Health Pro
Naturopath, RUMP
Registered National Council for Tibb,
Manistry of Health, (Government of Pakistan)
12/07/2026
تخم کونچ اور ٹیسٹوسٹیرون لیول
بہت سی غذائیں اور جڑی بوٹیاں ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ کرتی ہیں مثال کے طور پر جو کا دلیہ، انڈے کی زردی، کیلا، ڈیری مصنوعات، چاکلیٹ پاؤڈر، شہد، زیتون، بادام، کھجور، گوشت، ٹیونا فش، سائمن فش، پالک، بند گوبھی، لہسن وغیرہ یہ ایسی غذائیں ہیں جوٹیسٹوسٹیرون لیول کو بڑھا دیتی ہیں اسی طرح تخم کونچ ( مدبر) اسگند (پاکستانی) موصلی سفید (انڈیا) ستاور، سلاجیت، کلونجی، مروارید، چہار مغز اور دیگر بہت سی جڑی بوٹیاں آپ کے ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ کرتی ہیں۔ لیکن ہم آپ کو صرف ایک ایسی چیز استعمال کرنے کا صحیح طریقہ بتا دیں گے کہ ایک غریب آدمی بھی اسے آسانی سے خرید سکے گا۔ اس کو بنانا اورکھانا بھی آسان، اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں۔
ہر مغلظ کی ایک اپنی افادیت ہوتی ہے لیکن تخم کونچ میں ایسے زبردست خواص پائے جاتے ہیں کہ یہ بوڑھوں کو جوان بنا دیتا ہے، باڈی بلڈرز اور کھلاڑیوں کے مسلز کی گروتھ کر کے ان کا سٹیمنا امپروو کرتا ہے۔ موڈ کو فریش رکھتا ہے، ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ کر کے سپرم کی افزائش کرتا ہے اور آپ کو بانجھ پن سے محفوظ رکھتا ہے اور جو لوگ بانجھ پن کا شکار ہیں ان کے لئے تو یہ بے حد مفید ہے۔
تخم کونچ کی پہچان اور اقسام
فوائد کے اعتبار سے تخم کونچ سیاہ کا شمار درجہ اول میں ہوتا ہے لیکن اسے ہماری بدقسمتی کہئے کہ جو سب سے بہترین چیز ہے وہ پاکستان میں دستیاب نہیں اور انڈیا میں اتنا زیادہ ہے کہ لوگ اس کو بطور سبزی بھی استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں پنسار سے صرف دو قسم کا تخم کونچ ملتا ہےایک بلکل سفید لیکن پیج کا سائز کافی بڑا ہوتا ہے دوسرا دیسی تخم کونچ اس کے بیج کا سائز چھوٹا اور بیرونی چھلکے کا رنگ ہلکا گندمی اور اس پر نشان ہوتے ہیں۔
جس طرح گندم کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے زہریلی گولی استعمال کی جاتی ہے اسی طرح تخم کونچ کی بوری میں بھی یہ گولی رکھی ہوتی اس لئے اس کو دھونے اور مدبر کرنے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
تخم کونچ کو مدبر کرنا کیوں ضروری ہے
تخم کونچ کو چھلکے سمیت استعمال کرنے سے الرجی ہو سکتی ہے۔ قے کا باعث بھی بن سکتا ہے، طبیعت میں بے چینی، اضطراب اور تیزی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے تخم کونچ کا چھلکا اتار کر یعنی مدبر کر کے استعمال کرنا چاہئے۔ تخم کونچ کو پانی یا دودھ میں بوائل کرنا ضروری نہیں ہے مقصد صرف چھلکا اتارنا ہے۔ آپ تخم کونچ کو 12 یا 16 گھنٹوں کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب چھلکا نرم ہو جائے تو چھلکا اتار کر پھینک دیں اور بیجوں کو دو گھنٹے دھوپ میں رکھیں تاکہ فنگس سے محفوظ رہیں اس کے بعد سایہ میں اچھی طرح خشک کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیں اور مزے اڑائیں۔
تخم کونچ کی مقدار خوراک اور طریقہ استعمال
تخم کونچ صرف بالغ افراد کو ہی استعمال کرنا چاہئے نابالغ اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔ بالغ افراد کے لئے تخم کونچ کے سفوف کی مقدار خوراک 6 گرام تک ہے، یعنی ایک چائے کا چمچ، گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈے دودھ کے ساتھ اور سردیوں کے موسم میں نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ تخم کونچ کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اس لئے اس کو رات کے وقت استعمال نہ کریں۔ صبح ناشتہ کے آدھا گھنٹہ بعد اور عصر کی نماز کے بعد استعمال زیادہ مفید رہتا ہے۔ جن کا معدہ لکڑ ہضم، پتھر ہضم ہے وہ پانی کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہے
Natural Health Pro
26/06/2026
10 محرم الحرام ۔۔۔یوم عاشورہ
جب وفاداری کا امتحان ہوا، صبر اپنی انتہا کو پہنچا، اور حق کے قافلے نے اللہ کی رضا کے لیے ہر قربانی کا عزم تازہ کیا۔
سلام ہو امام حسینؑ اور اُن باوفا ساتھیوں پر، جنہوں نے حق کا ساتھ چھوڑنے کے بجائے شہادت کو گلے لگانا پسند کیا۔ 🖤
24/06/2026
20/06/2026
"آم کھائیں مگر ان 3 اصولوں کے ساتھ! 🥭 سیزن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں بغیر وزن بڑھائے" چہرہ بھی چمکدار اور صحت بھی بہترین۔
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اور یہ نہ صرف لذیذ ہے بلکہ وٹامن سی (Vitamin C) اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ اسے غلط طریقے سے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے معدے کی گرمی، دانے یا وزن بڑھنے کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ ان مسائل سے بچنا چاہتے ہیں، تو آم کھاتے وقت ان 3 سائنسی اصولوں پر لازمی عمل کریں:
1️⃣ کھانے سے پہلے پانی میں بھگو کر رکھیں: آم کو کاٹنے سے کم از کم 30 منٹ پہلے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ ایسا کرنے سے اس کے اندر موجود "فائٹک ایسڈ" (Phytic Acid) ختم ہو جاتا ہے، جس سے آم کی گرمی دور ہو جاتی ہے اور چہرے پر دانے نہیں نکلتے۔
2️⃣ کھانے کا صحیح وقت (بدہضمی سے بچیں): آم کو ہمیشہ صبح کے وقت یا دوپہر کے کھانے سے پہلے کھائیں۔ رات کے وقت یا بھاری کھانے کے فوراً بعد آم کھانے سے شوگر لیول تیزی سے بڑھتا ہے اور یہ چربی (Fat) میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
3️⃣ اعتدال پسندی (ایک وقت میں ایک آم): آم غذائیت سے بھرپور ہے، لیکن ایک دن میں ایک یا دو درمیانے سائز کے آم ہی کھائیں۔ بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے۔
قدرت کی اس لذیذ نعمت کا فائدہ اٹھائیں اور صحت مند رہیں!
Natural Health Pro
Click here to claim your Sponsored Listing.
