Markazi Jamat-e- Ahle Sunnat District Vehari Pak
مرکزی جماعت اہل سنت وہاڑی
28/08/2026
مرکزی جماعت اہلسنت تحصیل چیچہ وطنی کے زیر اہتمام
28/08/2026
26/08/2026
مرکزی جماعت اہل سنت ڈویژن ساہیوال تحصیل چیچہ وطنی کے زیر اہتمام۔
حاجی اصف شہزاد، علامہ قاری عقیل عرفانی، امیر مرکزی جماعت اہل سنت ڈویژن ساہیوال۔مفتی عمران اور قاری اختیار عرفانی کی قیادت میں جلوس، مفتی ظہیر احمد بابر کا استقبال
چیچہ وطنی: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے، جن میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محلہ بلال گنج سے حاجی اصف شہزاد غوری جبکہ لاری اڈا سے علامہ قاری محمد عقیل عرفانی، امیرمرکزی جماعت اہل سنت ڈویژن ساہیوال۔مفتی عمران اور قاری محمد اختیار عرفانی۔ امیر مرکزی جماعت اہل سنت تحصیل چیچہ وطنی۔قاری محمد ابرار عرفانی ناظم مالیات مرکزی جماعت اہل سنت تحصیل چیچہ وطنی۔قاری محمد عمران سرور صاحب حافظ محمد امیرمہرآبادکی قیادت میں جلوس برآمد ہوئے۔ دونوں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے نور المساجد پہنچے، جہاں خطیب نور المساجد مفتی ظہیر احمد بابر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
جلوسوں کے شرکاء درود و سلام پڑھتے ہوئے مختلف بازاروں سے گزرے، جبکہ شہر میں جگہ جگہ سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجاوٹ کی گئی تھی۔ اس موقع پر علماء کرام، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
عقیل راجپوت، میڈیا ایڈوائزر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان، نے بھی علماء کرام کے ہمراہ جلوس میں شرکت کی۔
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی، سی ای او بلدیہ پیغام غنی اور دیگر انتظامی افسران نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے قمر عباس کی زیرِ نگرانی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔
ٹریفک پولیس کے انچارج حسنین عباس اپنی نفری کے ہمراہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف رہے، جبکہ ریسکیو 1122، بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی جلوس کے روٹس پر موجود رہے۔
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ چیچہ وطنی سمیت دیگر پریس کلبز سے وابستہ صحافیوں نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی کوریج کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Vehari
1122
