Qamar u Din Shaheed Welfare

Qamar u Din Shaheed Welfare

Share

Qamar u din shaheed (sitara e juraat) welfare and education society.

18/09/2025

جمیل پبلک سکول پریم کوٹ سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قمرالدین شہید ستارۀ جررت کہ مزار پر سلامی دیتے ہوئے

Photos from Qamar u Din Shaheed Welfare's post 18/09/2025

چھ ستمبر یوم شہدائے ڈے حضرت مولانا حافظ محمد اقبال قاری صاحب قمر الدین شہید ستارہ جرات کے مزار پر ملکی سلامتی افواج پاکستان کے لیے شہیدوں اور غازیوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی

Photos from Qamar u Din Shaheed Welfare's post 18/09/2025

چھ ستمبر یوم شہدائے ڈے کے موقع پر قمر الدین شہید ستارہ جرت کے مزار پر یونین کونسل کٹکیر سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تمام احباب کا شکریہ

05/09/2025

6 ستمبر 1965ء کا دِن پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دِن ہے ۔ یہ وہی نافراموش دِن ہے جس دِن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرکے اپنی بزدلی اور بے بسی کا ثبوت دیا مگر شاید وہ بھول گئے تھےکہ پاکستان کی سرحدوں کے محافظ رات کی تاریکی میں بھی اپنا فرض نبھانا جانتے ہیں۔۔۔

سو جاؤ عزیزو کہ فصیلوں پہ ہر سمت
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں۔

جنگ محض ہتھیاروں سے نہیں بلکہ غیرت ، جرات اور قوتِ ایمانی سے جیتی جاتی ہےاور مسلمانوں میں یہ تمام خصوصیات ہوتی ہیں۔۔۔اُنھیں مرنے کا بھلا کیا خوف جو خود شہادت کے خواہشمند ہوں؟؟؟پاکستان کی مسلح افواج اور پُوری قوم نے بھارت کے ناپاک عزائم اور غیر اخلاقی جارحیت کے خلاف بہادری اور جرات مندی کے ساتھ دفاع کیا اور اپنے سے دس گنا بڑی طاقت کو ذلت آمیز پسپائی اور شکست پر مجبور کرکے اُس کے ناپاک عزائم کا بھرپور طریقے سے جواب دیتے ہوئے بھارت کا گھمنڈ اور تکبر خاک میں ملا دیا۔۔۔اِس وقت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی تھی ۔۔۔جس کے پاس جتنا تھا اس نے کیا ، لوگوں نے کھانے بنوا کر بارڈر پر بھجوانے کی کوششیں کی ۔۔۔ جن کے پاس اسلحے تھے وہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کے لیے نکلنے لگے ۔۔۔ پاک فوج کے زخمی جوانوں کو خون کے عطیات دینے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔۔۔ لوگوں کا بس نہیں چلتا تھا کہ پہلےان کا خون لیا جائے۔۔۔ جب آسمانوں میں جہازوں کا مقابلہ ہوتا تو لوگ گھروں میں چھپنے کی بجائے چھتوں پر چڑھ کر نعرہ تکبیر کے نعرے لگاتے۔۔ قومی ترانوں اور ملی نغموں کے ذریعے قوم کے محافظوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔۔۔۔
مٹنے کو تو یہ دُنیا بھی مٹ سکتی ہے لیکن
تاریخ کے اوراق سے میں مٹ نہیں سکتا

جب پاک فوج کا کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو بظاہر لوگ سمجھتے ہیں کہ بس وہی شخص شہید ہوا ہے سچ تو یہ ہے کہ اُس دِن اُس کا پُورا خاندان بلکہ پُوری ایک نسل شہید ہو جاتی ہے اور یہ شہادت کا احساس ہمیشہ اُن کے ساتھ رہتا ہے ۔۔۔ کبھی شہید کے بچوں کا دوسرے بچوں کو اپنے والد کے ساتھ دیکھ کر ، تو کبھی شہید کی اہلیہ کا اکیلے پہاڑ سی زندگی بچوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ، تو کبھی شہید کے والدین کا انتظار آنکھوں میں لئے دنیا سے رخصت ہو جانے تک ، ہر لمحہ یہ خاندان اپنی پوری زندگی شہید ہوتا رہتا ہے۔۔۔۔یہ قُربانی تو پُوری نسل کی قُربانی ہے ایسا جذبہ ، ایسی بہادری ہر شخص یا ہر خاندان کے نصیب میں نہیں آتی ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے ہاں شہید کا بہت رتبہ ہے۔
"اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے 'انہیں ہرگزمردہ مت کہو وہ زندہ ہیں مگر تم اُن کی زندگی کا شعور نہیں رکھتے۔"

اگر زندگی کا اختتام موت ہی ہے تو پھر اس کا بہترین انتخاب شہادت ہے۔۔۔دینِ اسلام میں شہید کا بہت بڑا رُتبہ ہے اور شہید کی اِس عزت و احترام اور اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں کہ پاکستانی قوم کا ہر شخص خود شہادت کی خواہش کرتا ہے۔۔جس قوم میں اتنا جذبہ ہو اُس کا دشمن کیا بگاڑے گا ۔۔۔

