rescue 1122 jabbi
born to die rescue 1122
ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا صاحب نے ریسکیو 1122 کے تحت مئیت منتقلی سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
پاکپتن: ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف صاحب رضا نے ریسکیو 1122 پاکپتن کے زیرِ اہتمام مئیت منتقلی سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا صاحب نے ڈپٹی کمشنر کو سروس کے تمام عملی اقدامات اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس فلاحی اقدام کو سراھا اور کہا کہ یہ سروس مشکل کی گھڑی میں لواحقین کے لیے ایک عظیم اور باوقار سہولت ثابت ہو گی۔
حکومتِ پنجاب کے احکامات پر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی طرح RHC ملکہ ہانس (ضلع پاکپتن) میں بھی ریسکیو 1122 پاکپتن کے زیرِ اہتمام ایک جامع تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
فائر فائٹنگ: عملے کو آگ بجھانے کے آلات (Fire Extinguishers) کے استعمال اور ابتدائی بچاؤ کی عملی مشق کروائی گئی۔
پیشنٹ شفٹنگ: ہنگامی تخلیے کے دوران مریضوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے پروٹوکولز اور تکنیکیں سکھائی گئیں۔
ایمرجنسی تیاری: ہسپتال عملے کو بھگدڑ سے بچنے اور فوری اور منظم رسپانس دینے کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ریسکیو 1122 پاکپتن کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کے عملے کو ہر قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔ ゚viralシfypシ゚
ایک روزہ فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد
ریسکیو 1122 پاکپتن کی جانب سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) پاکپتن کے اہلکاروں کے لیے ایک روزہ فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ کے دوران اہلکاروں کو آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات، فائر ایکسٹنگوئشر کے درست استعمال، ہنگامی صورتحال میں محفوظ انخلاء اور بنیادی فائر سیفٹی اصولوں سے عملی طور پر آگاہ کیا گیا۔
اس تربیتی سیشن کا مقصد اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے انہیں تیار کرنا تھا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عوامی تحفظ اور ہنگامی ردعمل کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ �
ریسکیو 1122 پاکپتن — Punjab Safe Cities Authority
سرکار کی آمد مرحبا۔ تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو ゚viralシ
سرکار کی آمد مرحبا۔ تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو
Aamer Hayat Bhandara
26/08/2026
سرکار کی آمد مرحبا۔ تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو
Mock Exercise Rescue 1122 Pakpattan Team
18/08/2026
مبارک باد و تحسین
ماشاءاللہ! الحمدللہ!
بہت ہی پیارے اور قابلِ احترام بھائی چوہدری کاشف یٰسین صاحب (FDR) کو ۱۳ سال کے طویل انتظار کے بعد اللہ پاک نے بیٹے کی عظیم نعمت و رحمت سے نوازا ہے۔ یہ بے شک اللہ رب العزت کا خاص کرم، فضل اور بے مثال انعام ہے۔
13 سال کا یہ صبر اور کامل یقین آج رب کی رحمت بن کر برسا ہے۔ ہم دلی گہرائیوں سے چوہدری کاشف یٰسین صاحب اور ان کے تمام اہل خانہ کو اس عظیم خوشی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
دعا: اللہ رب العزت معصوم بچے کو صحت، لمبی عمر اور نیک بخت زندگی عطا فرمائے۔ اس کو اپنے والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا سرور اور باعثِ فخر فرزند بنائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے خاندان کی خوشیوں میں دن دونی رات چوگنی برکت ڈالے اور اس گھرانے پر اپنی رحمتوں کا سایا قائم رکھے۔
آمین، ثم آمین!
ریسکیو 1122 پاکپتن
پاکپتن: ریسکیو 1122 پاکپتن کے زیر اہتمام "پیشنٹ شفٹنگ پروٹوکول" ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا نے کی جبکہ سیشن ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالرزاق ڈوگر اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر شہزاد اقبال کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔
اہم نکات:
مریضوں کی حادثے کی جگہ سے ہسپتال محفوظ منتقلی کے اصول۔
سپائنل بورڈ اور دیگر طبی آلات کے درست استعمال کی عملی مشق۔
شفٹنگ کے دوران چوٹوں اور مزید پیچیدگیوں سے بچاؤ کی تربیت۔
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Pakpattan
57400
Opening Hours
| 09:00 - 17:00 |
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when rescue 1122 jabbi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
