Hakeem Mohsin Zia

Hakeem Mohsin Zia

Share

we provide natural health solutions

30/07/2026

بارشوں کا موسم ھے ، در و دیوار میں نمی ھے خدا را بہت احتیاط کیجیئے ، اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیئے ۔ بجلی کی تاروں پر خاص دھیان دیں ، بجلی سے چلنے والی چیزوں کے استعمال میں بہت محتاط رہیں ، آلات بجلی کے بٹن ، خصوصاََ لوھے کی کھڑکیاں ، دروازے ، گھر دفتر یا فیکٹری کے مرکزی دروازے ، بیرونی دروازوں پر لگی گھنٹی وغیرہ کو گیلے کپڑے گیلے ہاتھ ، ننگے پاؤں ہرگز نہ چھوئیں ، بجلی کے کھمبوں کے بہت قریب سے نہ گزریں ، بجلی کی ننگی تاریں دیکھیں تو واپڈہ آفس میں فوراً اطلاع کریں یا کسی ماہر الیکٹریشن کی مدد لیں ۔ عمارتوں کے بیرونی دروازوں اور دیواروں کے پاس سے گزرتی بجلی کی تاروں کا دھیان کیجیئے وہاں لگے پانی کے آہنی پائپ یا جنگلے وغیرہ لازمی دیکھیں کہیں کوئی تار وہاں چھو تو نہیں رہی ۔
آپ کی جان نہائت قیمتی ھے اس کی حفاظت کیجیے ، گھر سے نکلتے اور داخل ھوتے وقت ، بازار میں داخل ھوتے وقت کی دعائیں ، صبح شام کے مسنون اذکار اور نماز پنجگانہ کا التزام کیجیئے ۔

(((گھر سے نکلنے اور داخل ھونے کی دعائیں ، کومنٹس باکس میں پہلے کومنٹس ملاحظہ کریں)))

حالیہ موسم برسات کے آغاز سے اب تک کئی مقامات پر کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں بعض اموات بھی واقع ھوئی ہیں ، اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے ۔
گزشتہ روز گوجرانوالا میں دوسرا اندوہناک واقعہ رونما ھوا ھے جس میں راجہ کالونی جناح روڈ پہ عبداللہ نامی خوبرو نوجوان علی الصبح گھر کے بیرونی گیٹ سے نکلتے ھوئے کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔
زیر تحریر تصویر اسی نواجوان کی ھے ۔
چند دن قبل بھی گوجرانوالا کے محلہ بختے والا میں واقع علامہ اقبال روڈ پر بارش کے دوران گھر سے دہی لینے نکلا نوجوان سڑک پہ کھڑے پانی میں کرنٹ آنے سے موقع پر جاں بحق ھو گیا تھا اور بتایا گیا ھے کہ تین ماہ قبل اس کی شادی ھوئی تھی ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ،
اللھم اغفرلھما ورحمھما وادخلھما الجنہ ۔
اللہ کریم تمام اہل ایمان فوت شدگان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ اور اللہ کریم سب کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت کرے ۔

✍️۔ پیغامِ خیر خواہی !
*حکیم محسن ضیاء
الکرم نیچرل دواخانہ*
گوجرانوالا

28/05/2026
23/03/2026

السلام علیکم

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gujranwala