abdul basit

abdul basit

Share

Alhamdulillah ana muslim

22/09/2026

آخری مسکراہٹ

اس شخصیت کے بارے میں ہم کیا لکھیں اور کیا کہیں؟ الفاظ جیسے گنگ ہیں، قلم جیسے ٹھہر گیا ہے اور دل کسی ایک جملے پر آکر رک جاتا ہے۔
بس اتنا کہنے کی جسارت کریں گے کہ جن بنوریؒ کے تذکرے ہم کتابوں میں پڑھا کرتے تھے، جن کے واقعات سن کر دل میں علم، اخلاص، تواضع اور دردِ دین کی تصویریں بنتی تھیں، انہی تذکروں کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہم نے اس شخصیت میں اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی۔
ہم نے خود ان کی زبانِ مبارک سے یہ جملہ سنا تھا:
"اس جامعہ کی ایک ایک اینٹ میرے پیچھے روئے گی۔"
اس وقت ہم نے اسے ایک محبت بھرے جملے کے طور پر سنا تھا، مگر ہمیں کیا خبر تھی کہ ایک دن اسی جملے کی تعبیر ہماری آنکھوں کے سامنے ہوگی۔ ہم نے وہ منظر دیکھا کہ صرف جامعہ کے طلبہ ہی نہیں، بلکہ پورا علاقہ اس جدائی پر سوگوار تھا۔ مرد رو رہے تھے، خواتین اشک بار تھیں، طلبہ کے چہرے غم کی تصویر بنے ہوئے تھے؛ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے واقعی جامعہ کی اینٹ اینٹ اپنے محسن کی جدائی میں نوحہ کناں ہو۔
مگر سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ چند ہی گھنٹے پہلے وہ ہمارے درمیان موجود تھے۔
وہی چہرہ، وہی مسکراہٹ، وہی شفقت، وہی درس، وہی بے تکلف گفتگو!
اس روز بھی انہوں نے معمول سے زیادہ کلاس لی۔ خوب پڑھایا، خوب سمجھایا، اور حسبِ معمول طلبہ کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کیا۔ چند طلبہ کلاس سے باہر تھے، انہیں باہر ہی بیٹھنے کا کہا۔ ایک طالب علم سے کھڑکی کی کنڈی لگانے کو فرمایا اور مسکراتے ہوئے کہا:
"طلبہ بھی عجیب مخلوق ہیں، کہیں کھڑکی سے چھلانگ لگا کر نہ آجائیں!"
یہ جملہ کہا، خود بھی ہنسے، طلبہ بھی خوب ہنسے۔
مگر ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ اس چہرے کی ہمارے ساتھ آخری مسکراہٹ ہے۔
ہم تو اسے ایک معمول کا لمحہ سمجھ رہے تھے، مگر شاید پردۂ غیب میں کچھ اور لکھا جا چکا تھا۔ ہمیں کیا خبر تھی کہ وہ مسکراہٹ کسی اور ملاقات کی تیاری تھی؛ وہ چہرہ جسے ہم طلبہ کے ساتھ ہنستا دیکھ رہے تھے، شاید اپنے محبوبِ حقیقی کی ملاقات کی خوشی اپنے اندر لیے ہوئے تھا۔
چند گھنٹوں بعد وہی کلاس خاموش تھی، وہی جگہ خالی تھی، وہی کرسی منتظر تھی، مگر وہ شخصیت موجود نہ تھی۔
اور پھر ہمیں سمجھ آیا کہ بعض اوقات انسان جاتے جاتے بھی اپنے پیچھے ایسی نشانیاں چھوڑ جاتا ہے جنہیں وقت مٹا نہیں سکتا۔ ایک جملہ، ایک مسکراہٹ، ایک آخری سبق، ایک مختصر سی بات اور پھر پوری زندگی انہی یادوں کے سہارے گزر جاتی ہے۔
آج جب وہ آخری کلاس یاد آتی ہے تو دل کہتا ہے:
کاش! ہمیں معلوم ہوتا کہ یہ آخری درس ہے تو ہم ایک ایک لفظ کو دل میں اتار لیتے، اس چہرے کو جی بھر کر دیکھ لیتے اور اس آخری مسکراہٹ کو اپنی آنکھوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتے۔
لیکن موت کی خبر کبھی پہلے نہیں آتی؛ وہ تو آتی ہے تو صرف انسان نہیں لے جاتی، اپنے ساتھ ایک پوری دنیا لے جاتی ہے۔
اللہ جل شانہٗ اس مردِ حق، اس شفیق استاد اور اس عظیم شخصیت کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، ان کی تمام دینی و علمی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے اور ہمیں ان کی یاد کو صرف آنسوؤں تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے اخلاص، علم، عمل اور خدمت کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

06/09/2026

05/09/2026

20 million views

🇦🇷⚽ Argentina Footballers update!

Cuti Romero to Barcelona!? | Acuna and Garnacho almost of World Cup Squad | Mastantuono has impressed Scaloni.

04/09/2026

اب کہاں ہے وہ انسانیت کا درس دینے والے بھڑوے جس کو صرف مسجد و مدرسے پر تنقید کرنا آتا ہے اور بھونکنے لگتے ہیں
ظلم کی انتہا ۔۔۔
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 بنوں کے ٹیچر کی بدترین تشدد سے سکول کا چھوٹا طالبعلم جانبحق۔
استاد کے خلاف باقاعدہ 302 کا ایف آئی آر درج
لیکن افسوس کے بات یہ ہے ۔
کہ پاکستانی میڈیا حاموش ہے ۔اگر یہ مسلہ اللہ نہ کرے کوٸی مدرسے میں درپیش ہواتھا ۔
تو پھر اپ حضرات نے دیکھا تھا کہ کیسے میڈیا کُتے مدارس پر بونگتی تھی
کاپی

28/08/2026

MY new account follow me ❤️🇵🇰

28/08/2026

My new account follow me ❤️🇵🇰

27/08/2026

I got over 50 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

27/08/2026

😭یہ دنیا کی آخری آرام گاہ ہے 😭

26/08/2026

12 ربیع الاول

Category

Website

Address


Mardan