Killa Abdullah Newz

Killa Abdullah Newz

Share

قلعہ عبداللہ

20/05/2026

دا حال دی۔ وطن بہ کمہ ترقی وکی۔ موز وایو چی د اپس شخڑئ ختم سی۔ کمی سی۔ یو حل یہ ووزئ۔
لیکن

17/05/2026

شاھین ھوٹل مئ زئ اڈہ سے افسوس ناک خبر

12/05/2026

اسلام نے عورت کو عزت، حرمت اور احترام کا وہ مقام دیا ہے جس کی مثال دنیا کے کسی نظام میں نہیں ملتی۔ ماں کے قدموں تلے جنت رکھی، بیٹی کو رحمت کہا، بہن کو حفاظت کا حق دیا۔
عورت اسلام میں کمزور نہیں بلکہ خاندان کی بنیاد، محبت کی پہچان اور معاشرے کی اصل طاقت ہے۔ مگر آج کچھ گمراہ اور ظالم عناصر اپنے ناپاک مقاصد کے لیے خواتین کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی ان کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور کبھی انہیں دہشتگردی کا ذریعہ بنانے کی سازش کرتے ہیں۔
یہ عمل نہ صرف عورت کی عزت پامال کرتا ہے بلکہ اسلام کے پاکیزہ پیغام کو بھی بدنام کرنے کی گھٹیا کوشش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام امن کا دین ہے، عورت کی حفاظت کا دین ہے، اور ہر اس ہاتھ کو روکنے کا دین ہے جو معصوم جانوں پر ظلم کرے۔
عورت کو ہتھیار نہیں، عزت اور رحمت سمجھو، کیونکہ جس معاشرے میں عورت محفوظ ہو وہی معاشرہ حقیقی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔

05/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون…
ظالموں نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب رحمہ اللہ کو ش ہید کر دیا، یہ خبر دلوں کو چیر دینے والی ہے۔
یہ صرف ایک انسان کا نہیں بلکہ علم و دین کا بڑا نقصان ہے۔
اللہ پاک ان کی ش ہادت قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔ 🤲

01/05/2026

#پشین: برات (مرحوم) کا ابا جان بیٹے کے غم میں دن اور رات ایک کر کے بیٹھا ہے😭 اور غم سے نکلنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
برات کا نام حاجی برات اس لئیے رکھا تھا کیونکہ برات کی پیدائش حج کے موقع پر سعودی عرب میں ہوئی تھی اور یہ بیٹا اپنے باپ کا نہایت ہی لاڈلا تھا۔
اللہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

01/05/2026

نیو کراچی میں پیش آنے والا یہ واقعہ صرف ایک فرد پر تشدد کا معاملہ نہیں بلکہ پورے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایک طرف ایک محنت کش ہوٹل مالک ہے جو حلال روزی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے، اور دوسری طرف وہ سرکاری اہلکار ہیں جو قانون کے نام پر خود قانون کو روندتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آخر کس قانون نے یہ اجازت دی ہے کہ آپریشن کے بہانے ایک نہتے شہری پر اجتماعی تشدد کیا جائے، اسے گالیاں دی جائیں، اور اس کی عزت نفس کو پامال کیا جائے؟

یہ منظر اور بھی افسوسناک ہو جاتا ہے جب وہاں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے کھڑے رہتے ہیں۔ جن کا کام تحفظ فراہم کرنا ہے، وہی بے بسی کی تصویر بن جائیں تو عوام کس سے انصاف کی امید رکھے؟ اگر ایک شہری کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کما رہا ہے، تو کیا اس کا یہی صلہ دیا جائے گا کہ اسے سڑک پر مارا جائے اور ذلیل کیا جائے؟

اس واقعے میں واضح طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال، طاقت کا غلط استعمال، اور ایک خطرناک رویہ نظر آتا ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں۔ یہ صرف ایک ادارے کی بدنامی نہیں بلکہ پورے حکومتی نظام پر عدم اعتماد کو جنم دیتا ہے۔ ویڈیوز میں ملوث افسران کے چہرے واضح ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی تاخیر یا پردہ پوشی انصاف کے قتل کے مترادف ہوگی۔

حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے، اور جن افسران نے اس ظلم میں حصہ لیا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ عوام کو یہ یقین دلانا ضروری ہے کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے، نہ کہ ان کے خلاف۔

اگر آج ایک محنت کش کے ساتھ یہ ظلم نظر انداز کر دیا گیا، تو کل ہر عام شہری خود کو غیر محفوظ سمجھے گا۔ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، ورنہ یہ خاموشی خود ایک جرم بن جائے گی۔

30/04/2026
Photos from Killa Abdullah Newz's post 26/04/2026

قلعہ سیف اللہ: تصویر میں زیر نظر شخص خدائیداد نے کل 25 اپریل 2026 کو نسائی کے علاقے سے دو لڑکیوں (جمیلہ اور محبوبہ )کو اغواء کیا ہے اور اب ذرائع کے مطابق چمن کے راستے افغانستان جارہے ہیں پوسٹ کو شئیر کرکے مجرم کو گرفتار کرنے میں مدد کریں۔

25/04/2026

۔ فائرنگ سے دو افراد باچا ولد زعفران قوم پوپلزئ افغانستان
شاہ محمد ولد فائ محمد قوم پوپلزئی افغانستان جانبحق ہوئے پولیس فورس نے نعشوں کو ٹراما سنٹر میزئ اڈہ منتقل کر دیا ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا 7.50pm...2026.04.25

Photos from Killa Abdullah Newz's post 21/04/2026

قلعہ عبداللہ
کلی شامیر پیرعلیزی سرہ تعلق بدنام زمانہ ارمونی غل عمران ولد امان اللہ چی اول نمبر غل ارمونی دئ غل وپیزندی دہ عیبد اللہ کاکڑ خانو دہ گروپ سرہ میلاو دی abdulla

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Guliston?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Killa Abdullah
Guliston