Urwa Tul Wusqa
🌸 Let’s learn and grow together
08/07/2026
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک دن پرانا سالن کھانا ٹھیک نہیں ہوتا، مگر میرا تجربہ کچھ اور ہی کہتا ہے۔
کل میں نے چکن کا سالن بنایا تھا، تھوڑا سا بچ گیا۔ آج صبح دال بنائی تو سوچا کیوں نہ وہی بچا ہوا چکن کا سالن اس میں شامل کر دوں۔
یقین کریں، جو چکن دال بنی اس کا ذائقہ اتنا لاجواب تھا کہ ہر نوالہ مزہ دے رہا تھا۔ بعض اوقات ایک دن پرانا سالن اپنے تمام مصالحے اور ذائقے مزید اچھی طرح جذب کر لیتا ہے، اسی لیے اگلے دن اس کا ذائقہ اور بھی نکھر جاتا ہے۔
تو جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک دن پرانا سالن کھانے سے لازمی کوئی مسئلہ ہوتا ہے، انہیں میرا سلام! اگر سالن کو صحیح طریقے سے محفوظ رکھا جائے تو نہ صرف وہ محفوظ رہتا ہے بلکہ کئی بار اس کا ذائقہ پہلے سے بھی زیادہ مزیدار ہو جاتا ہے
08/07/2026
آپ میں سے ایسے کون ہیں جنہیں چائے کی عادت ہے؟ اور کون ہے جو کافی کے بغیر دن شروع ہی نہیں کر سکتا؟
مجھے لگتا ہے کافی صرف نیند ہی نہیں بھگاتی، بلکہ دماغ کو بھی تازہ کر دیتی ہے..
آپ کا کیا خیال ہے؟�کیا واقعی کافی چائے سے زیادہ فریش محسوس کرواتی ہے، یا آپ اب بھی چائے کے دیوانے ہیں؟ ☕🍵
23/06/2026
:
“آج ایک معصوم بیٹی کے ساتھ ہونے والے ظلم نے دل کو ہلا کر رکھ دیا۔ 💔
وہ بھی کسی کی جان تھی، کسی کے خوابوں کا مرکز تھی، کسی کی دنیا تھی۔
زیادتی کے بعد قتل صرف ایک جرم نہیں، انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اللہ تعالیٰ اس معصوم بیٹی کی مغفرت فرمائے اور اس کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔ آمین۔ 🤲
آخر ہماری بیٹیاں کب محفوظ ہوں گی؟”
“آپ کے خیال میں بچوں کی اچھی تربیت کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے؟
✨ بچوں کو موبائل سے دور رکھنا ضروری ہے؟
✨ ان کے ساتھ روزانہ وقت گزارنا؟
✨ اچھے اخلاق سکھانا؟
✨ یا ان کی بات سننا اور انہیں سمجھنا
19/06/2026
السلام علیکم 🌸
جمعہ کے دن دوپہر کے کھانے میں آپ لوگ کیا بناتے ہیں؟
میرے لیے تو صرف جمعہ کا دن ایسا ہوتا ہے جب میں بغیر سوچے سمجھے پلاؤ بنا لیتی ہوں۔ 😄 باقی پورا ہفتہ یہی سوچتے ہوئے گزر جاتا ہے کہ آج کھانے میں کیا بناؤں۔ کبھی کبھی تو صرف مینیو سوچ سوچ کر ہی ٹینشن ہونے لگتی ہے۔
آپ سب بہنیں پلیز اپنے ہفتے کا مینیو شیئر کریں۔ آپ پیر سے اتوار تک عام طور پر کیا کیا بناتی ہیں؟ شاید آپ لوگوں کے آئیڈیاز سے میری اور بہت سی دوسری ماؤں کی بھی مدد ہو جائے۔ ❤️🍽
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Lahore
