Mashar Haji Sadiq khan

Mashar Haji Sadiq khan

Share

Follow For New Updates

11/10/2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی جمہوریت، آئین اور عوامی مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہے، اسے فوری ختم کیا جائے: مظلوم عوامی تحریک

کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ عوامی مینڈیٹ، جمہوری اقدار اور عوام کے حقِ حکمرانی کے منافی ہے۔ وفاقی حکومت عوامی فیصلے کا احترام کرے اور خیبر پختونخوا سے گورنر راج فوری طور پر ختم کرکے جمہوری نظام کو آئینی تقاضوں کے مطابق چلنے دے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیاست طاقت کے استعمال، دباؤ اور انتظامی اقدامات کا نہیں بلکہ افہام و تفہیم، مذاکرات اور سیاسی بصیرت کا نام ہے۔ سیاسی اختلافات اور انتظامی مسائل کا حل جمہوری مکالمے کے ذریعے تلاش کیا جائے، نہ کہ ایسے اقدامات کے ذریعے جو عوام کے منتخب نمائندوں کے اختیار کو محدود کریں اور جمہوری عمل پر سوالات اٹھائیں۔

مظلوم عوامی تحریک نے سوال اٹھایا کہ اگر حالات کی خرابی کو گورنر راج کے نفاذ کی بنیاد بنایا گیا ہے تو پھر بلوچستان کی صورتحال کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جہاں امن و امان اور عوامی مسائل سنگین نوعیت کے ہیں۔ کیا ہر خراب صورتحال کا حل گورنر راج ہے، یا حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی تدبر، مؤثر حکمتِ عملی اور عوامی اعتماد کے ذریعے مسائل حل کریں؟

بیان میں مزید کہا گیا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے، سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور غیر معمولی اقدامات کو سیاسی مسائل کا مستقل حل نہ بنایا جائے۔ وفاقی حکومت تصادم کی سیاست سے گریز کرے، جمہوری اصولوں کا احترام کرے اور خیبر پختونخوا میں پیدا ہونے والی صورتحال کا حل آئینی و سیاسی طریقۂ کار کے ذریعے نکالے۔

مظلوم عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر آئینی تقاضوں اور عوامی مینڈیٹ کو مقدم رکھا جائے اور جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔

11/10/2026

اہم عوامی اعلان

مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے زیرِ اہتمام جمعہ، 16 اکتوبر 2026ء، شام 4 بجے پارٹی کے مرکزی دفتر، ڈاکٹر بانو روڈ، کوئٹہ میں تنظیم میں سوشل میڈیا ۔کی افادیت ‘‘ کے موضوع پرایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
تمام ذمہ داران اور عہدیداران سے بروقت شرکت کی اپیل ہے۔

آغاجان ہمدرد
صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات
مظلوم عوامی تحریک پاکستان

Photos from Mashar Haji Sadiq khan's post 09/10/2026

کوئٹہ: ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما حاجی سعید احمد خان نورزئی کی رہائش گاہ پر مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی، صوبائی مالیاتی سیکرٹری رؤف آزاد، یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر آغاجان ہمدرد، صوبائی رابطہ و آفس سیکرٹری اسلم زرکون، میر اویس وردگ، یوتھ ونگ کے صوبائی ترجمان باز نصرت، نعیم خان اچکزئی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تے حاجی سعید احمد خان نورزئی کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔۔

Photos from Mashar Haji Sadiq khan's post 08/10/2026

کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردار انور ناصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مختلف سیاسی امور، ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی، یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر آغاجان ہمدرد، آفس و رابطہ سیکرٹری اسلم زرکون اور دیگر رہنما بھی ھمراء تے

08/10/2026

🇾🇪

آج مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر جناب عباس خان درانی نے کراچی ڈویژن کے صدر حاجی شیر محمد اچکزئی کے مرکزی ڈسٹرکٹ ویسٹ دفتر کا دورہ کیا۔

