Sania Malik Official

Sania Malik Official

Share

Official FB Page;
Sania Malik ( ملک زادی )

17/08/2024

🌸Worth Reading🌸

تحریر/ انعم قریشی

کل آپ دو کمروں کے گھر میں رہتے تھے۔۔۔
آج بہت سے لوگ ایک ہی گھر میں سیپریٹ روم میں رہ رہے ہیں۔۔

کل تک رات کو کُھلے آسماں کے نیچے فرش پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے پیڈسٹل فین چلا کر سو جایا کرتے تھے۔۔
آج آپ بِلوں سے بلبلانے کے باوجود اے سی کی ٹھنڈک افورڈ کر سکتے ہیں۔۔۔

کل تک مہینے میں ایک دو بار انڈہ شامی برگر کے ساتھ پیپسی پی کر لگتا تھا کہ بڑی عیاشی کر لی یار۔۔
آج کے ایف سی، میکڈونلڈ یا ہاوڈی کے مہنگے برگرز کھا کر پھر کسی نئی جگہ کو ٹرائے کرنے کے لیے اپنی لِسٹ میں مارک کر لیتے ہیں۔۔۔

کل تک بسوں، رکشوں یا وین میں دھکّے کھاتے سکول، کالج یا دفتر جاتے تھے۔۔۔
آج اپنی سواری ہے چاہے دو پہییوں والی، یا چار۔۔۔ پر اپنی ہے۔۔۔

کل تک گلی، محلّے میں کُھلے سکولوں کو بچوں کی تعلیم کے لیے کافی سمجھتے تھے۔۔
آج ایل جی ایس، بیکن ہاؤس، روٹس وغیرہ جیسے مہنگے سکولوں میں جب تک بچوں کو داخل نہ کرائیں تسلّی نہیں ہوتی۔۔۔

کل تک برانڈز کا نام تک نہیں معلوم تھا۔۔
آج یہ بھی معلوم ہے کہ کس برانڈ کی سمر کلیکشن زیادہ اچھی ہے۔۔۔ کس برانڈ پر کتنے پرسنٹ سیل کب لگنی ہے۔۔۔

کل تک محلّے کے سیلونز سے بالوں کی تراش خراش یا فیشیئلز کرا لیتے تھے۔۔۔
آج ٹونی اینڈ گائے، ڈپلیکس اور اسی قسم کے بڑے سیلونز سے مختلف ٹریٹمنٹس کے لیے بُکنگ چل رہی ہوتی ہے۔۔۔

تو دوستو!
ہم کل اپنے سادہ سے طرزِ زندگی میں بھی بجلی، گیس کے بِلوں اور مہنگائی سے پریشان تھے۔۔۔ آج بھی پریشان ہیں اور زیادہ اس لیے ہیں کہ ہم نے اپنا معیارِ زندگی پہلے کی نسبت بہتر کر لیا ہے اور اخراجات بڑھا لیے ہیں تو اس لائف سٹائل کو مینٹین کرنے کا پریشر زیادہ شدّت سے محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔
اگر آپ اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا آج کل سے کسی حد تک بہتر بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو اس کا جشن بہرحال بنتا ہے۔۔❤️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore