Mardan. com
Mardan current situation
21/07/2026
*🌧️ پریس ریلیز 🌧️*
*📅 مورخہ: 21 جولائی 2026*
*ٹریفک وارڈن پولیس مردان*
*"شدید بارش کے باوجود ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس میدان میں"*
*ریجنل پولیس آفیسر* و *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان* کی خصوصی ہدایات اور
*ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP* کے ویژن کے تحت
*ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان* اور *انچارج ٹریفک صابر حسین خان* کی نگرانی میں ٹریفک وارڈن پولیس کے افسران و جوان شدید بارش کے دوران بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔
*📍 کارکردگی کی تفصیل:*
1. *ٹریفک کی روانی:* شہر کے اہم چوک جات جن میں *چار سدہ چوک، منگل باغ چوک، سرکٹ ہاؤس چوک، کالج چوک، پاکستان چوک، طورو چوک، شگو پل اور پارہوتی چوک* شامل ہیں، پر پانی جمع ہونے کے باوجود ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا۔
2. *شہریوں کی رہنمائی:* بارش کے دوران پھسلن اور کم نظری کے باعث شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور ہر ممکن مدد فراہم کی گئی۔
3. *ناکہ بندیاں فعال:* *میر افضل خان بازار، شہیدان بازار، چاٹو چوک اور شمسی روڈ* پر ٹریفک اہلکار الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
4. *فورک لفٹر سروس:* بارش کے باعث جن گاڑیوں کے انجن بند ہو کر سڑک پر پھنس گئیں، ٹریفک پولیس نے فورک لفٹر کی مدد سے انہیں لفٹ کر کے محفوظ مقام تک پہنچایا تاکہ ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو۔
*🎙️ ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کا پیغام:*
> "موسم کی سختی ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ ٹریفک پولیس مردان ہر موسم میں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔"
*📢 شہریوں سے گزارش:*
بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ رفتار کم رکھیں، فاصلہ برقرار رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
*"بارش ہو یا دھوپ - ٹریفک پولیس آپ کے ساتھ"*
*"ٹریفک پولیس مردان - آپ کی سہولت، ہماری ترجیح"* 🇵🇰
_منجانب: ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس مردان
19/07/2026
*🚨 فائنل پریس ریلیز 🚨*
*📅 مورخہ:19 جولائی 2026*
*ٹریفک وارڈن پولیس مردان و ٹی ایم اے مردان*
*"منگل باغ، نیو اڈہ اور چار سدہ چوک میں نوپارکنگ و تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی"*
*ریجنل پولیس آفیسر* و *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان* کی خصوصی ہدایات اور
*ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP* کے ویژن کے تحت
*ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان* کی نگرانی میں
*انچارج ٹریفک صابر حسین خان* اور *ٹی ایم اے اہلکاروں* نے مشترکہ طور پر منگل باغ، نیو اڈہ اور چار سدہ چوک میں نوپارکنگ زون، ہتھ ریڑھی بانوں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔
*📍 کارروائی کی تفصیل:*
1. *نوپارکنگ زون کلیئر:* تینوں مقامات پر نوپارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کر کے ہٹایا گیا۔
2. *ہتھ ریڑھی بانوں کے خلاف ایکشن:* فٹ پاتھ اور سڑک پر قبضہ کرنے والی غیر قانونی ہتھ ریڑھیوں کے خلاف کارروائی۔
3. *تجاوزات کا خاتمہ:* دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی تجاوزات کو ہٹا کر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
4. *سامان کی تحویل:* ضبط شدہ تمام تجاوزات کا سامان ٹی ایم اے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایم اے آفس میں جمع کروا دیا۔
*🎙️ ایس پی ٹریفک سجاد احمد PSP کا پیغام:*
> "شہر کے مصروف ترین مقامات کو ٹریفک جام اور تجاوزات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کا یہ مشترکہ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔
*📢 عوام سے اپیل:*
شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ میں کھڑی کریں۔ تجاوزات سے گریز کریں تاکہ سب کے لیے آسانی پیدا ہو۔
*"منظم ٹریفک - خوبصورت شہر"*
*"ٹریفک پولیس مردان و ٹی ایم اے - عوام کی سہولت، ہماری ترجیح"* 🇵🇰
_منجانب: ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس مردان_
16/07/2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا،
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے حوالات میں موجود افراد سے ملاقات کی، ان سے ان کی گرفتاری اور زیرِ حراست ہونے کی وجوہات دریافت کیں اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں بھی استفسار کیا،
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی گفتگو کی اور ان کے پیشہ ورانہ امور، ڈیوٹی کے حالات اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ زیرِ حراست افراد کے ساتھ ہر صورت انسانی وقار، قانون اور آئین کے تقاضوں کے مطابق برتاؤ یقینی بنایا جائے اور ان کے تمام قانونی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھانہ عوام کے لیے انصاف اور تحفظ کی پہلی دہلیز ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کو وہاں عزت، سہولت اور فوری رسائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو باوقار، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کے تصور کے مطابق ریاست کی اصل طاقت کمزور اور بے سہارا افراد کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی مساوی فراہمی میں مضمر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام دوست، جوابدہ اور خدمت پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
