Sarfraz Bugti CM

Sarfraz Bugti CM

Share

A son of Balochistan, dedicated to Pakistan’s peace, unity & progress.

25/08/2026

کبھی کبھی ایک جملہ پورے نظامِ حکمرانی کا مفہوم بدل دیتا ہے۔
درخواست دیکھی، کاغذ پھاڑ دیا اور کہا...
کاغذوں پر اجازت کون مانگتا ہے، جب تم میرے دل میں رہتے ہو۔
عوام کے دکھ کو فائلوں سے نہیں، احساس سے سمجھنے والی قیادت ہی حقیقی خدمت کا راستہ بناتی ہے۔

25/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بڑا قدم!
​بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) میں 19 افسران کی میرٹ پر شفاف تعیناتی مکمل۔
​"منصب سنبھالنے کے پہلے دن ہی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہوں گی اور صرف میرٹ کا راج ہوگا۔ ڈیرہ بگٹی سے تعلق اور وزیراعلیٰ کا منصب ہونے کے باوجود اپنوں یا سفارشیوں کے بجائے صرف حق داروں کو موقع دیا گیا۔بگٹی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

25/08/2026

روز اول بلوچستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

25/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نو منتخب افسران کو تقرری نامہ دے رہے ہیں

25/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نو منتخب افسران سے خطاب کر رہے ہیں

Photos from Sarfraz Bugti CM's post 25/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نومنتخب افسران کو تقرر نامہ دے رہے ہیں

24/08/2026

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی مؤثر نگرانی، ملک بھر سے چوری شدہ 138 گاڑیوں کی نشاندہی، سیف سٹی کی بروقت کارروائی، 9 مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی سے دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دی گئیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے چیف منسٹر پنجاب کو مراسلہ، بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے معاونت کی درخواست۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی نے مختلف جرائم کے مقامات سے متعلق پولیس کو 631 اہم شواہد فراہم کیے، 15 مددگار ایمرجنسی رسپانس سروس کو سی ٹی ڈی سے منسوب کردیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی اور اقدامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ۔

بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید یقینی بنایا جائے گا۔ سیف سٹی نظام کو مزید مستحکم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جرائم اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی سے پولیس کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔ سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کا عمل مزید تیز کیا جائے، حکومت بلوچستان امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

24/08/2026

سرانان (پشین) میں بے گناہ مزدوروں پر دہشت گرد حملہ ناقابل برداشت ہے۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ دہشت گرد بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روک نہیں سکتے، حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

24/08/2026

محرومیوں کے بیچ امید کا چراغ!

جہاں ماضی کی بدحالی نے سہولتوں کو ترسا دیا تھا، وہاں آج وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں خدمت کا سفر دورافتادہ علاقوں تک پہنچ رہا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے قادر ہسپتال میں طبی عملے کی محنت دیکھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے کہ تبدیلی کا اصل مفہوم یہی ہے: جہاں سہولت پہنچانا مشکل ہو، وہاں خدمت پہنچائی جائے۔

یہ صرف علاج نہیں، محرومی کے اندھیروں میں امید کی روشنی ہے۔ ❤️

Photos from Sarfraz Bugti CM's post 24/08/2026

سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کی نماز جنازہ اتمانزئی، چارسدہ میں ادا کر دی گئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کی نماز جنازہ میں شرکت

جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے والد مرحوم میر غلام قادر بگٹی کے قریبی دوست تھے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مرحوم جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت

جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان ایک باوقار، مدبر اور نفیس شخصیت کے مالک تھے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مرحوم جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا، میر سرفراز بگٹی

جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کے انتقال سے ایک مخلص اور قابل احترام شخصیت ہم سے جدا ہو گئی، میر سرفراز بگٹی

اللہ تعالیٰ مرحوم جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، میر سرفراز بگٹی

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Dera Bugti
Quetta