AUM News
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AUM News, Health/Beauty, Swat.
16/06/2026
*موضوع: ضلع شانگلہ میں ٹیلی نار نیٹ ورک کی شدید خرابی پر فوری توجہ کی درخواست*
جناب عالی،
ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ ضلع شانگلہ خیبر پختونخوا کا ایک تاریخی اور خوبصورت علاقہ ہے، لیکن ترقی کے اس دور میں یہاں ایک بنیادی سہولت یعنی موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی سہولت مفقود ہے۔
ضلع شانگلہ میں ٹیلی نار کا نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے۔ نہ ٹیلیفون پر صحیح بات ہو پاتی ہے اور نہ انٹرنیٹ کام کرتا ہے۔ لوگ ایک عام کال کرنے کے لیے بھی پہاڑوں اور اونچی جگہوں پر جانے پر مجبور ہیں، اور اکثر اوقات سگنل بالکل غائب ہو جاتا ہے۔
اس مسئلے کا سب سے زیادہ نقصان نوجوانوں کو پہنچ رہا ہے۔ شانگلہ کے بیشتر نوجوان جو آن لائن کلاسز لیتے ہیں، سافٹ ویئر، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل کاموں سے وابستہ ہیں، انہیں مجبوراً دوسرے اضلاع جا کر ہاسٹلوں میں رہنا پڑتا ہے۔ وہ صرف ایک مستحکم انٹرنیٹ کنکشن کے لیے اپنا گھر، خاندان اور علاقہ چھوڑ دیتے ہیں۔
اسی طرح کئی کاروباری افراد کے کاروبار بھی انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ آن لائن تجارت، موبائل شاپس، تعلیمی مراکز اور دیگر چھوٹے کاروبار سب خراب نیٹ ورک کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں۔
2026 جیسے دور میں یہ صورتحال ناقابلِ قبول ہے۔ جب پوری دنیا ڈیجیٹل ہو رہی ہے، شانگلہ اب بھی 2G سگنل کے لیے ترس رہا ہے۔
*ہماری گزارشات:*
ٹیلی نار کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی PTA اور شانگلہ کے منتخب نمائندوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ شانگلہ کے لیے فوری اقدامات کریں:
1. تمام تحصیلوں میں نئے ٹاورز نصب کیے جائیں
2. موجودہ ٹاورز کی صلاحیت بڑھائی جائے
3. 4G اور 5G سروسز فعال کی جائیں
شانگلہ پاکستان کا حصہ ہے، اور یہاں کے نوجوان بھی ترقی کا حق رکھتے ہیں۔ اگر انٹرنیٹ نہ ہو تو نہ تعلیم ہو سکتی ہے، نہ روزگار پیدا ہو سکتا ہے، اور نہ ہی ضلع ترقی کر سکتا ہے۔
امید ہے کہ متعلقہ حکام اس آواز پر لبیک کہیں گے اور شانگلہ کو بھی ڈیجیٹل پاکستان کا حصہ بنایا جائے گا۔
والسلام،
*اہلیان ضلع شانگلہ*
تاریخ: 16 جون 2026
مقام: شانگلہ، خیبر پختونخوا
-
13/06/2026
*شانگلہ میں ٹریفک حادثات:
شانگلہ میں ٹریفک حادثات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ تقریباً ہر روز ایک نہ ایک افسوسناک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور کئی گھر اجڑ رہے ہیں۔
یہ سلسلہ اب روکنا ہوگا!
*احکام بالا سے گزارش ہے کہ:*
1. شانگلہ کی خطرناک سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
2. اوور اسپیڈنگ، اوور لوڈنگ اور غیر قانونی ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی ہو۔
3. حساس مقامات پر سپیڈ بریکر، سائن بورڈز اور ٹریفک پولیس کی تعیناتی کی جائے۔
*شانگلہ کے عوام سے اپیل ہے کہ:*
- ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال نہ کریں۔
- تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔
- اپنی اور دوسروں کی زندگی کی قدر کریں، احتیاط کو شعار بنائیں۔
ایک لمحے کی غفلت، ساری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔
آئیے! مل کر شانگلہ کی سڑکوں کو محفوظ بنائیں۔ اپنی آواز بلند کریں، یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
#شانگلہ
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے....See More
29/05/2026
آج ڈھیری میں میاں گان قومی جرگہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معززین، مشران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ کا ایجنڈا میاں صداقت حسین صاحب نے پیش کیا۔ انہوں نے قوم کے اتحاد، فلاح و بہبود اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ایجنڈے پر معززین نے کھل کر اپنی آراء کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ قوم کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
*تنظیم سازی*
میٹنگ کے اختتام پر تنظیمی امور پر بھی غور کیا گیا اور متفقہ طور پر تنظیم سازی عمل میں لائی گئی، تاکہ آئندہ کے امور کو منظم طریقے سے چلایا جا سکے۔
شرکاء نے عزم کیا کہ وہ قوم کی خدمت اور اتحاد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
#ڈھیری
26/05/2026
*اعلان* 📢🏏
*KMPL
سیزن 7 کرکٹ ٹورنامنٹ*
عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن سے شروع ہو رہا ہے!
تمام کرکٹ کے شائقین کے لیے سنہری موقع!
زبردست میچز، جوش و خروش، اور مقابلے کی فضا آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
آئیں اور اپنے پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کریں۔
کھیل کو فروغ دیں، محبت بانٹیں۔
*انتظامیہ: KMPL سیزن 7*
26/05/2026
عید مبارک
22/05/2026
*KMPL سیزن 7 کے لیے ٹیم رحیم ٹائیگر میدان میں اترنے کو تیار!* 🐅🔥🏏
اب کی بار میدان گونجے گا شیر کی دھاڑ سے!
*Team Rahim Tiger* پوری جان، جذبے اور ٹیم ورک کے ساتھ KMPL سیزن 7 میں اتر رہی ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیں، انشاءاللہ اس بار ٹرافی ہماری ہوگی 🏆❤️
21/05/2026
ائي فون موبائیل شائقین کےلۓ
خوشخبری
اب اپ کے اپنا شہر ڈھیرئ میں اپکو ائی فون موبائل دستیاب ہونگے
عطاء موبائیل زون شاہین مارکیٹ بشام روڈ مین بازار ڈھیرئ
شانګله
Click here to claim your Sponsored Listing.
