EPI PEI RHC Ekka Ghund
This is the official page of RHC Ekkaghund District Mohmand KP-TD.
28/05/2022
19/03/2022
یکہ غنڈ کے عوام الناس کیلئے خوشخبری ۔
یکہ غنڈ ہسپتال (RHC Ekkaghund)
میں ڈاکٹر شوکت خان صافی (انچارج آر ایچ سی یکہ غنڈ)کی انتک محنت و لگن سے ماہر /سپیشلسٹ ڈاکٹرز (میل اور فی میل) 24 گھنٹےاپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ماہر گائنی ڈاکٹرکی زیرنگرانی 24 گھنٹےڈیلیوری کی سہولت موجود ہے۔اس کے علاوہ ڈیلیوری کی صورت میں ڈیلیوری کٹ اور neonatal kit مفت فراہم کیے جائینگے۔
جبکہ اب ڈینٹیسٹری (ڈینٹل بلاک)میں ذیل سروسز باقاعدہ میسر ہے ۔
سکیلنگ۔
ایکسٹریکشن
فلنگ
کراونینگ
Follow corona isops
شکیل احمد (ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند ) کا کورونا اور پولیو مہم کے حوالے سے لوئر مہمند کت لوگوں کے نام اہم پیغام
ڈاکٹر وقار اللہ وزیر میڈیکل سپیشلسٹ (یونین کونسل میڈیکل آفیسر یکہ غنڈ) کا کورونا اور پولیو مہم کے حوالے سے ضلع مہمند کے لوگوں کے نام پیغام
یکہ غنڈ آر ایچ سی میں بہترین طبی سہولیات کے بارے میں نندارہ چینل کا خصوصی پروگرام
https://www.facebook.com/108531360810457/posts/238193437844248/
04/02/2021
RHC EKKAGHUND Mohmand
آر ایچ سی یکہ غنڈ میں بروز جعمرات28-1-2021 مختلف آلات و شعبہ جات کا افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے مشران ,سوشل ورکرز اور دینی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر حیات خان آفریدی تھے۔تقریب سے انچارج آر ایچ سی یکہ غنڈ جناب اقبال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکہ غنڈ ہسپتال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ۔یکہ غنڈ ہسپتال میں ڈینٹل بلاک کی مکمل فعالی, لیبارٹری, ای سی جی, الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرےکی سہولیات کے علاوہ ایمرجنسی مریضوں کو سو فیصد مفت ادویات اور باقی مریضوں کو ہسپتال سٹور میں موجود دوائی کی مکمل فراہمی سے غریب عوام کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نائٹ شفٹ سے علاقے کے عوام بہت خوش ہے کیونکہ ان کو اب شبقدر یا پشاور نہیں جانا پڑتا ہے۔ کیونکہ اب نائٹ شفٹ میں میڈیکل آفیسرز بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب حیات خان آفریدی نے کہا کہ آر ایچ سی یکہ غنڈ میں ڈاکٹر اقبال حسین کی سربراہی میں آر ایچ سی یکہ غنڈ کی کارکردگی خراج تحسین کے قابل ہے کیونکہ سٹاف کی کمی کے باوجود انہوں نے نائٹ شفٹ کے علاوہ مختلف بلاکس جس میں ڈینٹل بلاک کی فعالی, ایمرجنسی اور لیب ,الٹا ساؤنڈ اور ایکسرےبلاک کے اعلی قسم کی مشینری و آلات کی فراہمی جیسے سہولیات فراہم کئے۔جو کہ ان کی اخلاص, فرض شناسی اور علاقے کے عوام کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی یکہ غنڈ میں ڈاکٹر اقبال حسین چلڈرن سپیشلسٹ , ڈاکٹر وقار اللہ میڈیکل سپیشلسٹ جیسے قابل, فرض شناس ڈاکٹرز کے علاوہ فیمیل میڈیکل آفیسرز لوئر مہمند کیلئے ایک نعمت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوٹر مہمند کیلئے اور صحت مراکز کی تعمیر میری اولین ترجیح ہے ۔
تقریب کے اختتام پر علاقےکے عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب حیات خان آفریدی اور انچارج آر ایچ سی یکہ غنڈ ڈاکٹر اقبال حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واقعی کہ ڈی ایچ او صاحب اور انچارج آر ایچ سی یکہ غنڈ کی انتک محنت و لگن سے یکہ غنڈ ہسپتال میں بہت بہتری آئی ہے اور اب ہمیں اپنی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات میسر ہے جس پر ہم مذکورہ بالا کے بے حد مشکور ہے ۔
بعد ازاں جناب ڈاکٹر حیات خان آفریدی اور ڈاکٹر اقبال حسین نے مختلف بلاکس اور سروسز کا افتتاح کیا جس میں ڈینٹل بلاک کی مکمل فعالی,ایکسرے بلاک, ایمرجنسی روم و میڈیسن اورلیب کی مشینری افتتاح کیا۔
03/02/2021
محکمہ صحت کی جانب سے لیبر روم, گائنئ وارڈ اور گائنی او ٹی میں موبائل فون یا کسی قسم کے الیکٹرنک آلہ جو اواز کی ریکاڈنگ اور وڈیو بنانے کے لئے استعمال ہوں, پر مکمل پاپندی عائد کر دی گئ.
غلام حبیب صاحب (ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند) کا قومی انسداد پولیو مہم (30نومبر تا 4 دسمبر) کے حوالے سے اہم پیغام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
