Dr.Sikandar Hayat Rana
MBBS • FCPS(ʀ)
🧠 ᴺᵉᵘʳᵒˢᵘʳᵍᵉʳʸ ᴿᵉˢⁱᵈᵉⁿᵗ
🎓 Diplomate of Family Medicine
「 ʙʀᴀɪɴ • ꜱᴘɪɴᴇ • ᴛʀᴀᴜᴍᴀ 」
ایک دن کی سیر ❤️
25/08/2026
آج ہمارے پاس ایک 45 سالہ خاتون مریضہ پاؤں کے lateral malleolus کے قریب ایک پرانے اور نہ بھرنے والے ulcerated wound کے ساتھ آئیں۔ معائنے کے بعد زخم کی وجہ جاننے اور کسی خطرناک pathology، خصوصاً malignancy، کو exclude کرنے کے لیے wedge biopsy لی گئی۔
یہ ایک ایسی بایوپسی ہے جس میں زخم کے کنارے سے پچر/مثلث(Triangle)نما ٹشو کا ٹکڑا نکالا جاتا ہے، جس میں عموماً زخم کا کنارہ اور ساتھ موجود نسبتاً نارمل جلد دونوں شامل ہوتے ہیں
ٹراما سینٹر کے پہلے دو بیڈ خالی کیوں رکھے جاتے ہیں؟
مریض اور لواحقین اکثر ہماری بات نہیں سمجھتے، لیکن ان دو بیڈز کا خالی ہونا کسی کی جان بچا سکتا ہے!
آج ہمارے پاس 61 سالہ مریض آیا جن کے جسم پر ایک جگہ کئی پھوڑے بن گئے تھے۔ وہاں شدید درد، سوجن اور پیپ موجود تھی۔
معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کاربنکل (Carbuncle) تھا۔ مریض کو شوگر بھی تھی، جو اس انفیکشن کی ایک اہم وجہ یا خطرے کو بڑھانے والا عنصر ہو سکتی ہے۔
ایسے مریضوں میں صرف زخم کا علاج کافی نہیں ہوتا بلکہ شوگر کو کنٹرول کرنا، انفیکشن کا مناسب علاج اور ضرورت کے مطابق پیپ کا اخراج بھی ضروری ہوتا ہے۔
یاد رکھیں: شوگر کے مریض میں بار بار ہونے والے پھوڑوں یا بڑے پیپ والے زخم کو معمولی نہ سمجھیں۔
یکبائ ٹاپ دیکھنے نکلے تھے، مگر راستے نے ہی بتا دیا کہ ہر منزل آسان نہیں ہوتی.ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک ایسی چوٹی ہے جہاں پہنچ کر لگتا ہے جیسے آپ بادلوں کے اوپر آ گئے ہوں… یہ ہے یکبائ ٹاپ!
نئی جگہ، نئے پہاڑ، اور یادگار سفر!❤️
23/08/2026
ہم بھی رکھتے ہیں دل ،پہاڑوں سا ❤️
مریض کو ہسپتال سے چھٹی ملنے پر ڈسچارج سلپ کیوں دی جاتی ہے؟
یہ صرف ایک کاغذ نہیں—اس میں مریض کی بیماری، علاج، ادویات اور آئندہ کی ہدایات کی اہم معلومات ہوتی ہیں۔
ڈسچارج سلپ کے یہ فائدے ہر مریض اور اس کے لواحقین کو ضرور معلوم ہونے چاہئیں۔
اگر آپ کو سڑک پر کوئی شخص بےہوش ملے تو سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟
غلطی سے اسے اٹھانا یا پانی پلانا خطرناک ہو سکتا ہے—آئیے جانتے ہیں صحیح طریقہ کیا ہے۔
21/08/2026
یہ ہمارے سرجیکل یونٹ ون، Allama Iqbal Teaching Hospital کی ایک تصویر ہے۔ بہت سے لوگوں کے کمنٹس اور پیغامات آتے ہیں کہ ہماری یونٹ میں کون کون سے سرجنز اور ڈاکٹرز موجود ہیں، تو آئیے آپ کو اپنی ٹیم سے متعارف کرواتے ہیں۔ ہماری یونٹ کے سربراہ HOD ڈاکٹر رضوان انور صاحب ہیں، ان کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن صاحب ہیں۔ اس کے بعد ہماری ٹیم میں سینئر رجسٹرارز (SRs) شامل ہیں، جن میں تقریباً آٹھ سے دس سینئر رجسٹرار ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے بعد PGRs اور House Officers (HOs) ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔ یوں ایک مکمل ٹیم اور ایک باقاعدہ کیڈٹ سسٹم مل کر پورے وارڈ کو چلاتا ہے، مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور آپریشنز و علاج کے مراحل کو آگے بڑھاتا ہے۔ آپ میں سے جو لوگ ہماری سرجیکل یونٹ ون میں اپنا علاج یا آپریشن کروانا چاہتے ہیں، وہ ہماری گزشتہ پوسٹ میں بتائے گئے OPD دنوں کے مطابق ہسپتال تشریف لائیں، چیک اپ کروائیں اور اپنی بیماری کے مناسب علاج کے لیے ہماری ٹیم سے رجوع کریں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر مریض کو بروقت، بہتر اور معیاری علاج فراہم کیا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Multan
