SSP Reserves AJ&K

SSP Reserves AJ&K

Share

Official page

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 14/08/2025

14 اگست 2025 یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ریزروز پولیس آزاد کشمیر کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 06/08/2025

ریزروز پولیس آزاد کشمیر میں 5 سب انسپکٹر اور 5 اے ایس آئی صاحبان کو ترقیاب کر دیا گیا ۔رینک وئیرنگ سرمنی کا انعقاد ریزروز ہیڈکوارٹر پولیس لائنز مظفرآباد میں کیا گیا ۔سرمنی میں پروموٹ ہونے والے افسران کے فیملی ممبرز نے بھی شرکت کی ۔ایس پی ریزروز محمد ریاض مغل صاحب نے ترقیاب ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہیں موجود دور میں پولیس کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی استعداد کار بڑھانے کی طرف توجہ دلوائی ۔

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 04/08/2025

آج مورخہ 4 اگست 2025 یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ریزرو ہیڈ کواٹر پولیس لائنز مظفرآباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر جناب رانا عبدالجبار، ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد جناب یاسین قریشی صاحب ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر عرفان مسعود کشفی صاحب ،ایس پی ریزروز محمد ریاض مغل صاحب،ایس پی رینجرز اسرار الحق صاحب،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ثاقب عباسی صاحب اور شہداء کے اہل خانہ اور ورثاء نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں ریزروز پولیس آزاد کشمیر کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی ۔آفیسران بالا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کی بلندی دراجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ایس پی ریزروز ریاض مغل صاحب نے شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس شہداء اور ان کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا۔اللہ رب العزت شہداء کی قبور پر اپنی لاتعداد رحمتوں کا نزول فرمائیں اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں ۔

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 30/07/2025

ایس پی ریزروز سید عباس علی شاہ صاحب بطور ایس پی ضلع جہلم ویلی تعینات ہو گئے ۔ریزروز ہیڈکوارٹر پولیس لائنز مظفرآباد میں ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ایس پی رینجرز اسرار الحق صاحب،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ثاقب عباسی صاحب سمیت ریزروز پولیس آزاد کشمیر کے آفیسران و جوانان نے شرکت کی۔ایس پی صاحب ریزرو نے دوران تعیناتی ملازمین ریزروز کی خدمات کو سراہا ۔ان کا اظہار تھا کہ شعبہ ریزروز محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔الوداعی تقریب کے بعد ملازمین کا ایس پی صاحب کیلئے جذبہ دیدنی تھا۔ایس پی صاحب ریزرو کا اظہار تھا کہ وہ اس بےمثال خلوص اور محبت کے جذبات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ریزروز پولیس کے ساتھ ان کی وابستگی قائم رہے گی۔

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 23/07/2025

ایس پی ریزروز عباس علی صاحب سپیشل ڈیوٹی پر مامور ریزروز پولیس کے ساتھ دن کا کھانا کھا رہے ہیں ۔

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 22/07/2025

21جولائی 2025 ریزروز ہیڈکوارٹر پولیس لائنز مظفرآباد میں پولیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیرجناب رانا عبدالجبار نے ملازمین پولیس سے خطاب کیا۔تقریب میں ڈی آئی جی صاحب ریجن مظفرآباد،ڈی آئی جی صاحب ہیڈکوارٹرز/ریزروز رینجرز ،ڈی آئی جی صاحب سپیشل برانچ،ایس ایس پی صاحب مظفرآباد،ایس پی صاحب سی ٹی ڈی،ایس پی صاحب رینجرز نے بھی شرکت کی ۔میزبانی کے فرائض ایس پی ریزروز سید عباس علی شاہ صاحب نے ادا کیئے۔بعد ازاں مس جوانان پر بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران اور جوانان نے مل بیٹھ کر کھانا کھایا ۔

Photos from SSP Reserves AJ&K's post 14/07/2025

Today had an interaction with ARF and SF at Mirpur. Addressed them regarding their duties and also listened their concerns.

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Muzaffarabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Reserve HQ Police Line Muzaffarabad AK
Muzaffarabad