Exploring With Rana

Exploring With Rana

Share

Not just travel — it’s a lifestyleFood, roads, culture & daily life experiencesJoin the journey with Rana ✈️

16/05/2026

‏جانور گاڑی سے اتارنے سے پہلے ناڑا لازمی ٹائیٹ رکھا کریں 😛

16/05/2026

**پانچ، پچیس کا فارمولا — کامیابی کا راز**

دنیا کے عظیم سرمایہ کار Warren Buffett سے کسی نے پوچھا:
“اگر میرے پاس کم پیسے ہوں تو میں کہاں سرمایہ کاری کروں؟”

انہوں نے جواب دیا:
“اپنی ذات پر خرچ کرو۔ کتاب خریدو، کوئی کورس کرو یا کسی تجربہ کار انسان سے سیکھو۔”

اسی طرح ایک دن ان کے پائلٹ نے کامیابی کا راز پوچھا تو وارن بفٹ نے کہا:
اپنی زندگی کی 25 خواہشات لکھو… پھر ان میں سے صرف 5 ایسی منتخب کرو جن کے بغیر زندگی ادھوری لگے، باقی 20 کو مکمل طور پر چھوڑ دو۔

یہی “5/25 فارمولا” ہے۔

یہ فارمولا ہمیں سکھاتا ہے کہ:
✔ ہر چیز ایک ساتھ حاصل نہیں کی جاسکتی
✔ زیادہ خواہشات انسان کی توجہ تقسیم کردیتی ہیں
✔ کامیابی اُن لوگوں کو ملتی ہے جو چند اہم مقاصد پر مکمل فوکس کرتے ہیں

جیسے سورج کی شعاعیں میگنیفائر سے گزر کر آگ لگا دیتی ہیں، ویسے ہی انسان کی مرتکز توجہ ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔

اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو:
• اپنی 25 خواہشات لکھیں
• صرف 5 منتخب کریں
• باقی سب کو وقتی طور پر نظر انداز کردیں
• اپنی پوری توانائی انہی 5 خوابوں پر لگادیں

یاد رکھیں:
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

“اور انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کی وہ سعی کرتا ہے۔”
— (سورۃ النجم: 39)

کامیابی قسمت سے نہیں، مسلسل فوکس، محنت اور سعی سے ملتی ہے۔

#کامیابی #فوکس

14/05/2026

سیانے کیندے 🖤
“جے بندہ ضروری اے تے گل پل جاو،
جے گل ضروری اے تے بندہ پل جاو...”

کچھ لوگ وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں،
اور کچھ یادیں خاموش صبحوں میں پرندوں کی آوازوں کے ساتھ پھر لوٹ آتی ہیں… 🍂🎶

🎵 “سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے...”

11/05/2026

“معذوری انسان کو نہیں روکتی…
مایوسی روک دیتی ہے۔” ❤️

یہ بزرگ اُن تمام لوگوں کے لیے ایک سبق ہیں جو چھوٹی مشکلات پر ہار مان لیتے ہیں۔
جس شخص کا ایک ہاتھ نہیں، وہ بھی محنت، عزت اور ہمت کے ساتھ اپنا کام کر رہا ہے۔
اصل طاقت جسم میں نہیں… حوصلے میں ہوتی ہے۔ ✨

11/05/2026

‏فیتہ کاٹنے کے پروگرام تو بہت دیکھے ہوں گے، آج "فیتہ ختم" کرنے کی رسم دیکھیں😄

11/05/2026

#آمین

10/05/2026

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے، یوسف جمیل کی وضاحت:

"مولانا طارق جمیل صاحب کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔ مسلسل اور کثرت سے مصافحہ کرنے کی وجہ سے انہیں شولڈر فریز (کندھے کی تکلیف) کا مسئلہ بھی رہا، جس کے بعد انہوں نے یوگا بھی شروع کیا۔ یقیناً انہیں بچے سے مصافحہ کر لینا چاہیے تھا، لیکن اگر اُس وقت وہ ایسا نہ کر سکے تو وہ بھی آخر انسان ہیں، کبھی طبیعت یا صحت کی وجہ سے بھی مشکل پیش آ سکتی ہے۔

