Kaghan News

Kaghan News

Share

Social media activities. tv osr manserha . Vlogers News UpdateUpdate
All pakistan political and public news Update on tha spot .

live covereg all event and plitical jalsa meetings/ CEO Rafaqat Awan

29/09/2026

مانسہرہ کی بگڑتی صورتحال ایک مدرسہ کی طالبہ کو سرے عام گولیاں مار کر شہید کردیا ۔

29/09/2026

گزشتہ روز کچھ باتیں رہ گئ تھیں آج سن لیں ۔
سراد محمد یوسف صاحب اور ایم پی اے منیر حسین لغمانی صاحب کا دورہ کاغان کس نے کیا دیا ؟

fans #ایڈمن

29/09/2026

اگر ہم کسی بھی علاقے میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس سے حقیقی انقلاب آ سکتا ہے۔
​رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) منیر حسین لغمانی صاحب کی تعلیمی کاوشوں پر اہلیانِ علاقہ انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریباً 14 سرکاری اسکولوں کی اپگریڈیشن ان کا ایک تاریخی اقدام ہے، جس پر پورے علاقے کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔

29/09/2026

Mansehra Police

29/09/2026

افسوس مانسہرہ طلبہ کو تین گولیاں مار کر گاڑی سرے عام بھاگ گئی
اللہ اکبر کبیرا
انا للہ وانا الیہ راجعون
جہالت وظلم اور سفاکیت کی انتہاء ہوگئی ۔۔۔
گزشتہ کل بروز پیر 28 ستمبر 2026ء جامعہ فاطمۃ الزھراء رض للبنات لمبی ڈھیری مانسہرہ ،درجہ رابعہ کی ایک انتہائی لائق و فائق طالبہ" جب مدرسہ سے واپسی پر گھر کے پاس پہنچی تھی کہ ظالم درندوں نے تین گولیاں " سینہ،پیٹ اور ٹانگ " پر ماریں۔ بچی شرعی لباس،برقعہ،دستانے،جرابوں میں ملبوس اور حدیث وفقہ کی کتابیں اٹھائی ،خون میں لت پت ہوکر زمین پر گری ۔فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔لیکن رات آپریشنز کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئیں ۔
شہیدہ طالبہ کا جنازہ آج مورخہ 29 ستمبر،بوقتِ: 01 بجے،بمقام نزد جامعہ اشاعت الاسلام اختر آباد کالج دوراہا مانسہرہ میں ادا کیا گیا ۔
Mansehra Police

29/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا سعید احمد صاحب کی صاحبزادی، مفتی محمد منصور صاحب خطیب جامع مسجد راجوال و امام جامع مسجد کاغان کی بھتیجی کو بیدردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا ہے
جن کی نمازِ جنازہ آج دن 1 بجے کالج دورھار، مانسہرہ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اہلسنت والجماعت وادی کاغان اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کی شریک ہے

Photos from Kaghan News's post 28/09/2026

بٹہ کنڈی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ: وادی کاغان ،ناران ،بٹہ کنڈی کے عوامی تحفظات کے حل کے لیے اہم پیش رفت

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع مانسہرہ سید جنید علی قاسم نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک سے اہم ملاقات کی، جس میں 236 میگاواٹ بٹہ کنڈی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے ناران ویلی کے عوام کے تحفظات اور دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سردار محمد یوسف نے ناران ویلی میں ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی، جہاں علاقے کے عوام نے بٹہ کنڈی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے مختلف تحفظات اور خدشات وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیے۔ عوام کی جانب سے بالخصوص دریائے کنہار کے مختلف مقامات پر پانی کے مسائل، پانی کے بہاؤ اور علاقے کے قدرتی ماحول سے متعلق اہم نکات اٹھائے گئے۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ ناران میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں عوامی نمائندگان، مقامی افراد اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان کو شامل کرکے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، تاکہ عوام کے تحفظات کو سنا جا سکے اور تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے صوبائی سیکرٹری توانائی/بجلی کی پیداوار کو باقاعدہ خط لکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔۔

28/09/2026

سردار محمد یوسف صاحب کا دورہ کاغان ویلی شکر الحمد للہ کچھ لوگوں کی ویلی میں گھومنے کی خواہش پوری ہوئ دوسری جانب ایم پی اے منیر حسین لغمانی صاحب کادورہ ۔فرق کیا ہے ۔

28/09/2026

جناب ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈوکیٹ کی ذاتی دلچسپی اور انتھک کوششوں سے راجوال واٹر سپلائی سکیم اور سیاحتی روڈ کی منظوری ممکن ہوئی۔ اس عظیم الشان اور عوامی فلاح کے منصوبے پر اہلیانِ راجوال کی طرف سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
​

Photos from Kaghan News's post 28/09/2026

کاغان
وفاقی وزیر مذہبی آمور سردار محمد یوسف اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید جنید علی قاسم کاغان میں صحافی شاکر زمان و صدر پریس کلب کاغان سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کررہے ہیں قاضی محمد صادق کھٹانہ،فاروق مغل اور سردار لیاقت کسانہ بھی موجود ہیں

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Rajwal Kaghan Valley Balakot Mansehra
Dubai
21230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaghan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Dubai.