NSR official Tv
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NSR official Tv, Nail salon, Pakur.
NSR official Tv Nail salon
ہمارا خون بھی شامل ہے تزئین گلستاں میں
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے
بقلم: نصیرالدین بن نور إسلام شیخ پاکوڑی
قارئین کرام:-
انسان اس دنیا میں اللہ تعالی کی تمام مخلوقات میں سب سے اعلی و اشرف مخلوق ہیں
نسل انسانی میں بہت سی ایسی خصوصیات ہیں جس کی وجہ سے ان کو دیگر مخلوقات پر ممتاز حاصل ہے انہیں خصوصیات میں سے ایک خصوصیت آزادی کی نعمت ہے۔
اللہ تعالی نے انسان کو کسی کے تابع پیدا نہیں کیا بلکہ اللہ تعالی نے دنیا کی تمام چیزوں کو اس کے تابع اور ماتحت پیدا کیا ہے
فرمان الہی ہے" هو الذي خلق لكم ما في الارض جميعا"
وہ ذات جس نے دنیا کی تمام اشیاں تمہارے تابع کر دی ہے۔
آزادی انسان کی ایک پیدائشی و فطری حق ہے لہذا کوئی بھی عقل سلیم آدمی بےجا کسی کی غلامی کرنا تسلیم نہیں کرتا اور کرنا بھی نہیں چاہے گا کیونکہ اللہ نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے اور وہ آزادانہ زندگی گزارنا پسند کرتا ہے لیکن کبھی انسان اور کبھی کبھار تو بڑی بڑی قومیں بھی دوسروں کی غلامی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے
اسی طرح فرنگیوں کی ایک ٹولی 16 صدی عیسوی میں تجارت کی غرض سے ہندوستان میں داخل ہوا اور پھر رفتہ رفتہ پورے ہندوستان پر قابض آگئ۔
پھر ہندوستانی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جانے لگے،خون پانی سے زیادہ سستا اور جانیں بے قیمت ہو گئی تھی امرتسر کے جلیان باغ میں ہندوستانیوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی جس کو سن کر آج بھی جسم و روح کانپ اٹھتا ہے
اسی طرح دہلی پر قبضہ کے بعد ہزاروں ہندوستانیوں کو پھانسی دے دی گئی، توپ سے اڑا دیا گیا اور بعض کو تو گولیوں سے چھنی کیا گیا۔
الغرض انگریزی حکومت کے خلاف ایک لفظ بھی کہنا گویا موت کو دعوت دینا تھا پھر 17 صدی کے آخر میں آزادی کے سورج کی ایک کرن نظر آئی جب ہندوستانی علماء و عوام نے ان فرنگیوں کے خلاف بغاوت کی آواز بلند کی اور ہندوستان کو آزاد کرنے میں لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں مسلم علماء کرام اور عوام نے اپنی اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی اس کے بعد جا کر ہمارے وطن عزیز آزاد ہوا ہے۔
لیکن افسوس کہ آج اس تاریخ کو فراموش کیا جا رہا ہے اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ ملک کی آزادی میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی تمام مذاہب کے ماننے والوں نے اپنا اپنا خون بہایا ہے۔
لیکن اج بالخصوص مسلم علماء و عوام کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے لہذا آج اس تاریخ کو عوام الناس کے سامنے بیان کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
لوگ کہتے ہیں کہ مسلمانوں نے ہندوؤں کے ساتھ مل کر آزادی کی لڑائی لڑی حالانکہ ہندوستانی عوام میں سب سے پہلے آزادی کی روح پھونکنے والے حجة الاسلام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ایک مسلمان ہی تھے
ہندوستان کو دارالحرب کہہ کر انگریز کے خلاف جہاد کا فتوی دینے والے شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی ایک مسلمان ہی تھے
ہندوستان کو آزاد کرنے کی خاطر 18 سال تک جزائر انڈومان میں کالا پانی کی المناک سزا پانے والے جعفر تھانیسری اور مولانا فضل حق خیرابادی مسلمان ہی تھے
"سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا" کہہ کر ہندوستان کی عظمت بڑھانے والے اللہ علامہ اقبال ایک مسلمان ہی تھے
ہندوستانی ترنگے کا ڈیزائن بنانے والے سریہ بدرالدین ایک مسلمان ہی تھے
27 سال کی عمر میں اپنے ملک کی خاطر تختہ دار میں لٹکنے والے اشفاق اللہ خان ایک مسلمان ہی تھے
مناظرہ اسلام شیخ ثنا اللہ امرتسری، محمود حسین مدنی، مولانا عبداللہ سیندھی ٹیپو سلطان وغیرہ مسلمان ہی تھے
اسی طرح اور بھی بہت سارے اسماں ہیں جنہوں نے ہندوستان کو آزاد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مگر افسوس کہ آج بالخصوص مسلم علماء و عوام کو فراموش کیا جا رہا ہے۔
یہ تاریخ حقائق کی کچھ جھلکیاں صرف اس لیے پیش کی گئی ہے کہ جب سارا ہندوستان 15 اگست اور 26 جنوری کے موقع پر خوشیاں منائیں تو ان محبان وطن اور ان کی قربانیوں کو ضرور یاد کریں
خصوصا آج کے ماحول میں ہندوستانی مسلمانوں کو ان حقائق سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Pakur
