Emergency Medical Technologist Association-EMTA
"This page is for the betterment and securing future of emergency medical technologist in KP and Pakistan.
Also this page will help emergency medical technologist to share their problems solve it , and make an effective collaboration with each
13/04/2026
Allhamdullilah
Mr-Sultanat khan Graduated From KMU-IPMS as an Emergency care technologist finally got his DCAS-Paramedic 🚑🚨🩺🇦🇪 license in Dubai🇦🇪 and join ART ambulance 🚑 as a Paramedic .
Congratulations 👏🎉🎉
EMERGENCY Medical Technologists association kpk
05/01/2026
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان نے چار سالہ بی ایس ڈگری کے لئے 06 ماہ اور پانچ سالہ ڈگری پروگرام کے لئے 01 سالہ لازمی ھائوس جاب ٹریننگ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان :- ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسیشن کی پی کے
22/10/2025
📢 اہم اطلاع برائے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کمیونٹی
ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن (EMTA) کے نمائندہ ممبر کی آج ڈائریکٹر PMIU سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ETEA ٹیسٹ برائے ایمرجنسی ٹیکنالوجسٹ آسامیوں کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈائریکٹر صاحب نے مکمل توجہ سے ہماری بات سنی اور ہدایت دی کہ اس معاملے کو سیکرٹری ہیلتھ کے سامنے پیش کیا جائے۔
اسی سلسلے میں کل سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ ملاقات طے پا چکی ہے، جو اس معاملے کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تمام ممبران سے درخواست ہے کہ دعا، اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ جاری رکھیں تاکہ انصاف اور شفافیت پر مبنی فیصلے سامنے آئیں۔
ایمرجنسی کیئر پروفیشنلز کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، ان شاءاللہ۔ 🌿
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته
جیسا کہ آپ جانتے ہیں، حال ہی میں ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجسٹ کی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ ایٹا (ETEA) کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔
یہ ٹیسٹ ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی کے گریجویٹس کے لیے مخصوص تھا، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جو پرچہ دیا گیا وہ مکمل طور پر ایمرجنسی کنسلٹنٹ یا اسپیشلسٹ لیول کا تھا۔
📌 ٹیسٹ سے متعلق حقائق:
سوالات نہ صرف کورس سے باہر تھے بلکہ MBBS اور اسپیشلسٹ لیول کے تھے۔
امیدواروں کی اکثریت نے کڑی محنت کے باوجود ٹیسٹ پاس نہ کر سکی۔
95 فیصد امیدوار فیل ہوئے، جبکہ کچھ لوگ محض چانس یا قسمت سے کامیاب ہو سکے۔
یہ ایک واضح ثبوت ہے کہ یا تو یہ ایک غلطی تھی یا پھر ایک سوچی سمجھی سازش تاکہ اصل امیدواروں کو ان کا حق نہ ملے۔
📣 ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجسٹ کمیونٹی کا مطالبہ ہے:
✅ یا تو یہ غیرمنصفانہ ٹیسٹ فوری طور پر کینسل کیا جائے۔
✅ آئندہ ٹیسٹ صرف متعلقہ کورس اور سلیبس کے مطابق بنائے جائیں۔
✅ ٹیسٹ کی تیاری فیلڈ کے ماہرین کی نگرانی میں ہو۔
✅ یا پھر تمام امیدواروں کو گریس مارکس دے کر ان کی محنت کا حق دیا جائے تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔
✅یا پاس ہونے کا معیار (Passing Percentage) کم کیا جائے"
📢 ورنہ ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، تاکہ ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی کے پروفیشن کو انصاف ملے۔
✍️
ترجمان
ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن
خیبر پختونخوا
08/07/2025
الحمدللہ! ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجی کی تاریخی کامیابی 🌟
ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کی پوسٹ کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے —
یہ صرف ایک پوسٹ نہیں، بلکہ ہمارے شعبے کی پہچان، عزت اور ترقی کا آغاز ہے۔
---
ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں:
🤝 Board of Governors (BOG)
💊 محترم ہیلتھ منسٹر خیبر پختونخواہ
🏥 MTI DHQ Teaching Hospital D.I. Khan کی انتظامیہ
جنہوں نے ہماری آواز سنی اور اس فیلڈ کو جائز مقام دیا۔
---
یہ کامیابی:
✅ ہماری متحد جدوجہد
✅ مسلسل کوشش
✅ اور اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے۔
تمام ایمرجنسی ٹیکنالوجسٹ حضرات اور طلبہ کو دلی مبارکباد!
آیئے، مل کر اس شعبے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی زندہ باد!
ترجمان
ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ایسوسیشن کے پی کے ✍️🩺
01/07/2025
پچھلے دنوں ایک قدرتی آفت کی وجه سے جو ۱۸ لوگ جاں بحق هویے یقینا همارے ساتھ بهت سے لوگوں کے دل دکھے هونگے لیکن واقعه تھا هوچکا اب وه تو واپس آنهیں سکتے۔
پر سوال یه هے کے اب همیں کیا کرنا چاهیے کے ایسے واقعوں کو کم سے کم کیا جایے؟
خیبر پختونخوا پاکستان کا ایسا صوبه هے جهاں هر سال سیلاب کا خطره رهتا هے دوسری جانب یهاں سیاحتی مقامات بھی زیاده هے دوسروں صوبوں کی نسبت تو حکومت کو چاهیے کے ایٸر ایمبولنس شروع کریں پنجاب کی طرح تاکے ایسے صورتحال میں لوگوں کی جانیں بروقت بچایی جاسکے۔
همیں یه بھی سوچنا چاهیے کے اگر خیبرپختونخوا میں ایک وسیع پراپر ریسکیوں سسٹم هوتا تو شاید ان لوگوں کی جانیں بچ جاتی۔
هر سال کے ایم یو اور کے ایم یو جیسے باقی اداروں سے سینکڑوں کے حساب سے Emergency medical technology کے سٹوڈنٹس فارغ التحصیل هورهے جهاں ان کو انهیں چیزوں کے بارے میں پڑھایا جاتا هے حکومت کو چاهیے کے ان سے کام لیا جایے ان کو قام کرنے کے مواقع دیے جایے تاکے ان کی صلاحیتں ملک کے فلاح کے لیے صرف هو اور ایسے واقعے دوباره رونما نه هو
۔
Rescue 1122 Swat,Malakand.
