N Wahab
Noor wahab
Nدرد سے میرے ، ہے تجھ کو بے قراری، ہائے ہائے
کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری، ہائے ہائے
تیرے دل میں گر نہ تھا آشوبِ غم کا حوصلہ
تُو نے پھر کیوں کی تھی میری غمگساری، ہائے ہائے
کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال؟
دُشمنی اپنی تھی، میری دوست داری، ہائے ہائے
عُمر بھر کا تُو نے پیمانِ وفا باندھا تو کیا!
عُمر کو بھی تَو نہیں ہے پائیداری، ہائے ہائے
زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی
یعنی تجھ سے تھی اِسے ناسازگاری، ہائے ہائے
گُل فشانی ہائے نازِ جلوہ کو کیا ہوگیا؟
خاک پر ہوتی ہے تیری لالہ کاری، ہائے ہائے
شرمِ رُسوائی سے، جا چُھپنانقابِ خاک میں
ختم ہے اُلفت کی تجھ پر پردہ داری، ہائے ہائے
خاک میں ناموسِ پیمانِ محبت مل گئی
اُٹھ گئی دنیا سے راہ و رسمِ یاری، ہائے ہائے
ہاتھ ہی تیغ آزما کا کام سے جاتا رہا
دل پہ اِک لگنے نہ پایا زخم کاری، ہائے ہائے
کس طرح کاٹے کوئی شب ہائے تارِ بر شگال
ہے نظر خُو کردۂ اختر شماری، ہائے ہائے
گوش مہجورِ پیام و چشم محرومِ جمال
ایک دل، تِس پر یہ نا اُمید واری، ہائے ہائے
عشق نے پکڑا نہ تھا، غالبؔ! ابھی وحشت کا رنگ
رہ گیا، تھا دل میں جو کچھ ذوقِ خواری، ہائے ہائے
#جاناں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar
