Tahir Khan Dotani

Tahir Khan Dotani

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tahir Khan Dotani, Health/Beauty, zafarabad, Dera Ismail Khan.

Photos from Tahir Khan Dotani 's post 31/07/2026

🩸 آج خون عطیہ (Blood Donation) کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ایک تھیلی خون کسی کے لیے نئی زندگی کی امید بن سکتی ہے۔ آئیے انسانیت کی خدمت کے اس عظیم کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ خون کا عطیہ صرف خون نہیں بلکہ زندگی کا تحفہ ہے۔

"آج کسی کی ضرورت پوری کی، کل شاید ہمیں بھی کسی کی ضرورت پڑ جائے۔"

اللہ تعالیٰ اس چھوٹی سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️

Photos from Tahir Khan Dotani 's post 29/07/2026

الحمدللہ!

آج کی کامیاب شمولیتی تقریب پر محترم سردار علی امین خان گنڈاپور صاحب، تمام معزز بھائیوں، دوستوں اور اُن تمام ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے اپنی قیمتی شرکت سے اس موقع کو یادگار بنایا اور پاکستان تحریکِ انصاف کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔

آپ سب کا اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر عوام کی خدمت، اتحاد اور عمران خان کے وژن کی تکمیل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بہت بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے۔ آمین۔

طاہر رفیق دوتانی
یوتھ لیڈر، UC لچڑا وارڈ ون

Photos from Tahir Khan Dotani 's post 27/07/2026

الحمدللہ!

ڈبلیو ایس ایس سی کی نئی مشینری اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اہم تقریب میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔

اس موقع پر اے سی صاحب، ایس ایچ او عبدالغفار خان اور دیگر معزز دوستوں سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں علاقے کی ترقی، عوامی خدمت اور آئندہ کے منصوبوں پر مفید تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ان شاء اللہ عوام کی خدمت، اپنے علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

طاہر رفیق دوتانی
یوتھ لیڈر، پاکستان تحریکِ انصاف
یوسی لچرا، وارڈ نمبر 1

20/07/2026
20/07/2026

الحمدللہ! 🌹

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے صاحبزادے، سردار اسلم خان گنڈاپور عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے بعد بحفاظت ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے، جہاں اہلِ علاقہ، دوستوں اور چاہنے والوں نے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔

اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام عبادات کو اپنی رضا کے مطابق قبول فرمائے، اور انہیں صحت، سلامتی، عزت، خوشحالی، ایمان کی مضبوطی اور اپنی خاص رحمتوں سے ہمیشہ نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

اللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ عُمْرَتَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِي عُمْرِهِ وَرِزْقِهِ. آمین۔

💐 عمرہ کی مبارکباد اور وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

Photos from Tahir Khan Dotani 's post 17/07/2026

🤝🌹 اپنے پیارے بھائی سردار عدنان خان گنڈاپور صاحب کے ساتھ اہم سیاسی اور تنظیمی امور پر خوشگوار ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سابق جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان طاہر رفیق دوتانی، ثناءاللہ خان استرانہ، محمد گل نیازی، حبیب خان بیٹنی اور دیگر معزز دوست احباب بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران علاقے کی ترقی، عوامی مسائل، نوجوانوں کے کردار اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص، اتحاد اور عوام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری باہمی محبت و بھائی چارہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔ 🤲🇵🇰

10/07/2026

❤️🌹 اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں، بھائیوں اور بزرگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

آپ سب کی محبت، دعاؤں، اعتماد اور خلوص میرے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ خوش، سلامت اور کامیاب رکھے، اور ہماری یہ محبت و اخوت ہمیشہ قائم رہے۔

دل سے شکریہ! 🤝❤️

01/07/2026

وقت ایک خاموش منصف ہے، جو نہ شور مچاتا ہے، نہ اعلان کرتا ہے؛ بس ایک دن ایسا فیصلہ سناتا ہے کہ ہر چہرہ اپنی اصل پہچان میں آ جاتا ہے۔

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ظلم، دھوکا، منافقت یا غداری کرکے ہمیشہ بچ نکلیں گے، وہ شاید وقت کی عدالت سے ناواقف ہیں۔ مکافاتِ عمل کا پہیہ کبھی رکتا نہیں؛ وہ آہستہ ضرور چلتا ہے، مگر جب چلتا ہے تو بڑے سے بڑا غرور بھی مٹی میں ملا دیتا ہے۔

یاد رکھو!
جو بیج آج بوؤ گے، کل وہی فصل کاٹو گے۔
وفا بوؤ گے تو عزت ملے گی،
اور اگر غداری بوؤ گے تو رسوائی تمہارا مقدر بنے گی۔

وقت سب کا حساب رکھتا ہے… بس فیصلہ آنے میں دیر ہو سکتی ہے، اندھیر نہیں۔

#حقیقت #زندگی #انصاف

یوسی لھچرا، ڈیرہ نیوز، TRD

02/06/2026

ترقی کا سفر جاری ہے، خدمت کا عزم برقرار ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سردار علی امین خان گنڈاپور، فوکل پرسن محمد نواز خان اور چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی سردار نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی خصوصی توجہ اور نگرانی میں یونین کونسل لچھرا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
علاقے کی ترقی، عوام کی سہولت اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ تمام جاری منصوبے بروقت مکمل کرکے عوام کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ علاقے کے لوگ ان ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ہم اپنے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور علاقے کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ ترقی، خدمت اور عوامی فلاح کا یہ سفر ان شاء اللہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Zafarabad
Dera Ismail Khan