AB News

AB News

Share

مظلوم کی آواز سے لیکر علاقائی مسائل تک
ہر خبر عوام کی نظر

28/08/2026
28/08/2026

رشوت کے خلاف کریک ڈاؤن

26/08/2026

رانا خالد محمود
ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ تعینات

24/08/2026

افسوسناک خبر
صادق آباد کچہ شاہی روڈ پر شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر ڈالا
گھر سے لاش برآمد قاتل شوہر فرار

Photos from AB News's post 18/08/2026

بارہ ربیع الاول — امن کمیٹی کا اجلاس

بارہ ربیع الاول کے موقع پر امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد ہوا، جس میں ASP سرکل صادق آباد آغا انعام اللہ، انچارج 1122 ،نمایندہ واپڈا ،محکمہ ہیلتھ اور امن کمیٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے مذہبی پروگراموں کے دوران امن و امان، باہمی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد، احترام اور محبت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

بارہ ربیع الاول ہمیں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی رحمت، محبت، برداشت اور حسنِ اخلاق کی تعلیمات پر عمل کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ مبارک!

18/08/2026

اجلاس تحصیل امن کمیٹی صادق آباد بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
زیر صدارت اسٹنٹ کمشنر صادق آباد سلمان قیوم شیخ
صاحبزادہ محمد حسان یاسین بھٹی اویسی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش فرما رہے ہیں

18/08/2026

سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صادق آباد زوہیب خان لغاری اسٹیٹ آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور تعینات
نوٹیفکیشن جاری

18/08/2026

رضائے مصطفی کونسل احمدپورلمہ شیڈول مطابق
سالانہ تقریب پرچم کشائی بسلسلہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مرکزی عید گاہ شریف چوک احمدپورلمہ
میزبان و منتظم
شیخ عبد الرشید پاکستان میڈیکل سٹور نزد سول ہسپتال احمدپورلمہ
تلاوت کلام پاک قاری سعید احمد اویسی صاحب
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عابد حسین بٹ چئیر مین نعت کونسل شیخ عبد الرشید مختصر خطاب علامہ جمیل احمد اویسی صاحب خطیب اعظم احمدپورلمہ
کوآرڈینیٹر کونسل و ممبر تحصیل امن کمیٹی صادق آباد غلام عباس بھٹی اویسی کی روائتی انداز میں نعرے و گفتگو
شرکاء فیاض احمد اویسی جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی احمدپورلمہ میاں محمد عرفان (الیکٹرونکس) چوہدری شعیب شریف حافظ غلام اویس اویسی صاحبزادہ محمد حسان بھٹی اویسی محمد عامر یسین بھاٹیہ مہتر پیر بخش دودا اور دیگر موجود تھے
آخر میں میزبان کی طرف سے سبیل اور میاں عرفان کی طرف سے تبرک تقسیم کیا گیا
رپورٹ اے بی نیوز

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sadiqabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Sadiqabad