یہی فرق ہوتا ہے حکمران اور عوامی لیڈر میں
16/07/2026
With Chris Finck – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
14/07/2026
چارسدہ نیوز اپڈیٹس
ریسکیو سروسز چارسدہ
چارسدہ: اتمانزئی بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو چارسدہ کی ایمبولینس اور ریکوری وہیکل نے عملے سمیت فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔
گاڑی میں سوار دونوں نوجوان، مہران اور سفیان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں ریسکیو ریکوری ٹیم نے گاڑی کے انجن اور باڈی کو نکال کر مالکان کے حوالے کر دیا۔
13/07/2026
یہ تصویر صرف ایک سپاہی یا ایک انسان کی نہیں، بلکہ ایک جذبے کی تصویر ہے؛ ایسا جذبہ جسے دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ شخص مردان کے جس چوک پر بھی ڈیوٹی انجام دے رہا ہو، وہاں کی رونق اور حسن بڑھا دیتا ہے۔ راقم کا تو دل چاہتا ہے کہ واپس جا کر دوبارہ اس کے پاس سے گزرے اور اس کے اندازِ ڈیوٹی کو دیکھے۔
عام طور پر وہ پی آر سی چوک مردان میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا ہے۔ اس کے منفرد اشارے راہگیروں اور ڈرائیوروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں، اور لوگ نہ صرف اس کی رہنمائی سے مستفید ہوتے ہیں بلکہ اس کے اندازِ کار سے لطف بھی اٹھاتے ہیں۔
موصوف کا نام جنید اعظم ہے۔ اس سے قبل وہ کئی پولیس چوکیوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، لیکن یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قدرت نے انہیں ٹریفک کی ذمہ داریوں کے لیے ہی پیدا کیا ہو۔
نہ تپتی دھوپ اس کے حوصلے پست کر سکتی ہے اور نہ ہی تھکن اس کے عزم کو شکست دے سکتی ہے۔ اس کے ٹریفک اشارے کسی ماہر اداکار کی حرکات کی مانند دلکش اور مؤثر ہوتے ہیں۔ وہ اس قدر لگن، محنت اور خلوص سے اپنا فرض ادا کرتا ہے کہ اگر اس کی تنخواہ لاکھوں میں بھی ہو تو کم محسوس ہو۔
موصوف کی خوبیوں اور خدمات پر اگر کئی صفحات بھی لکھے جائیں تو کم ہیں، تاہم فی الحال انہی چند سطور پر اکتفا کرتے ہوئے اپنی بات ان اشعار پر ختم کرتا ہوں:
فرض کی راہ میں جو ڈٹ کے کھڑا رہتا ہے
وقت آتا ہے تو وہ سب سے بڑا رہتا ہے
اپنا منصب جو امانت سمجھ کر نبھائے
وہی انسان زمانے میں عزت پائے
کام کرتے ہیں جو اخلاص و محبت کے ساتھ
نام روشن ہے انہی لوگوں کا عزت کے ساتھ
ہری چند چارسدہ: جرسی ، جرسی کراس اور فریزین گائے سے متعلق آپ کے سوالات اور ماہرین کے جوابات ۔اگر ویڈیو پسند آئے تو لائک،شیئر اور کمنٹ کے ساتھ چینل فالو کیجئے گا
💍 13 ہزار سے زائد بیٹیوں کے خواب، حقیقت بن گئے
الخدمت آسان نکاح پراجیکٹ سے ملک بھر میں اب تک 13 ہزار سے زائد یتیم اور مستحق بچیاں مستفید ہو چکی ہیں۔ پشاور میں مزید 34 جوڑوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا۔
13/07/2026
https://www.facebook.com/profile.php?id=61575639004475
Mardan. com Mardan current situation
10/07/2026
ریجنل پولیس آفیسر مردان کا رشکئی اسپیشل اکنامک زون نوشہرہ اور ایس ایس یو پولیس لائن مردان کا دورہ، سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ
مردان:ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے رشکئی اسپیشل اکنامک زون نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) سے وابستہ اہم منصوبوں، غیر ملکی ماہرین اور صنعتی تنصیبات کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے آر پی او مردان کو سکیورٹی پلان، تعینات نفری، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، چیک پوسٹوں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، گشت کے نظام، ایمرجنسی رسپانس پلان اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ آر پی او نے مختلف سکیورٹی پوائنٹس، ناکہ جات اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور الرٹنس کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر آر پی او قاسم علی خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے، جس کی حفاظت خیبر پختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سکیورٹی انتظامات کو ہر وقت مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں کے مطابق برقرار رکھا جائے۔
بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے اسپیشل سکیورٹی یونٹ (SSU) پولیس لائن مردان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس لائنز کےسکیورٹی اقدامات، اسلحہ و ایمونیشن، کنٹرول روم، بیرکس، ڈیوٹی روسٹر اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ آفسران کو ضروری ہدایات جاری کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Porhoti Police Station Mardan
Mardan
123456
