Gilgit Baltistan News

Gilgit Baltistan News

Share

plese only use purpose of
GB circumstances News ہر پل ہر خبر پر نظر

01/10/2026

*اہم اعلان برائے خواتین حلقہ 3 بگروٹ - بروز پیر*

انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صوبائی صدر و رکن قومی اسمبلی محترمہ *کلثوم مہدی صاحبہ بروز پیر* کو بگروٹ کا خصوصی دورہ کریں گی،

*اس دورے کا خاص مقصد اسمبلی میں بگروٹ کی خواتین کی آواز بننا ہے۔*

*1. اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی:* محترمہ کلثوم مہدی صاحبہ گلگت بلتستان اسمبلی اور قومی اسمبلی میں بگروٹ کی خواتین کے حقوق، تعلیم اور صحت کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائیں گی۔

*2. نوجوان بچیوں کے لیے خصوصی پروگرام:* ہماری نوجوان بیٹیوں اور بچیوں کے لیے ہنر، سکلز، سلائی کڑھائی، کمپیوٹر اور چھوٹے کاروبار کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا تاکہ وہ گھر بیٹھے بااختیار بن سکیں۔

*3. خواتین سے براہ راست ملاقات:* اس دورے میں بگروٹ کی تمام ماؤں، بہنوں سے کھلی کچہری کی جائے گی، ان کے مسائل سنے جائیں گے اور موقع پر حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Gilgit Baltistan News

01/10/2026

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اس حد تک طاقتور ہوچکی ہے کہ اس کے غلط استعمال سے ایسے تباہ کن واقعات رونما ہوسکتے ہیں جن کے نتیجے میں ایک ارب افراد تک ہلاک ہوسکتے ہیں۔


Gilgit Baltistan News

01/10/2026

رکن گلگت بلتستان اسمبلی اختر عباس کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا مشیر برائے محکمہ خوراک مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن جاری
Gilgit Baltistan News

01/10/2026
01/10/2026

Good morning
Gilgit Baltistan News

01/10/2026

تازہ ترین ⚡ GBCSA الیکشن 2026
سیکرٹری ضمیر عباس بلا مقابلہ صدر اور ایڈیشنل سیکرٹری ارشاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
Gilgit Baltistan News

Photos from Gilgit Baltistan News's post 30/09/2026

گلگت بلتستان کے میڈیکل کوٹے کی میرٹ لسٹ جاری ہوگئی۔ جو میرٹ پر آئے مبارک، اور جو نہیں آئے انہیں بھی نیک خواہشات۔

میڈیکل کی پانچ سالہ سخت تعلیم، ایک سال ہاؤس جاب اور پھر اسپیشلائزیشن کے باوجود روزگار آج بھی بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ان کے روزگار اور مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرے۔
Gilgit Baltistan News

Photos from Gilgit Baltistan News's post 30/09/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نومنتخب صدر ڈاکٹر بہادر شاہ کی قیادت میں ڈاکٹروں کا ایک نمائندہ وفد ملاقات کر رہا ہے ۔۔۔
Gilgit Baltistan News
YDA Gilgit Baltistan

Photos from Gilgit Baltistan News's post 29/09/2026

گلگت: کمانڈر ایف سی این اے سے قائدِ ملت اہلِ تشیع گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی کی قیادت میں مرکزی امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کی الوداعی ملاقات

کمانڈر ایف سی این اے نے قائدِ ملت اہلِ تشیع گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی کی قیادت میں آئے ہوئے مرکزی امامیہ گلگت بلتستان کے وفد سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کمانڈر ایف سی این اے نے گلگت بلتستان میں پائیدار امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علمائے کرام کے مثبت کردار کو سراہا۔

اس موقع پر علمائے کرام نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے لیے پاک فوج، بالخصوص کمانڈر ایف سی این اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے دورِ تعیناتی کے دوران ادا کیے گئے کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

علمائے کرام نے گلگت بلتستان میں پائیدار امن، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Gilgit Baltistan News

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit