SK Write,s
زندگی کی حقیقتیں ناولوں میں لکھی گئی دلکش لائنوں سے بہت مختلف ہوتی ہے
26/07/2026
*جگلوٹ سکردو روڈ/ شاہراہِ بلتستان سسی پل اپڈیٹ*
مورخہ: 26 جولائی 2026 | وقت: شام 7:43 بجے
تمام شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سسی پل پر بیلی برج کی تنصیب آخری مراحل میں تھا، تاہم پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کے باعث پل کے سروں پر شدید کٹاؤ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں پل کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھولنا فی الحال ممکن نہیں رہا۔
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کے تحت بیلی برج کو دوبارہ ہٹا کر ازسرِنو نصب کیا جائے گا۔ اس عمل کی تکمیل میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگنے کا امکان ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
*ڈپٹی کمشنر سکردو*
25/07/2026
پاکستان میں جینا مشکل ہو گیا پبلک نیوز کے روڈ شو میں نوجوان آبدیدہ ہو گیا
دوران گفتگو نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے
نوجوان کاکہنا تھا کہ پاکستان رہنے کے لیے نہیں رہ گیا، ملک میں کیا کریں،کس طرح رہیں؟ ملک کو چھوڑیں کیسے؟ آپ اعلان کریں کہ پاکستان کو کون کون چھوڑے گا، رب کعبہ کی قسم۔۔ اگر پاکستان بننے سے بڑی ہجرت نہ ہو، آپ اعلان تو کر کے دیکھیں کتنے نوجوان تنگ ہیں۔۔ کتنے لوگ پریشان ہیں، میں گاؤں کا رہائشی ہوں، وہاں لوگوں کے گھروں میں بل نہیں ہیں، ایک عورت روئی میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ کہنے لگی، دو چارپائیاں بیچ کر بجلی کا بل ادا کیا ہے، انہوں نے یہ حشر کیا ہے۔دوران گفتگو شہری روتا رہا
اللہ ان ظالم حکمرانوں کو تباہ و برباد کرے آمین 🤲
24/07/2026
*حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی جنگوں کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ*
دھمکی پر 10 روپے، ,🤣
میزائل چلانے پر 50 روپے اور،
جنگی جہاز تباہ ہونے پر 200 روپے پیٹرول بڑھانے کی تجویز...😋😋
🫣
24/07/2026
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی کے لئے کام تیز .., FWO نے بھاری مشینری کے ذریعے ڈائیورجن کے لئے کام کا اغاز کر دیا
24/07/2026
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان ملک کفایت کے سادگی۔
کل تانگیر ضلع دیامر فروی کے علاقے میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی۔ گھر، راستے اور فصلیں متاثر ہوئیں، اور لوگ مشکلات سے دوچار تھے۔ ایسے نازک وقت میں گلگت بلتستان کے ڈپٹی اسپیکر موقع پر پہنچے۔
تصویر خود گواہ ہے کہ پروٹوکول، کرسی اور بڑے بڑے دعوے سب ایک طرف رکھ دیے۔ مٹی میں لت پت جوتے، سادہ لباس، اور عوام کے درمیان کھڑے ہو کر ان کے دکھ درد سننا یہی اصل قیادت ہے۔
جب نمائندہ اپنے لوگوں کے ساتھ کیچڑ میں کھڑا ہو جائے تو یہ پیغام جاتا ہے کہ تم تنہا نہیں ہو، حکومت تمہارے ساتھ ہے۔
تانگیر کے سیلاب زدگان کے لیے ان کا یہ دورہ صرف ہمدردی نہیں تھا، بلکہ ایک عملی پیغام تھا کہ مشکل کی گھڑی میں قیادت عوام کے دروازے پر خود آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ متاثرین کی مشکلات آسان فرمائے اور ہمارے نمائندوں کو عوام کی خدمت کا مزید حوصلہ دے۔
23/07/2026
اس میں ایڈمن کیا کہنا چاہتا ہے رہنمائی فرمائیں😂🤭
23/07/2026
ہنزہ: گریلت گنش نالہ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ شدید بارش کے باعث آنے والے ریلے اور ملبے نے زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا جبکہ متعدد درخت تباہ ہو گٸے،سیلابی ریلے کے ملبے میں ایک ٹریکٹر دب گیا۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بھاری مشینری موقع پر بھیج کر ٹریکٹر کو ملبے سے نکالا جائے اور متاثرہ علاقے کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
22/07/2026
گلگت بلتستان کے شاہراہوں کے بارےمیں تازہ ترین صورتحال
استور ، جگلوٹ سکردو اور (غذر۔گلگت۔چترال) روڈ حالیہ بارشوں کے باعث بلاک ھیں ۔باقی ڈسٹرکٹ کے شاہراہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔
سفر کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اور روانگی سے قبل روڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے گلگت بلتستان پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
22/07/2026
✋✋
22/07/2026
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔
ایران کے شہر میرجاوہ کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب، جلیل القدر عالمِ دین اور اہلِ سنت کے عظیم راہنما حضرت شیخ محمد انور صاحب رحمہ اللہ کو بے دردی سے ش ہی د کر دیا گیا۔
آپ کی شہادت اہلِ سنت کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ایک ایسی باوقار آواز خاموش کر دی گئی جو حق، دین اور اہلِ سنت کی ترجمانی کرتی تھی۔
اللہ تعالیٰ حضرت شیخ محمد انور صاحب رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی شہادت کو قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ، شاگردوں، متعلقین اور تمام اہلِ سنت کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
✍️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
