Zain_Writes
Fallow me
شبِ برات کی دعا
اے اللہ!
ہم اس مقدس رات میں تیرے حضور ہاتھ پھیلاتے ہیں۔
اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں اور تیری بے پایاں رحمت کے طلبگار ہیں۔
یا اللہ!
ہمارے ظاہر و باطن کے تمام گناہ معاف فرما،
جو ہم سے دانستہ ہوئے اور جو نادانستہ سرزد ہو گئے۔
یا رب!
ہمارے والدین، اساتذہ، مرحومین اور تمام اہلِ ایمان کی مغفرت فرما،
ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
اے اللہ!
اس رات ہمارے نصیبوں کے فیصلے فرما رہا ہے،
تو ہمارے حصے میں ایمان، سلامتی، عزت، رزقِ حلال اور خیر لکھ دے۔
یا اللہ!
ہمیں بیماریوں، پریشانیوں، فتنوں اور آفات سے محفوظ فرما،
ہمارے ملک، ہمارے شہر اور ہمارے گھروں میں امن عطا فرما۔
اے ربِ کریم!
ہمیں اپنا فرمانبردار بندہ بنا،
ہمارے دلوں کو ہدایت، تقویٰ اور محبتِ رسول ﷺ سے بھر دے۔
یا اللہ!
جو مانگا وہ بھی عطا فرما،
جو نہ مانگ سکے وہ بھی اپنے فضل سے عطا فرما۔
اے اللہ!
ہماری اس حاضری کو قبول فرما،
ہمیں بخش دے، ہمیں بدل دے، اور ہمیں اپنا بنا لے۔
آمین یا رب العالمین
بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی کا گھر ہے (یعنی) باغ اور انگور اور ہُم عُمَر بھرپور جوان عورتیں اور شراب کے چھلکتے ہوئے جام�
03/02/2026
"جیسے تم پر مصیبت اچانک آئی ویسے ہی راحت بھی اچانک آئے گی!"
*جیسے کہ فرمایا گیا:*
*وَمَا أَمْرُنَا إِلا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ…*
"اور ہمارا حکم تو ایک ہی بار ہوتا ہے،
پلک جھپکنے کی دیر جیسا"🪻🤍
*(سورہ قمر: 50)🌸*
20/12/2025
افسوس !!!! آزاد کشمیر سیاسی یتیم ہوگیا
آج ایک پرامن خطہ صرف سیاستدانوں اور اشرافیہ کی مراعات بچانے کے لیے میدانِ جنگ بنا دیا گیا ہے۔ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب فرانس میں انقلاب آیا تو انگلینڈ کے بادشاہ نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے عوام کے حقوق واپس کر دیے تاکہ ملک خونی انقلاب سے بچ جائے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں کوئی ایسا لیڈر دکھائی نہیں دیتا جو عوام کی فکرمند ہو؛ سب اپنے پیٹ اور اپنی اولادوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں، جبکہ عام آدمی مسلسل قربانیاں دے رہا ہے۔
یاد رکھیں—کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں بلکہ مل بیٹھ کر بات چیت اور مذاکرات سے نکلتا ہے۔ انٹرنیٹ بند کر کے مسئلے کا حل نہیں نکلتا اور نہ ہی طاقت کے زور پر مسائل ختم ہوتے ہیں۔ عوام کو پرامن احتجاج کا حق دیں اور مذاکرات کو ہر صورت روکا نہ جائے، ورنہ نقصان ہمارا اپنا ہوگا۔ کہیں ہم ایسے نقطے پر نہ پہنچ جائیں کہ واپسی کا کوئی راستہ باقی نہ رہے۔
ابھی بھی وقت ہے—ہوش کے ناخن لیں اور عوام کا سوچیں۔ سیاستدانوں کو یاد دلائیں کہ اصل طاقت عوام کی آواز میں ہے اور اداروں کو یاد دلائیں کہ انصاف اللہ کی صفت ہے اس کے بغیر امن نہیں آسکتا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Muzaffarabad
