Da Regi Awaz

Da Regi Awaz

Share

ریگی پشاور کے ہر خبر سے باخبر رہنے کے لیے داریگی آواز لائک اینڈ فالو کریں۔ ریگی کے غیرت مند پٹھان
شکریہ 🙏

22/09/2026

قبروں کی بے حرمتی میں ملوث زیرِ حراست ملزم ہلاک

تھانہ بڈھ بیر پولیس ٹیم پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قبروں کی بے حرمتی کے مقدمہ میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

ملزم سلمان ولد افغان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے شیخان قبرستان لے جایا جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے سرکاری گاڑی اور ایک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ کو نقصان پہنچا۔

فائرنگ کی زد میں آ کر زیرِ حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملزم کو گزشتہ روز شیخان قبرستان میں ایک قبر کی بے حرمتی کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا

دورانِ تفتیش ملزم نے 10 قبروں کی بے حرمتی کا اعتراف کیا تھا۔

حملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

11/09/2026

Great Man ccpo Peshawar

07/09/2026
03/09/2026

گلزار خان سب انسپکٹر ایس ایچ آؤ ریگی تعینات

31/08/2026

بدنام زمانہ اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر تھانہ شاہ پور کی حدود نادرن بائی پاس پر شدید حملہ کیا گیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز زخمی ہوگئے۔

حملے میں اشتہاری مجرم ممتاز بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

شبہ ہے کہ ممتاز کے مخالفین نے حملہ کیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

31/08/2026

ممتاز بدنام زمانہ اشتہاری مجرم عرف ممتازے ہلاک ہوگیا

15/08/2026

ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ، ٹک ٹاکر گیلامنہ (شمسو بی بی )جاں بحق

موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزم کی فائرنگ سے ٹک ٹاکرگیلامنہ( شمسو بی بی )جاں بحق، جبکہ اس کی 12 سالہ بہن زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو پمز اسلام آباد منتقل کردیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

Category

Website

Address


Regi Aftizai
Peshawar