عام طور پر مولانا صاحب 99.99 فیصد لوگوں سے مصافحہ کرتے ہیں، سیلفیاں بنواتے ہیں اور آخری شخص سے ملاقات ہونے تک کھڑے رہتے ہیں۔"

08/05/2026

مصنوعی پریشانیوں میں جینا چھوڑ دیجیے…

حضرت عروہ بن زبیرؒ کی ٹانگ بیماری کے باعث کاٹ دی گئی، اور اسی دن اُن کے سب سے محبوب بیٹے کا انتقال بھی ہوگیا۔ مگر اُنہوں نے صبر کے ساتھ کہا:

“اے اللہ! تیرا شکر ہے۔ تو نے سات بیٹے عطا کیے تھے، ایک واپس لے لیا۔ چار اعضاء دیے تھے، ایک لے لیا۔ اگر تُو آزماتا ہے تو بے شمار نعمتیں بھی عطا فرماتا ہے، اور اگر کچھ لے لیتا ہے تو بہت کچھ باقی بھی رکھتا ہے۔”

یہ صرف صبر نہیں تھا… یہ اپنے رب کی رضا پر راضی رہنے کا اعلیٰ مقام تھا۔

ایک مرتبہ حضرت عروہؒ نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جس کی بینائی جا چکی تھی اور چہرہ زخمی تھا۔ اُس نے بتایا:

“ایک رات سیلاب آیا۔ میرا مال، مویشی اور پوری اولاد بہہ گئی۔ صرف ایک بچہ اور ایک اونٹ باقی بچے۔ اونٹ بھاگا تو میں اُس کے پیچھے دوڑا۔ اتنے میں بچے کی چیخ سنائی دی۔ پلٹ کر دیکھا تو بھیڑیا اُسے لے جا چکا تھا۔ پھر اونٹ نے ایسی لات ماری کہ میرا چہرہ زخمی ہوگیا اور آنکھوں کی روشنی بھی چلی گئی۔”

حضرت عروہؒ نے پوچھا:
“اتنی آزمائشوں کے بعد تم کیا کہتے ہو؟”

وہ بولا:
“میں آج بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے زندہ دل اور ذکر کرنے والی زبان عطا کر رکھی ہے۔”

یہی حقیقی صبر ہے…

آج ہم معمولی پریشانی، تاخیر، ناکامی یا دل ٹوٹنے پر خود کو دنیا کا سب سے بڑا مظلوم سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ ہم:

• اپنے گھروں میں محفوظ ہیں
• کھانا کھاتے ہیں
• سکون سے سوتے ہیں
• اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں
• چل پھر سکتے ہیں
• ہنس سکتے ہیں
• اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں

پھر بھی اکثر زبان پر یہی شکوے ہوتے ہیں:
“زندگی بہت مشکل ہے…”
“میں بہت تھک گیا ہوں…”

ذرا سوچیں…
ہم اکثر اُن نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں، اور صرف اُس چیز کے غم میں مبتلا رہتے ہیں جو ہمارے پاس نہیں۔

غموں میں خود کو قید مت کیجیے۔
ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے، حق کا ساتھ دینا ضروری ہے… مگر اپنے رب کی نعمتوں کو بھول جانا ناشکری ہے۔

جو دے تو اُس کا کرم،
جو لے تو اُس کی حکمت۔

اگر اُس نے چار میں سے ایک عضو لیا ہے تو باقی تین اب بھی شکر مانگتے ہیں۔
اگر سات بیٹوں میں سے ایک کو بلایا ہے تو باقی کی عافیت بھی رحمت ہے۔

مصنوعی پریشانیوں کے زندان سے باہر آئیے…
کیونکہ جہاں آزمائش ہوتی ہے، وہیں اللہ کی رحمت اور معیت بھی ہوتی ہے۔

الحمدللہ رب العالمین

#الحمدللہ

08/05/2026

01/05/2026

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Sialkot
51310