farzana tabassum

farzana tabassum

Share

Voice of the People | Chitral
Public issues • Road safety • Social awareness
Speaking truth for safer

19/09/2026

ہماری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ چترال میں بڑھتی ہوئی نئی رسومات پر آج ہی سوچا جائے۔

18/09/2026
18/09/2026

KPRAP کے تحت کوشٹ تا لون براستہ گہکیر روڈ؛ منظور شدہ ڈیزائن، ROW اور اراضی سے متعلق اہم سوالات

اپر چترال: خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ (KPRAP) کے تحت کوشٹ تا لون براستہ گہکیر روڈ (CHT-05) پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ منصوبے کے حوالے سے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور متعلقہ حکام سے حاصل کردہ معلومات کے جائزے کے دوران بعض اہم دستاویزی امور سامنے آئے ہیں، جن پر عوامی مفاد میں وضاحت ضروری معلوم ہوتی ہے۔

منصوبے سے متعلق سرکاری ریکارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا گیا، جہاں 8 صفحات پر مشتمل BOQ (Bill of Quantities) فراہم کیا گیا۔ تاہم دستیاب ریکارڈ میں مکمل Approved/Revised PC-I، Approved Alignment اور Right of Way (ROW) سے متعلق تمام مطلوبہ دستاویزات واضح طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

دوسری جانب، منصوبے کے Project Manager کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ contractor کے پاس محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ Approved Drawings موجود ہیں۔ ان کے مطابق منصوبے کا ROW تقریباً 20 فٹ جبکہ تقریباً 16 فٹ چوڑی Concrete Road تعمیر کی جا رہی ہے۔

اس صورتحال میں عوامی مفاد اور شفافیت کے تناظر میں چند بنیادی سوالات اہمیت رکھتے ہیں:

1۔ منصوبے کا تقریباً 20 فٹ ROW کس منظور شدہ دستاویز، نقشے یا ڈیزائن کے مطابق مقرر کیا گیا ہے؟

2۔ منصوبے کا Approved Alignment کہاں اور کس سرکاری ریکارڈ میں درج ہے، اور کیا اس کی مصدقہ کاپی متعلقہ فریقین/عوامی ریکارڈ کے لیے دستیاب ہے؟

3۔ اگر سڑک کی تعمیر یا ROW کے اندر کسی شہری کی نجی زمین، مکان، دیوار یا دیگر ملکیتی اثاثہ متاثر ہوتا ہے تو اس کے لیے قانونی طور پر کیا طریقۂ کار اختیار کیا گیا ہے؟

4۔ کیا منصوبے کے لیے متعلقہ Land/ROW Clearance مکمل طور پر حاصل کی جا چکی ہے؟ اگر ہاں، تو اس کی منظوری اور متعلقہ دستاویزات کہاں موجود ہیں؟

5۔ اگر کسی شہری کی ملکیت منصوبے سے متاثر ہوتی ہے تو کیا اس حوالے سے قانونی نوٹس، سروے، اسیسمنٹ، معاوضہ (Compensation) یا Resettlement سے متعلق کوئی باقاعدہ کارروائی کی گئی ہے؟

6۔ کیا موجودہ تعمیراتی کام مکمل طور پر Approved PC-I، Approved Alignment، Approved Drawings اور BOQ کے مطابق جاری ہے؟

متعلقہ اداروں سے وضاحت کی درخواست

KPRAP، C&W، PIU اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے عوامی مفاد میں درخواست ہے کہ منصوبے کے حوالے سے Approved/Revised PC-I، Approved Alignment، ROW، Land/ROW Clearance اور متاثرہ املاک سے متعلق Compensation/Resettlement کے قابلِ اطلاق قانونی و انتظامی طریقۂ کار کے بارے میں واضح اور دستاویزی معلومات فراہم کی جائیں۔

یہ رپورٹ/سوالات کسی فرد، contractor یا سرکاری ادارے پر الزام عائد کرنے کے لیے نہیں بلکہ دستیاب ریکارڈ میں موجود سوالات کی وضاحت، عوامی معلومات تک رسائی، شفافیت اور شہریوں کے قانونی و ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت اور علاقے کی بہتری کے لیے ہوتے ہیں؛ ان کے ساتھ شفاف دستاویزات، منظور شدہ ڈیزائن، معیارِ تعمیر اور متاثرہ شہریوں کے قانونی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔

Upper Chitral, Chitral
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Deputy Commissioner Upper Chitral Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa
Azaad Urdu Muhammad Shafiq Shahnavi

&W

18/09/2026

کیا آپ نے بھی سنا ہے کہ چترال میں لڑکیاں بیچی جاتی ہیں؟ یہ ایک غلط فہمی ہے۔ چترال کی شادیوں کی ایک سادہ روایت کو لوگوں نے غلط رنگ دے رکھا ہے۔ #پشاور

17/09/2026

😍😍😍

Photos from farzana tabassum's post 16/09/2026

مستوج اپر چترال طالبات اور والدین کا احتجاج ہائر سیکنڈری سکول مستوج سے زبردستی دوسری جگہ ایڈمیشن ہر گز قابل قبول نہیں ھم طالبات ایڈمیشن اپنی مرضی سے کرنے کا حق رکھتے ہیں ہمیں تنگ نہ کیا جائے !!
واضح رہے طالبات نے ایک قرارداد کے ذریعے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دوسرے متعلقہ اداروں دو دن ڈیٹ لائن دی ہے مطالبات منظور نہ ھونے کی صورت میں احتجاجی دھرنے اعلان طالبات کیساتھ والدین بھی موجود تھے !!!

