Jennifer Bahadur
news website
Member of the Gilgit-Baltistan Assembly Advocate Jennifer Bahadur moved a motion under Rule 200 during the Assembly session for the constitution of a Special Committee to scrutinize the proposed Annual Budget for the Financial Year 2026–27.
15/07/2026
29/06/2026
شکریہ غذر
محترمہ ایڈووکیٹ جنیفر بہادر، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی، ضلع غذر آمد پر گلاپور، بیارچی، دلناٹی، گوہر آباد، سنگل، گلمتی اور گاہکوچ میں شاندار استقبال کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیداران، کارکنان، سپورٹرز، بزرگوں، نوجوانوں، ماؤں، بہنوں اور عوامِ غذر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔
آپ کی محبت، عزت، دعاؤں اور حوصلہ افزائی نے اس سفر کو مزید بامقصد اور پُرعزم بنا دیا ہے۔ ان شاء اللہ عوامی خدمت، خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی، اور ضلع غذر کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
آپ کا اعتماد ہماری طاقت ہے، اور آپ کی دعائیں ہماری رہنمائی۔
شکریہ غذر، شکریہ عوامِ غذر۔
پریس ریلیز
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ جنیفر بہادر کا ضلع غذر آمد پر شاندار استقبال
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ جنیفر بہادر کی ضلع غذر آمد کے موقع پر گلاپور، بیارچی، دلناٹی، گوہر آباد، سنگل اور گلمتی میں شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) ضلع غذر، ڈاکٹر محمد مستعان صاحب کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو گلمتی سے گاہکوچ ہیڈکوارٹر تک پہنچی۔ ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محترمہ جنیفر بہادر کا پرتپاک استقبال کیا۔
محترمہ جنیفر بہادر، مسلم لیگ (ن) ضلع غذر کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ نیت بہادر صاحب کی صاحبزادی ہیں۔ ان کی آمد پر کارکنان نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) ضلع غذر عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوطی اور خلوص کے ساتھ جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:
سلطان غازی
ترجمان مسلم لیگ (ن) ضلع غذر
29/06/2026
“میں سمجھتی ہوں کہ گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ممکن نہیں۔ خواتین کو معیاری تعلیم، روزگار، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں خواتین کے لیے اسکالرشپس، آسان شرائط پر قرضوں، گھریلو صنعتوں، زراعت، ڈیری فارمنگ اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے ہر فورم پر مؤثر آواز اٹھائی جائے گی۔
میری خصوصی توجہ گلگت بلتستان کی طالبات کے تعلیمی مواقع پر بھی ہوگی۔ میں میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر اعلیٰ تعلیمی شعبوں میں ہماری طالبات کے لیے مخصوص نشستوں اور مواقع میں اضافے کے لیے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خصوصی گزارش کروں گی۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی تمام خواتین، طالبات اور پروفیشنلز، جو ملک کے دیگر شہروں یا بیرونِ ملک مقیم ہیں، اگر آپ کو کسی بھی قسم کے تعاون کی ضرورت ہو یا آپ کو کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہو جس کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہو، تو میں آپ کی آواز بنوں گی۔
میرا یقین ہے کہ ایک تعلیم یافتہ، بااختیار اور خودمختار خاتون ہی ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کی بنیاد ہے۔
ایڈووکیٹ جینیفر بہادر
رکن گلگت بلتستان اسمبلی”
28/06/2026
استاد اور شاگرد ضلع غزر یاسین اج دونوں گلگت بلتستان اسمبلی میں عوام کے نمائندے ہیں۔ یہ صرف ایک سیاسی کامیابی نہیں بلکہ علم، محنت، بہترین تربیت اور باہمی اعتماد کی روشن مثال ہے۔
یہ باعثِ فخر ہے کہ امان علی عامر، جو کبھی جنیفر بہادر کے استاد رہے، آج دونوں کو اللہ تعالیٰ نے گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کا اعزاز عطا فرمایا ہے۔ ایک استاد کے لیے اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ اس کا شاگرد بھی قوم کی خدمت کے منصب تک پہنچے، اور ایک شاگرد کے لیے اس سے بڑی خوش نصیبی کیا ہوگی کہ اسے امان علی عامر جیسے باکردار، باصلاحیت اور مخلص استاد کی رہنمائی نصیب ہوئی۔
یاسین کے عوام کے لیے یہ لمحہ باعثِ مسرت ہے۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور اپنے علاقے کی اس مثبت مثال پر خوشی کا اظہار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی
26/06/2026
گلگت
نو منتخب رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی ایڈووکیٹ جینفر بہادر نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 10 محرم الحرام تاریخِ اسلام کا وہ عظیم دن ہے جو امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی، حق، عدل، صبر اور استقامت کی لازوال داستان کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا انسانیت کے لیے یہ ابدی پیغام رکھتا ہے کہ حق و باطل کی کشمکش میں ہمیشہ سچ، انصاف اور اصولوں پر ثابت قدم رہنا ہی حقیقی کامیابی ہے ۔ ایڈووکیٹ جینفر بہادر نے کہا کہ یومِ عاشورہ تمام مسلمانوں کے لیے عقیدت، احترام، ایثار اور اتحاد کا دن ہے۔ امام حسین کو خراجِ عقیدت اور تسلیت پیش کرنا اسلامی اقدار، انسانی عظمت اور دینِ اسلام کے اعلیٰ اصولوں سے وابستگی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام مکاتبِ فکر کا باہمی احترام، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ یومِ عاشورہ منانا اس خطے کی مثالی سماجی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے، جو پورے پاکستان کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔انہوں نے یومِ عاشورہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کی شبانہ روز کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
رکن اسمبلی مسلم لیگ ن ایڈووکیٹ جینفر بہادر نے کہا کہ گلگت بلتستان مختلف مکاتبِ فکر، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ ہے، جہاں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی فضا اس خطے کا حقیقی تشخص ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان ہمیشہ امن، اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال بنا رہے۔
26/06/2026
گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس تاریخ کا نام ہے ایڈوکیٹ جینیفر بہادر۔ انہوں نے گلگت بلتستان اسمبلی میں ویمن کوٹہ کی نشست پر منتخب ہو کر سب سے کم عمر ایم پی اے بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جو صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ جی بی خصوصاً ضلع غذر کی ہر بیٹی کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ جینیفر نے اپنی قانونی تعلیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد سے ایل ایل بی کر کے مکمل کی ہے اور اسی تعلیم نے انہیں عوام کے حقوق، آئین اور انصاف کے نظام کو سمجھنے کی وہ گہرائی دی ہے جو آج کے سیاستدان میں ہونی چاہیے۔ ویمن کوٹہ کی نشست کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ اسمبلی میں خواتین کو مناسب نمائندگی ملے اور ان مسائل کو آواز ملے جو اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں، اور جینیفر کا اس نشست پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ جی بی کی بیٹیاں اب صرف تماشائی نہیں رہیں بلکہ فیصلہ ساز بن چکی ہیں۔ ہمیں دل سے اطمینان ہے کہ جینیفر اپنی اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور محنت سے نبھائیں گی، کیونکہ ان سے توقع ہے کہ وہ جی بی کی خواتین کی تعلیم، صحت، وراثت اور روزگار کے حقوق کے لیے اسمبلی کا فلور مضبوطی سے استعمال کریں گی، ساتھ ہی جی بی کے دور دراز علاقوں میں سڑکیں، پانی، صحت کے مراکز اور نوجوانوں کے لیے سکلز اور روزگار کے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھائیں گی۔ ان کا قانونی بیک گراؤنڈ اور نوجوان سوچ مل کر جی بی کو ایک نئی قیادت دے سکتی ہے جو پرانے طریقوں سے ہٹ کر کام کرے گی۔ عمر چھوٹی ہو سکتی ہے لیکن جذبہ، تعلیم اور وعدہ بڑا ہے۔ گلگت بلتستان کو جینیفر بہادر پر فخر ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں عوام کی سچے دل سے خدمت کرنے کی ہمت اور طاقت دے۔ آمین۔
Jennifer Bahadur Jennifer Bahadur
25/06/2026
ثروت صبا نے گورنر گلگت بلتستان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پارٹی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Rawalpindi West Ridge
15100
