Gujranwala Entertainment
گوجرانوالہ کی تازہ ترین خبریں
📢 عوامی آواز اور مقامی اپڈیٹس
🎬 انٹرٹینمنٹ | وائرل ویڈیوز | دلچسپ معلومات
📍 Gujranwala, Pakistan
19/09/2026
🚨 تھیٹر کی ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے تھیٹر سیل کر دیا!
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھیٹر کو سیل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا انتظامیہ کو پہلے معلوم نہیں تھا کہ تھیٹر میں اس نوعیت کی پرفارمنس ہو رہی ہے؟ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کارروائی کیوں کی گئی؟
🎖️ Gujranwala Entertainment
📊 91 فیصد پاکستانیوں نے کاروبار کرنا مشکل قرار دے دیا
ایک تازہ قومی سروے کے مطابق 91 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروبار شروع کرنا یا چلانا مشکل ہے۔
سروے میں ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام کاروبار کی سب سے بڑی رکاوٹ قرار پایا۔ جبکہ 19 فیصد نے قرض اور فنانسنگ تک محدود رسائی، 12 فیصد نے کرپشن اور 10 فیصد نے بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتوں کو کاروباری مشکلات کی بڑی وجوہات بتایا۔
یہ سروے Institute for Public Opinion Research (IPOR) نے 23 اگست سے 5 ستمبر 2026 کے دوران 5,155 افراد سے کیا۔
📌 Gujranwala Entertainment & News
🚨 گوجرانوالہ: 12 سالہ بچے کے قتل کی افسوسناک واردات
گوجرانوالہ کے علاقے ڈیرہ شاہ جمال میں مبینہ طور پر معمولی جھگڑے کے بعد ہم عمر دو بچوں نے 12 سالہ لقمان اقبال کو شیشے کی ٹوٹی بوتل سے زخمی کر دیا۔
شدید زخمی لقمان ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل
معصوم لقمان کی موت نے اہلخانہ اور اہلِ علاقہ کو غمزدہ کر دیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
😔 ایک معصوم بچے کی جان چلی گئی، آخر بچوں میں بڑھتا تشدد کب رکے گا؟
🎖️ Gujranwala Entertainment
16/09/2026
🥛 ایک خوبصورت اسلامی فرمان
جس ملک کی مارکیٹ سے خالص دودھ نہیں مل سکتا، اس ملک کا ہر شہری، اسے رسول اللہ ﷺ سے محبت کا دعویدار ہے، اسے اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہیے کہ وہ خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
🤲 ملاوٹ سے پاک معاشرہ، صحت مند معاشرہ
🎖️ Gujranwala Entertainment
#ملاوٹ
13/09/2026
"فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ"
"پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟" 🤍
انسانی جسم اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ایک حیرت انگیز شاہکار ہے۔ ہمارے کان کے اندر موجود ایک نہایت ننھی سی ہڈی اسٹیپس (Stapes) یا رکابی کہلاتی ہے، جو اتنی چھوٹی ہے کہ اسے چاول کے دانے سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے۔
یہ ننھی سی ہڈی اندرونی کان کے سماعتی نظام کا اہم حصہ ہے اور آواز کی لہروں کو آگے منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ذرا غور کریں، اللہ تعالیٰ نے ہماری سماعت جیسی عظیم نعمت کے لیے ہمارے جسم میں کتنی باریک اور حیرت انگیز ساخت بنائی ہے۔ ❤️
بے شک، انسان جتنا غور کرتا ہے، اتنا ہی اپنے رب کی قدرت کو پہچانتا ہے۔
اللہ ہمیں اپنی نعمتوں کی قدر کرنے اور ہر حال میں شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
Gujranwala Entertainment
13/09/2026
پاکستان میں مہنگائی اور غربت، عوام سے مزید کتنا صبر؟ 😔
آٹا، چینی، دالیں اور سبزیاں مہنگی، جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔
غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
🙏 حکمرانوں سے اپیل ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، کیونکہ برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
👇 آپ کے شہر میں مہنگائی کی کیا صورتحال ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
🎖️ Gujranwalatainment
Gujranwala ki har khabar, aap tak
#مہنگائی #غربت #پاکستان #عوام
13/09/2026
🚨 پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام پریشان
پٹرول کی بڑھتی قیمتیں صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، حکومتی پالیسیوں اور بھاری ٹیکسز نے بھی عوام پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔
مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کر دیا ہے۔ 😔
🙏 حکمرانوں سے اپیل ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں، مشکلات تو عوام پہلے ہی بہت برداشت کر رہی ہے۔
🎖️ Gujranwala Entertainment
12/09/2026
گوجرانوالہ کی ہر اہم خبر سب سے پہلے دیکھنے کے لیے ابھی Page Follow کریں۔"
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gujranwala City
Gujranwala
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
