MMC Paramedical Association
Its related to peramedics and other relative activities
07/06/2026
محمد ریاض جنرل سیکٹری پیرامیڈکل ایسوسی ایشن مردان میڈیکل کمپلکس کے والد محترم وفات پاچکاہے جسکا جنازہ آج بتاریخ 7 جون 2026 بوقت 6:30 شیخانو کلے میں ادا کی جائےگی۔
مردان (14 اگست بروز جمعرات 2025)مردان میڈیکل کمپلکس مردان میں
( یومِ تشکر قیامِ پاکستان)
کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں باچا خان میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر امجد علی صاحب٫ ہسپتال ڈائیکٹر جناب ڈاکٹر فاضل صاحب ٫ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے HOD جناب ڈاکٹر زبیر جانان صاحب اور DMS ڈاکٹر قاسم صاحب سمیت پیرامیڈیکل ایسوایشن کے جنرل سیکٹری جناب محمد ریاض٫ کوارڈینیشن سیکٹری جناب عابد الہی٫فنانس سیکٹری جناب آصف اللہ اور لیبارٹری انچارج جناب کریم صاحب٫ ودیگر سینئر سٹاف نفاذ صاحب ریڈیالوجی انچارج٫ایمرجنسی انچارج سراج صاحب و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔
---------
مقررین نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیلتھ کمیونٹی کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور محنت کی تلقین کی۔
-------
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
منجانب:-پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن مردان میڈیکل کمپلکس
28/07/2025
اگیگا اور کوارڈینیشن کونسل کے مشترکہ احتجاج کے موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سجاد احمد اور جنرل سیکٹری محمد ریاض بمعہ کابینہ٫ پشاور اور مردان ڈویژن کے ساتھیوں نےاحتجاج میں شرکت۔
منجانب:- مردان میڈیکل کمپلکس٫باچا خان میڈیکل کالج و کالج آف ڈینٹسری مردان
28/07/2025
باچاخان ڈینٹل سیکشن کو کالج کا درجہ ملنے پر باچا خان ڈینٹل کالج کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل سٹاف نے ملک اصغر صاحب وائس پریزڈنٹ پیرامیڈیکل ایسوسیشن مردان کی سربراہی میں پرنسپل پروفیسر منیر خان صاحب کو مبارک باد دینے ان کے دفتر پر حاضری دی پروفیسر منیر خان صاحب نے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا
16/06/2025
جناب سجاد احمد MMC مردان کے پیرامیڈیکس کے صدر کی حیثیت سے اپنی لگن اور ایمانداری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے خلاف کوئی بھی منفی دعویٰ بے بنیاد ہے اور حسد پر مبنی ہے، جس کی کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے۔ ان کا بنیادی مقصد مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری لا نا ہے۔ ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ ایک بلیک میلر نے زنانہ مریض کے الٹراساؤنڈ کے وقت کمرے میں داخل ہونے اور ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو انہوں نے اس کے خلاف آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ اس بلیک میلر کو گرفتار کیا جائے ۔ وہ ایم ایم سی کے عملے کی حفاظت کے بھی زبردست حامی ہیں، ان لوگوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے پر حملہ کیا ہے۔
12/06/2025
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مردان کے زیر انتظام ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی ہیں ۔۔
آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 07/07/2025
www.etea.edu.pk
20/03/2025
ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں پیرامیڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی ہیں ۔۔
آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 06/05/2025
www.etea.edu.pk
08/03/2025
ڈی ایچ کیو ہسپتال میران شاہ نارتھ وزیرستان میں پیرامیڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی ہیں ۔۔۔
آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2025
www.etea.edu.pk
05/03/2025
01 جنوری 2025 سے پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین پر لاگو ہونے والے نئے پینشن فارمولے کا نوٹیفکیشن جاری۔
21/02/2025
نجی این جی او کو ہیلتھ پروجیکٹ کے لیے پیرامیڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی ہیں ۔۔۔
ہیلتھ پروجیکٹ درجہ ذیل اضلاع میں ہونگے۔۔۔
باجوڑ ، جنوبی وزیرستان لوئر ، لوئر کرم اور ڈی آئی خان
خواہشمند پیرامیڈیکس 10 مارچ 2025 تک درجہ ذیل ای میل پر اپنی سی وی بھیج دیں ۔۔
[email protected]
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mardan
