World news

World news

Share

hello guys this the page of daily news if u want daily news so follow the page

24/02/2023

حکومت کا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ
فل کورٹ بنا کر پانامہ لیکس سے معاملات کا جائزہ لیا جائے،نواز شریف کو تاحیات نا اہل کیا گیا،پی ٹی آئی کی جیل بھرو فلم فلاپ ہو گئی اب ڈوب مرو فلم چلائیں،وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش آئندہ ہے پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات سے متعلق 9 ججز پر مشتمل بینچ بنایا،سپریم کورٹ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرے،مختلف فریق سے پوچھیں اور ایسا حل دیں جو آنے والے وقت کیلئے آب حیات ہو۔
یہ فیصلہ 9 ججز نہیں بلکہ فل کورٹ کو سننا چاہیے،اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دینا چاہیے،پوری سپریم کورٹ اس مسئلے کا حل تلاش کرے،فل کورٹ بنا کر پانامہ لیکس سے معاملات کا جائزہ لیا جائے۔گئے،پوری قوم عدالتی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے،آئینی بحران آرٹیکل 63 کو ری رائٹ کرنے کا نتیجہ ہے۔

سیاستدانوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں،نواز شریف کے ساتھ نااںصافی ہوئی اور تاحیات نا اہل کیا گیا،جو ایوان صدر میں بیٹھا ہے وہ آرٹیکل 6 کا مرتکب ہوا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہماری تو ضمانتیں منسوخ ہو جاتی ہیں،ایک شخص کو عدلیہ لاڈ پیار سے کہتی ہیں لیکن وہ پھر بھی نہیں آتا۔ججز پر تنقید کیوں کی جاتی ہے،یہ اعلٰی عدلیہ سوال کرے،کچھ سوالات کے جوابات سپریم کورٹ میں ڈھونڈے جائیں گے۔
کیس سے ملکی پر منفی اور مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،ہم نے احتساب کرایا اور کیا کسی طبقے نے 75 سال میں احتساب کرایا؟ خواجہ آصف نے کہا ککہ پنجاب میں جس طرح ہماری حکومت ہٹائی گئی وہ سب کے سامنے ہے،اشرافیہ کیلئے 15،15 منٹ ٹریفک رک جاتی ہے،ہم باہر نکلیں تو ہماری لیے کوئی تانگہ کھڑا نہیں کرتا۔ایک لاکھ 68 ہزار تنخوا ہے ہم کوئی کروڑوں نہیں کما رہے،جو داغ ہمارے دامن پر لگے ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے،ہمیں کوئی نہ بتائے ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں
انکا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی جڑوں میں سیاسی کارکنوں کا خون شامل ہے،شاہ محمود قریشی کل پکڑا گیا اور آج رو رہا ہے،بیٹا عدالت میں ضمانت کرانے کیلئے آیا،صوبے میں بڑے ڈررامے باز لوگ ہیں،وین کے ساتھ تصویریں بناتے ہیں،جیل بھرو فلم فلاپ ہو گئی اب ڈوب مرو فلم چلائیں

24/02/2023

جیل بھرو تحریک میں فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی
قیدی وین کمیٹی چوک راولپنڈی سے سابق صوبائی وزیر کو لیکر روانہ ہو گئی،گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرائیں،فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا تیسرا دن،سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے کا سلسلہ جاری ہے،کمیٹی چوک راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے تیسرے دن پی ٹی آئی کارکنوں نے گرفتاریاں دینا شروع کر دی ہیں،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو قیدی وین کے اندر بٹھا لیا،کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔
کارکنوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی گرفتاری دے دی ہے،فیاض الحسن چوہان کو قیدی وین کمیٹی چوک سے لیکر روانہ ہو گئی،سابق صوبائی وزیر نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے عمران خان کیلئے گرفتاری دی ہے،گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرائیں،نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے اور نہ ہی درخواستیں کرائیں گے،جبکہ زلفی بخاری نے بھی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے،زلفی بخاری کے علاوہ عامر کیانی اور دیگر رہنما بھی جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کوآرڈینشن نے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ سی پی او کو ارسال کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جیل بھرو تحریک میں پشاور سے پی ٹی آئی کے 1200 رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی،پولیس لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کرتی رہی اور قیدی وین بھی موجود تھی۔ پولیس کے اعلانات کے باوجود کسی نے گرفتاری نہ دی،شام کے وقت 500 افراد جیل کے سامنے رہ گئے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ کے پی میں جیل بھرو تحریک کا پہلا مرحلہ انتہائی کامیاب رہا،ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے جس سے حکمران خوفزدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت شام تک جیل کے باہر موجود رہی،کامیاب تحریک پر لیڈر شپ اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

24/02/2023

ایپکس اجلاس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
ملاقات میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی
اسلام آباد ۔وزیر اعظم ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
ا یپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پہنچ گئے ہیں۔وزیر اعظم شہبازشریف نے جمعہ کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج 4بجے وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوگی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن وامان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gujrat