DG Health Office Peshawar
KP Rescue1122
Ali Amin Khan Gandapur
Mian Shehbaz Sharif
Imran Khan
Murad Saeed
SwatNews.com
27/05/2025
🌍 World Emergency Medicine Day 🩺
Celebrated at KMU Islamabad Campus
With the presence of:
👨🏫 Director Sir Shaikh Atif Shb
👩🏫 Coordinator Madam Mehreen
👨🏫 Sir Sami ul Haq
👨🏫 President EMTA, Sir Rahmat Ullah Mehsood
📚 Along with our dedicated students
Honoring heroes of emergency care! 🚑💉
Today, May 27th, we mark Emergency Medicine Day — a day to salute the courageous professionals who stand at the frontline of saving lives, every hour of every day.
From emergency physicians and medical technologists to paramedics and rescue teams, these unsung heroes provide rapid, life-saving care when every second counts. Their dedication, skill, and swift response in times of crisis often mean the difference between life and death.
Let’s unite in recognizing the critical role of emergency medicine, raising awareness about its importance, and expressing heartfelt gratitude to the heroes who are always ready — so others may live.
EMERGENCY Medical Technologist Association kpk ✅❤️👍
27 May World Emergency Medicine Day
*الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن اور لائیسنسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے*
1.سولہ سالہ یا اس سے زائد ڈگری والے A رجسٹر میں رجسٹرڈ ہوں گے
2.چودہ سالہ والی ڈگری والے B رجسٹر میں رجسٹر ہوں گے
3.بارہ سالہ تعلیم یا دو سالہ ڈپلومہ والے C رجسٹر میں رجسٹر ہوں
4.ایک سالہ یا 18 ماہ کے سرٹیفیکیٹ والے D رجسٹر میں رجسٹرڈ یوں گے
5.پانچ سالہ ہینڈ آن ایکسپیرینس والے اسکلڈ پرسن E رجسٹر میں رجسٹرڈ ہوں
اور ہر کیٹیگری SOP اسکوپ آف پریکٹس اور کونسل کی ریگولیشن کے تحت جاب اور پریکٹس کریں گے ۔
07/05/2025
جب وطن کو ہماری ضرورت ہو، ہم پیچھے نہیں ہٹتے۔
ہم ایمرجنسی ٹیکنالوجسٹز ہیں — تربیت یافتہ، جذبے سے سرشار، اور خدمت کے لیے ہر وقت تیار۔
آج جب بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، ہمیں ایک بار پھر اپنے عہد کی تجدید کرنی ہے:
ہم پاکستان کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں — جہاں جان بچانی ہو، وہاں ہماری موجودگی لازم ہے۔
ہم:
میدانِ جنگ کے فیلڈ ہسپتال ہوں یا شہروں کے ایمرجنسی یونٹس،
بم دھماکوں کے زخمی ہوں یا قدرتی آفات کے متاثرین،
ہر جگہ خدمت، حوصلے اور مہارت کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ وقت ہے کہ ہم سب یکجا ہوں۔
تمام ایمرجنسی گریجویٹس اور طلباء سے گزارش ہے:
اپنے EMTA فوکل پرسنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
اپنی تیاری مکمل رکھیں: طبی بیگ تیار ہو، ذہن پُرعزم ہو، اور نیت خالص ہو۔
رضاکارانہ طور پر خدمات کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں۔
ہم صرف طبی ماہر نہیں — ہم امید، زندگی، اور تحفظ کی علامت ہیں۔
اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم فرنٹ لائن پر ہوں گے — نہ صرف بطور سپاہی بلکہ بطور مسیحا۔
پاکستان ہم سے تقاضا کر رہا ہے — اور ہم لبیک کہتے ہیں۔
اللہ پاکستان کا حافظ ہو۔
Email us: [email protected]
22/04/2025
HISTORIC MILESTONE FOR EMERGENCY TECHNOLOGISTS!
Alhamdulillah! After year of relentless efforts, advocacy, and passion—EMTA (Emergency Medical Technologist Association) has achieved a groundbreaking victory!
The Government of Khyber Pakhtunkhwa's Health Department has officially announced job opportunities for Emergency Care Technologists (BS-16) under the Project Management & Implementation Unit (PMIU) across 32 District Headquarters (DHQ) Hospitals.
This is the first time in history that Emergency Care graduates are being recognized and offered designated posts in public hospitals across KP.
Eligibility Criteria:
Age: Up to 35 years
Education: Bachelor’s or Master’s in Emergency Care Technology (preferably surgical care) from a recognized university
Experience: Minimum 1-year post-qualification experience in Emergency Care Services
Hospitals Include: DHQ hospitals in Peshawar, Swat, Abbottabad, Bannu, Charsadda, Chitral, Mardan, Kohat, DI Khan, and more.
This massive win is a result of EMTA’s tireless advocacy to give emergency technologists the respect and place they deserve in the healthcare system.
This is just the beginning!
Let’s continue to raise our voices, support our graduates, and build a stronger emergency care system in Pakistan.
Tag your friends who deserve this opportunity!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
