wapda amazai

wapda amazai

Share

my future ��
good luck

01/08/2026

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اور اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اگر آپ اپنے علاقے میں بجلی چوری دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ واپڈا/بجلی تقسیم کار کمپنی کو اطلاع دیں اور قومی مفاد میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون بجلی کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

01/08/2026

اب کنڈی کے ذریعے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ

اب حکومت نے ٹرانسفارمر پر یونٹ میٹر لگانا شروع کر دیا ہے۔

اب ہر ٹرانسفارمر پر یونٹ میٹر نصب ہوگا۔ اگر ٹرانسفارمر کے یونٹ تمام صارفین کے میٹروں کے مجموعی یونٹس سے زیادہ ہوں تو بجلی چوری کا شبہ ہوگا۔

✅ صحیح حالت:
ٹرانسفارمر کے یونٹ = تمام میٹروں کے مجموعی یونٹ

❌ بجلی چوری کی حالت:
ٹرانسفارمر کے یونٹ > تمام میٹروں کے مجموعی یونٹ

بجلی چوری روکیں، ملک کو روشن بنائیں۔

30/07/2026

اہم اطلاع
تمام معزز صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اب سے نصب ہونے والے تمام سنگل فیز بجلی کے میٹر جدید AMI/AMR (4G Smart Energy Meter) ہوں گے۔
اگر آپ:
نیا بجلی کنکشن حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا
آپ کا موجودہ سنگل فیز میٹر خراب ہو جائے،
تو اس کی جگہ AMI/AMR آن لائن اسمارٹ میٹر نصب کیا جائے گا۔
اسمارٹ میٹر کی خصوصیات:
آن لائن ریڈنگ
ریموٹ کنیکٹ/ڈس کنیکٹ کی سہولت
درست اور شفاف بلنگ
بجلی کے استعمال کی بہتر نگرانی
PESCO buner Sub Division

19/07/2026

New load shading schedule

19/07/2026
19/07/2026

اج بات کرتے ہیں ایک واپڈا اہلکار کی زندگی پر
ایک واپڈا اہلکار صبح سویرے کنزیومر کی کال پر اٹھتے ہیں کہ فلاں فلاں جگہوں میں فلاں فلاں بندوں کی بجلی خراب ہیں۔۔ واپڈا اہلکار کبھی ناشتا کرتے ہیں تو کبھی جلدی میں گھر سے نکل جاتے ہیں کیونکہ ان کے سر پر بہت سے کنزیومر کی بجلی کی بحالی کی ٹینشن ہوتی ہیں۔ صبح سے شام تک وہ گرمی اور دھوپ میں کنزیومر کی کمپلینٹ کی حل کے لیے بھاگتے دوڑتے ہیں جب شام کو وہ تھک کر گھر جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس وقت اکثر اندھی توفان اجاتی ہیں وہ پورا سسٹم بگاڑ دیتے ہیں اور بجلی کی متعدد فیڈر پر فالٹ اجاتے ہیں تو وہی لاین مین پھر ہر طرف بھاگ جاتے ہیں تاکہ بجلی کی بحالی یقینی ہو اور لوگ سکون سے سو سکے۔۔ لاین مین کام کی زیادہ ہونے کی وجہ سے کسی کی غمی یا خوشی میں شریک نہیں ہوتے کیونکہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے 5 بندوں کی جگہ ایک لاین مین نے اپنی کندھوں پر سارا بوجھ اٹھائے رکھا ہوتا ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے جو کہ مختصر الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ نیچے ایک لائن مین کی تصویر ہیں جو کہ 24 گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد گاڑی میں سو رہے ہیں 💔🤲

19/07/2026

⚡ ڈیجیٹل بجلی میٹر کی 5 لائٹس کا مقصد اور وارننگ گائیڈ
پاکستان میں استعمال ہونے والے سنگل فیز ڈیجیٹل انرجی میٹر پر موجود مختلف لائٹس میٹر کی کارکردگی، بجلی کے استعمال اور وائرنگ کی حالت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ان لائٹس کو سمجھنا غیر ضروری بجلی کے ضیاع، زیادہ بل اور ممکنہ برقی خطرات سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔
🟢 Power Light: میٹر کو بجلی کی سپلائی ملنے کی نشاندہی کرتی ہے۔
🔴 Reverse Light: الٹی وائرنگ، مشترکہ نیوٹرل یا دیگر تکنیکی خرابی کی علامت ہو سکتی ہے۔
💡 Impulse Light: بجلی کے استعمال کے مطابق ٹمٹماتی ہے اور میٹر کے درست کام کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔
🔴 Neutral Light: نیوٹرل وائر میں خرابی یا لوز کنکشن کی علامت ہے۔
🔴 Earth Light: کرنٹ لیکیج (Earth Leakage) کی نشاندہی کرتی ہے، جو زیادہ بل اور حفاظتی خطرات کا سبب بن سکتی ہے۔
⚠️ اہم ہدایت: اگر Power اور Impulse کے علاوہ Reverse، Neutral یا Earth لائٹ روشن ہو تو خود سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں بلکہ مستند الیکٹریشن سے وائرنگ کا معائنہ کروائیں۔
📌 نوٹ: مختلف کمپنیوں اور ماڈلز کے ڈیجیٹل میٹرز میں لائٹس کی ترتیب یا فنکشن میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
📢 مزید مفید معلوم

29/06/2026

👎👎

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Peshawar