دفتر آمد پر ضلع ویسٹ کے کارکنان اور ذمہ داران نے جناب عباس خان درانی کا پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس سے جناب عباس خان درانی، حاجی شیر محمد اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

تقریب کے ایک خوبصورت اور یادگار لمحے میں کراچی ڈویژن کے صدر حاجی شیر محمد اچکزئی نے جناب عباس خان درانی کو پشتون روایتی ثقافت اور مہمان نوازی کی علامت کے طور پر روایتی پشتون پگڑی/دستار پہنائی، جس سے تقریب کی خوبصورتی اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔ 🇵🇰

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری شیر علی خان، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ریاض علی سولنگی، ڈسٹرک ویسٹ کے نائب صدر کفایت اللہ خان، اوریوسی تری کے صدر زیاء اللہ یوسف زئی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین نے باہمی رابطے، تنظیمی امور اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ کارکنان نے بھرپور شرکت کے ذریعے اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات باہمی احترام، روایتی پشتون مہمان نوازی اور عوامی رابطے کی ایک خوبصورت مثال رہی۔ 🇾🇪

منجانب:
مظلوم عوامی تحریک پاکستان — کراچی ڈویژن

Photos from Mashar Haji Sadiq khan's post 08/10/2026

🇾🇪

آج مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر جناب عباس خان درانی نے کراچی ڈویژن کے صدر حاجی شیر محمد اچکزئی کے مرکزی ڈسٹرکٹ ویسٹ دفتر کا دورہ کیا۔

دفتر آمد پر ضلع ویسٹ کے کارکنان اور ذمہ داران نے جناب عباس خان درانی کا پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس سے جناب عباس خان درانی، حاجی شیر محمد اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

تقریب کے ایک خوبصورت اور یادگار لمحے میں کراچی ڈویژن کے صدر حاجی شیر محمد اچکزئی نے جناب عباس خان درانی کو پشتون روایتی ثقافت اور مہمان نوازی کی علامت کے طور پر روایتی پشتون پگڑی/دستار پہنائی، جس سے تقریب کی خوبصورتی اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔ 🇵🇰

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری شیر علی خان، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ریاض علی سولنگی، ڈسٹرک ویسٹ کے نائب صدر کفایت اللہ خان، اوریوسی تری کے صدر زیاء اللہ یوسف زئی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین نے باہمی رابطے، تنظیمی امور اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ کارکنان نے بھرپور شرکت کے ذریعے اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات باہمی احترام، روایتی پشتون مہمان نوازی اور عوامی رابطے کی ایک خوبصورت مثال رہی۔ 🇾🇪

منجانب:
مظلوم عوامی تحریک پاکستان — کراچی ڈویژن

08/10/2026

مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین صادق خان اچکزئی نے جمعرات کو لیاقت بازار میں ایک تقریب کے دوران سوشل میڈیا کے صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ایکٹیوسٹ روزی خان شوق میرے بھائی ہیں وہ جو بھی بات سوشل میڈیا پر کہہ رہے ہیں میں نے کبھی اس بات پر نہ تو غصے کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی میں نے کسی کو کہا ہے کہ وہ روزی خان شو کے خلاف کوئی کاروائی کریں میں ان چیزوں پر یقین نہیں رکھتا وہ بارہا اپنا یہ شوق پورا کریں میں ایک عوامی قبائلی اور سیاسی لیڈر ہوں میں ان چیزوں کو بالکل نظر انداز کرتا ہوں روزی خان شوق کے ساتھ اگر کوئی غیر مناسب رویہ کسی نے رکھا ھو تو اس کا مجھے علم نہیں ھے۔

