Sheikh Lateif ul Islam writes

Sheikh Lateif ul Islam writes

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheikh Lateif ul Islam writes, Health/Beauty, Srinagar.

22/02/2026
30/07/2025

اگر ہماری ساری قلمیں، ساری تحریریں وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف ہوتیں تو ہمارا اسلامی محاذ اتنا خالی نہ ہوتا۔
یہی تو ہمارے بڑوں کا طریقہ تھا—
پاسبانِ ملت، رئیس القلم، مجاہدِ ملت ✍️🔥۔
انہوں نے اپنی ساری توانائی کفر و باطل پر صرف کی، ہاں! عقیدے کے اختلاف پر ضرور جواب دیا، مگر اپنوں کو کھلا میدان دیا۔
تو آؤ دوستو!
فیس بک اور سوشل میڈیا کو فتنہ، ارتداد، کفر اور باطل کے خلاف ہتھیار بناؤ ⚔️۔
اردو، ہندی، انگلش… جس زبان میں آتا ہے، جتنا آتا ہے، لکھو! بولو!
بڑے بننا ہے تو بڑوں کا طریقہ اپناؤ—

🦅 "تو شاہیں ہے! بسیرا کر پہاڑوں پر، چٹانوں پر!"

خاکسار 📝 حسرت مظفر پوری

29/07/2025

حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ

عنوان: سادگی

اس قدربے مثال فتوحات اورعظیم الشان کارناموں کے باوجودسادگی اورزُہدوتقویٰ کایہ عالم تھا کہ فرشِ خاک پرہی لیٹتے،کسی پتھرکواپناتکیہ بنالیتے،پیوندلگے ہوئے کپڑے پہنتے، اکثرکسی سالن کے بغیرصرف زیتون کے تیل کے ساتھ ہی خشک روٹی کھالیتے،زندگی ہرقسم کے کروفر ٗ نمودونمائش اورٹھاٹ باٹ سے خالی…مگرجلال ایسا…کہ…کوئی شہنشاہ بھی اس کی تاب نہ لاسکتاتھا…عبادتِ الٰہی میں اپنی مثال آپ تھے،خشیتِ الٰہیہ کاہمیشہ غلبہ رہتا…اورمزاج پراکثررقت طاری رہتی تھی۔
فتحِ بیت المقدس کے انتہائی یادگاراورتاریخی موقع پرجب مدینہ منورہ میں حضرت علی بن ابی طالب ؓ کواپنانائب مقررکرنے کے بعدبیت المقدس کی جانب عازمِ سفرہوئے توکیفیت یہ تھی کہ اس طویل سفرکیلئے بیت المال سے محض ایک اونٹ حاصل کیاگیاجس پروہ خود اورخادم باری باری سواری کرتے رہے۔
اُس وقت روئے زمین کی دونوں طاقتورترین سلطنتوں یعنی ’’فارس ‘‘اور’’روم‘‘ کے مقابلے میں فتح ونصرت کے جھنڈے گاڑنے…اورپھراسی کے نتیجے میں فتحِ بیت المقدس کے اس تاریخی موقع پر…رومیوں کاایک جمعِ غفیروہاں اُمڈآیاتھا…تاکہ مسلمانوں کے فرمانروا اوراس عظیم ترین فاتح کی محض ایک جھلک دیکھ سکیں جس نے بیک وقت قیصروکسریٰ کاغرور ہمیشہ کیلئے خا ک میں ملادیاتھا…جس کے ہاتھوں ان کی شان وشوکت کاسورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیاتھا، جس کی قیادت میں مٹھی بھرکلمہ گوصحرانشیں آندھی اورطوفان کی مانند ہرطرف چھاگئے تھے…تب ان سب نے اپنی کھلی آنکھوں سے یہ عجیب وغریب اورناقابلِ یقین منظردیکھاکہ یہ عظیم الشان فاتح وکشورکشا…عظیم اسلامی سلطنت کاوالی وفرمانروا…طویل سفرطے کرنے کے بعداب بیت المقدس میں داخل ہوتے وقت اُس کی کیفیت یہ ہے کہ… خودپاپیادہ…جبکہ خادم اونٹ پرسوار…مزیدیہ کہ اُس کے جسم پر جو لباس ہے…اُس میں ایک دونہیں …چودہ پیوندلگے ہوئے ہیں …اورجب اس موقع پرکسی نے لباس تبدیل کرنے کامشورہ دیاتھا…تب اس عظیم فرمانروانے آبِ زرسے لکھے جانے کے قابل ان تاریخی الفاظ میں مختصراوردوٹوک جواب دیتے ہوئے یوں کہاتھا ’’نَحنُ قَومٌ أَعَزَّنَا اللّہُ بِالاِسلَام…‘‘یعنی:’’اللہ نے ہمیں جوعزت دی ہے وہ صرف اسلام کی بدولت دی ہے،

28/07/2025

MashaaAllah

Photos from Sheikh Lateif ul Islam writes's post 28/07/2025

Category

Website

Address


Srinagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Lateif ul Islam writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Srinagar.