پاک فوج کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کا بھی بہت ساتھ دیتے ہیں۔۔۔ شہداء کی شہادت کے بعد اُس کے خاندان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پا ک فوج لمحہ بہ لمحہ شہداء کے خاندان کی بقاء کے لئے کوشاں رہتی ہے۔۔۔آفرین ہے اُن کے خاندانوں پر جو اپنے پیاروں کے بچھڑنے کے صدمے کو بڑے صبروتحمل کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔۔۔میں اُن تمام ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے مُلک کی دفاع کے لئے جان کا نذرانہ دیا اور جو ایک بیٹے کہ شہادت کے بعد باقی بیٹوں کو بھی پاک وطن اور دین کا بول بالا کرنے کے لئے وقف کر دیتی ہیں یا خواہش رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کا ہر جوان شہادت کو ترجیح دیتا ہے۔۔۔آج ہماری آزادی انہی شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔۔۔ جن کا قرض ہم تاحیات نہیں اُتار سکتے۔
تاریخ میں جب بہادروں اور شہیدوں کا نام لیا جاتا ہے تو پریم کورٹ کے باسیوں کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے پریم کوٹ کے عظیم فرزند قمر الدین شہید ستارہ جرات
1971 میں قاضی ناگ آزاد کشمیر میں دشمن سے لڑتے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔۔

اے راہ حق کے شہیدو وفا کی تصویروں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

05/09/2025

جشنِ عید میلاد النبی یوم دفاع پاکستان شہدائے پاکستان مورخہ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منایا جا رہا ہے جس میں مذہبی شخصیات اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گے
یہ پروگرام زیر سرپرستی مفتی سید عبد الطیف شاہ صاحب ہو رہا ہے ، مفتی سید عبد الطیف شاہ صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔
دعا کی سعادت سید انور شاہ صاحب حاصل کریں گے ۔
یونین کونسل کٹکیر کے تمام زعما سے شرکت کی اپیل ہے ۔
منجانب ۔
قمر الدین شہید ستارہ جراءت ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی رجسٹرڈ پریم کوٹ

03/09/2025

جشن عید میلاد النبی اور یومِ دفاع پاکستان
6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو پریم کوٹ ڈوگہ کے مقام پر قمر الدین شہید (ستارۂ جُرات) ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی اور یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رھا ھے جسمیں نعت شریف اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بچوں کی تقاریر ھوں گی اس کے علاوہ یوم دفاع پاکستان کے دن کی مناسبت سے بھی پروگرام ترتیب دیا گیا ھے پہلے قمر الدین شہید ستارہ جرات کے مزار پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ھوگی جس کے بعد شرکاء ڈوگہ سکول گراؤنڈ میں تشریف لائیں گے ۔
پروگرام ان شاءاللہ صبح 9 بجے شروع ھو گا جس میں تمام سکولوں کے بچے اور بچیاں جشن عید میلاد النبی اور یوم دفاع کے حوالے سے پروگرامات پیش کریں گے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی شفقت علی چوہدری صاحب ھوں گے ان کے علاؤہ ھماری یوسی کی مذہبی اور سیاسی قیادت بھی تشریف فرما ھوں گی اور اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے یہ ھمارے لیے اعزاز ہو گا کہ آپ سب دوست اس تاریخی موقع پر اپنی شرکت کے ذریعے وطنِ عزیز اور شہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں۔

یہ پروگرام ہم سب کا ہے، اور ہم سب نے مل کر اپنی محبت، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے اسے کامیاب بنانا ہے۔

یہ تقریب اُن شہداء اور غازیانِ وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی ہے جنہوں نے اپنے آج کو قربان کر کے ہمارا کل سنوارا۔ یہ وہ عظیم فرزند ہیں جنہوں نے جانوں کے نذرانے دے کر اس دھرتی کے دامن کو اپنے خون سے گلزار بنایا۔ ان کے سینوں پر سجے ہوئے تمغے، ستارۂ جُرات اور نشانِ حیدر اُن کی شجاعت کے گواہ ہیں، اور ان کی قبریں ہماری دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
سلام ہو اُن تمام شہداء پر جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کی بقا کو یقینی بنایا۔۔
متمنی شرکت ۔
شوکت اقبال قمر ۔
صدر قمر الدین شہید ستارہ جرات ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی پریم کوٹ ۔

17/08/2025
17/08/2025

I gained 470 followers, created 6 posts and received 172 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

07/06/2025

عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر میں اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ دن تمام مسلمانوں کیلئے ایثار، قربانی اور محبت و رواداری کے جذبات کی تجدید کا دن ہے جو حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی بےمثال قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم بھی ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے تیار رہیں۔

دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو۔ قربانی کا مقصدانسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنتا ہے جو کسی آزما ئش یا تکلیف دہ لمحات و حالات میں صبرو تحمل کا راستہ اختیار کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا نام ہے۔جو قومیں اِن اوصاف کی حامل ہوتی ہیں وہی قومیں باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ خوشحالی کی منازل طے کر پاتی ہیں

آج کے مقدس دن کے موقع پر عالم اسلام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید کے اجتماعات میں کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں کہ اللہ رب العزت انکی قربانیوں کے صدقے انہیں جلد کامیابی نصیب فرمائے۔

‎اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ یہ عید قرباں پوری امت مسلمہ کے لئے خیر اور رحمت کا پیغام لے کر آئے اور ہمیں صحیح معنوں میں اس کی روح کو سمجھنے اور اس
پر عمل کر نے کی توفیق عطا
فرمائے آمین
منجانب
قمر الدین شہید ستارہ جرات
ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Muzaffarabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Praim Kot
Muzaffarabad