Photos from Mashar Haji Sadiq khan's post 07/10/2026

پی بی 41 میں مظلوم عوامی تحریک کو مزید فعال اور منظم کرنے کا عزم

کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان حلقہ پی بی 41 کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس بلوچی اسٹریٹ میں حاجی محسن خان یوسفزئی کی رہائش گاہ پر ان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سمیت مظلوم عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب ندیم کاسی، صوبائی مالیات سیکرٹری رؤف آزاد، سیکرٹری اطلاعات و نشریات آغاجان ہمدرد، ارباب شہباز کاسی، میرویس وردگ، کفایت درانی، مطیع اللہ درانی، حسن خان خلجی، حاجی طالب آغا، اکرام عرف گوگا بھائی، نیکو بادیزئی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حلقہ پی بی 41 میں مظلوم عوامی تحریک کی تنظیمی فعالیت کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے گا اور ہر گلی، محلے اور یونین کی سطح پر یونٹ سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

شرکاء نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی کا پیغام اور منشور گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور رابطہ مہم جاری رکھی جائے گی، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کے لیے تنظیمی جدوجہد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

Photos from Mashar Haji Sadiq khan's post 05/10/2026

چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی کے نام سے جعلی Verified/Blue Badge فیس بک اکاؤنٹ کے خلاف NCCIA سے قانونی کارروائی کی درخواست۔۔۔

اسلام آباد: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد صادق خان اچکزئی نے اپنے نام، تصاویر اور شناخت کے غیرمجاز استعمال سے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد سے قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔ درخواست ان کے پرسنل سکرٹری قیوم شینواری نے جمع کرائی،
حاجی محمد صادق خان اچکزئی کے مطابق ان کے نام سے ماضی میں بھی متعدد جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے گئے، جن کی وہ باقاعدہ تردید کر چکے ہیں، تاہم اب ایک جعلی Verified/Blue Badge فیس بک اکاؤنٹ ان کے نام اور تصاویر استعمال کرتے ہوئے سیاسی نوعیت کی پوسٹس اور بیانات نشر کر رہا ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ جعلی اکاؤنٹ سے ایسی پوسٹس بھی کی جا رہی ہیں جنہیں ان سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جس سے عوام، کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
حاجی محمد صادق خان اچکزئی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ، اس کی پوسٹس اور اس سے جاری ہونے والے بیانات سے ان کا کوئی تعلق یا اجازت نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایسے اکاؤنٹ یا پوسٹ پر اعتماد کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ان کے مستند اور پارٹی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ضرور کریں۔
انہوں نے NCCIA سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ کے پیچھے موجود افراد کی شناخت، اکاؤنٹ کی ڈیجیٹل فرانزک تحقیقات اور دستیاب قانونی شواہد کی بنیاد پر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جعلی اکاؤنٹ کو معطل کروانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں۔
حاجی محمد صادق خان اچکزئی نے کہا کہ وہ اور مظلوم عوامی تحریک پاکستان NCCIA کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے اور جعلی اکاؤنٹ، پوسٹس، تصاویر اور دیگر متعلقہ شواہد تحقیقاتی ادارے کو فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جعلی Verified/Blue Badge پروفائلز اور غیرمصدقہ سیاسی بیانات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک مواد کی اطلاع متعلقہ حکام اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو دیں۔ این سی سی ائی کے ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ جعلی سوشل میڈیا پیجز بنانے والے جلد قانونی کے کٹہرے میں ہونگے اور ان کو سخت سزا دی جائیگی۔۔

جاری کردہ:
مظلوم عوامی تحریک پاکستان
اسلام آباد

Photos from Mashar Haji Sadiq khan's post 05/10/2026

چمن
فاتحہ خوانی،
نورزئ ہاؤس آمد مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی وطن یار خلجی،حافظ محمد اسلم ،حافظ قسیم خان،عبداللہ اور پارٹی کے دیگر ساتھیوں نے نورزئ ہاؤس میں شھید صدام خان کے فاتحہ خوانی کی ۔۔

Category

Address


Baloch Khan Hospital Chaman
Chaman
86000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashar Haji Sadiq khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Chaman.