Deputy Commissioner Upper Chitral

Photos from farzana tabassum's post 15/09/2026

باہمت بزرگ کی ویڈیو وائرل ہونے پرKPحکومت نےانکے خاندان کے مستقل روزگار کا انتظام کر دیا
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک یوٹیوبر/کنٹینٹ کریٹر نے موٹر سائیکل پر سوار ان بزرگ سے یہ کہہ کر لفٹ مانگی تھی کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جس پر بزرگ نے مالی تنگی اور دن بھر کمائی نہ ہونے کے باوجود انہیں ہمدردی کے تحت منزل تک پہنچایا۔
دورانِ سفر جب بزرگ نے روتے ہوئے بتایا کہ گھر میں راشن ختم ہے اور وہ مجبوراً اس عمر میں بائیک چلا رہے ہیں، تو اس شخص نے انہیں سچ بتا کر ناصرف ان کی مالی مدد اور راشن کا انتظام کیا بلکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت خیبر پختونخوا نے بھی ان کی باہمت محنت کو سراہتے ہوئے ان کے خاندان کے مستقل روزگار کا انتظام کر دیا۔

14/09/2026

پشاور بی آر ٹی میں سیٹوں پر جھگڑے سے لے کر غیر ضروری رش تک، مسافروں سے ایک گزارش

پشاور بی آر ٹی بس میں سیٹ کے معاملے پر خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ لیکن اس واقعے نے عوامی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے رویوں کے حوالے سے ایک اہم بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

بعض اوقات کچھ مسافر نشستوں کو اپنی جاگیر سمجھ لیتے ہیں۔ اگر کوئی شخص پہلے سے سیٹ پر بیٹھا ہو اور کسی کو جگہ نہ دے سکے تو اسے فوراً بدتمیز، خود غرض یا بد اخلاق قرار دے دیا جاتا ہے۔ بعض لوگ تو بات کو اتنا بڑھا دیتے ہیں کہ مسافر کی ذات، خاندان اور نسل تک کو نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

اگر کوئی شخص بیمار ہو، تھکا ہوا ہو یا کسی مجبوری کی وجہ سے اپنی نشست کسی دوسرے کو نہ دے سکے تو اس کی تذلیل کرنا اور گالم گلوچ کرنا کسی مہذب معاشرے کی علامت نہیں۔ بزرگوں، معذور افراد اور ضرورت مند مسافروں کا احترام ضرور کریں، لیکن ہر شخص کی مجبوری کو سمجھے بغیر اسے برا بھلا کہنا بھی درست نہیں۔

بی آر ٹی مسافروں سے ایک اور اہم گزارش

براہِ کرم ڈیوٹی، اسکول اور کالج کے اوقات کا خیال رکھیں۔ جن اوقات میں بچے اسکول اور کالج سے چھٹی کرکے واپس آتے ہیں اور ملازمین ڈیوٹی سے فارغ ہو کر سفر کرتے ہیں، ان اوقات میں بی آر ٹی پر پہلے ہی شدید رش ہوتا ہے۔

اگر ممکن ہو تو بازار جانے، خریداری کرنے یا دیگر غیر ضروری کاموں کے لیے ایسے اوقات کا انتخاب کریں جب اسکولوں اور کالجوں کی چھٹی نہ ہوئی ہو۔ اس سے نہ صرف رش میں کمی آئے گی بلکہ بچوں، خواتین، بزرگوں، مریضوں اور ڈیوٹی سے واپس آنے والے افراد کو بھی بہتر سفری سہولت مل سکے گی۔

بی آر ٹی انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ مسافروں کے لیے واضح ضابطہ اخلاق، نشستوں کے استعمال کے اصول اور رش کے اوقات میں بہتر انتظامات کیے جائیں۔

عوامی ٹرانسپورٹ سب کے لیے ہے، کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں۔ تھوڑا سا صبر، برداشت اور ایک دوسرے کا احترام ہمارے سفر کو بہت بہتر بنا سکتا ہے۔

#پشاور #اخلاقیات #رش #خیبرپختونخوا

13/09/2026

چترالی نرسز کی خدمات کو سلام! 🌹

تحریک تحفظ چترال کے زیرِ اہتمام پشاور میں چترالی نرسز کے اعزاز میں ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والی نرسز کی انتھک خدمات، انسانیت کے جذبے اور مریضوں کی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ہماری چترالی نرسز نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ملک میں اپنی محنت، خلوص اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے چترال کا نام روشن کر رہی ہیں۔

تحریک تحفظ چترال کا یہ اقدام قابلِ تعریف ہے۔ تمام نرسز کو سلام اور خراجِ تحسین! ❤️

13/09/2026

Asa be log hotai hai Bo zeyada thanks❤

Website

Address

Abdara Road Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when farzana tabassum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Peshawar.